Pakistan Hum Hazir Hain
پاکستان ہم حاضر ہیں
ہمیں فخر تھا، ہے اور ان شاء اللہ رہے گا اس ملک پر، اس کے محافظوں پر اور اس کی بنیاد پر۔
پاکستان صرف امن کا نام نہیں لیتا بلکہ اس پر عمل بھی کرتا ہے۔ اس ملک میں پروان چڑھنے کے ناتے میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ہمیں کبھی کسی ملک سے نفرت کرنا نہیں سکھایا گیا، سوائے اس کے جو ہم سے دشمنی کرے اور اس ملک کو میلی آنکھ سے دیکھے۔
جو لوگ اس وطن کو نیست و نابود کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، ہم اُن سے نفرت نہیں کرتے بلکہ اپنے دفاع کا ہنر جانتے ہیں۔
جس طرح آج سے ساٹھ سال پہلے اس وطن کا دفاع کیا گیا تھا، ویسے ہی آج بھی کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی کیا جائے گا۔ اس ملک کا بچہ بچہ اپنی سرزمین کی بقا کے لیے شہادت سے نہیں ڈرتا۔
ہم جہاں امن پسند ہیں، وہیں ظلم کے خلاف لڑنا بھی جانتے ہیں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینا بھی۔ اس ملک کو کسی جھوٹ کی ضرورت نہیں۔ دنیا میں کوئی ایسی طاقت نہیں جو اس ملک کا نام مٹا سکے، کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے لیے ہم ہمیشہ ایک ہیں اور کسی کی مجال نہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے جدا کر سکے۔
ہم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دل سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں اپنی امان میں رکھے۔ آمین۔
ہم دشمن کی طرح رات کے اندھیرے میں چھپ کر حملہ نہیں کرتے، بلکہ دن کے اجالے میں اللہ کا نام لے کر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔
ہمیں فخر ہے اس سرزمین پر، کیونکہ یہ زمین، یہ پاکستان ، ہماری پہچان ہے اور ہمیں اپنی اس پہچان پر ناز ہے۔
پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد