ہم آپ کو ڈیلی اُردو کالمز پہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ہمارا شمار اُن ویب سائٹس میں ہوتا ہے جو معیاری کالمز اور بلاگز شائع کرتے ہیں۔نئے لکھاری مزید بڑھنے سے پہلے درج ذیل قوانین اور ضوابط بغور پڑھیں تاکہ آپ جان سکیں کہ کیسے آپ اپنے بلاگز ہم تک پہنچا سکتے ہیں۔
- آپ ابتدائی ای میل میں اپنا مکمل نام انگلش اور اُردو میں تحریر کریں،مزید برآں آپ کا مختصر تعارف ضرور شامل ہونا چاہئے۔ ممکن ہو تو اپنا رابطہ نمبر ضرور شامل کریں۔ ایک مرتبہ آپ کی پروفائل بن گئی تو اس کا تبدیل ہونا مشکل امر ہوگا۔
- اس ابتدائی ای میل میں اپنے بارے ضرور تحریر کیجئے کہ آپ کا بلاگ نویسی کا کتنا تجربہ ہے۔ اگر ہے تو کن کن مقامات پہ آپ کا بلاگ شائع ہوتا ہے۔
- اس ابتدائی ای میل میں آپ کی شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک ہونی چاہئے تاکہ آپ کی تصدیق ہوسکے۔ یہ اس لئے کہ گمنام بلاگرز کی روک تھام ہوسکے۔
- اگر آپ اپنی تصویر اپنے بلاگ کے ساتھ شائع کروانا چاہتے ہیں تو ابتدائی ای میل میں اپنی تصویر ضرور منسلک کیجئے۔ آپ کی تصویر سیلفی نہیں ہونی چاہئے۔ اگر آپ اپنی فارمل تصویر مہیا کرسکیں تو بہتر ہوگا۔ آپ کی تصویر سامنے سے یا سائڈ پوز سے لی گئی ہو۔یہ تصویر ہائی ریزولوشن ہونی چاہئے تاکہ آپ کی تصویر واضح ہو۔ بطور نمونہ آپ ہماری ویب سائٹ پہ تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔
- آپ اپنے بلاگز مائکروسافٹ ورڈ میں اُردو میں لکھ سکتے ہیں یا کسی اور سافٹ وئر جس میں آپ یونی کوڈ فارمیٹ میں لکھ سکیں۔ ای میل میں بلاگ کی فائل اٹیچ کرنے کی ضرورت ہرگز نہیں۔ اس تحریر شدہ بلاگ کومندرجہ ذیل فارمیٹ میں ترتیب دے کر ای میل میں ارسال کریں گے۔
عنوان:رومن انگلش میں بلا گ کا عنوان
عنوان:اُردو میں بلا گ کا عنوان
مصنف: اسد علی
بلاگ: یہ سطور بطور نمونہ ہیں اور ان میں آپ اپنا بلاگ تحریر کرکے ارسال کریں گے۔۔۔
- آپ کا بلاگ 800 سے 1200 الفاظ پہ محیط ہونا چاہئے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا بلاگ ضروری نوعیت کا ہے اور اس سے ذیادہ الفاظ کا حامل ہے تو اسے دو اقساط میں ارسال کیجئے۔ یہ دونوں اقساط دو مختلف دنوں میں شائع ہوسکیں گے۔
- آپ کی ای میل کا فونٹ "Calibri"ہونا چاہئے اور اس کا "font-size:16px" ہونا چاہئے۔
- ایک مرتبہ آپ اپنا بلاگ لکھ چکیں تو دو مرتبہ اسے خود ضرور پڑھیں تاکہ اگر ٹائپنگ یا گرامر کی کوئی غلطی ہے تو دُرستی ہو جائے۔ اغلاط سے پاک بلاگ جلدی شائع ہونے میں معاؤن ہوگا۔
- اگر آپ اپنا کالم کسی بھی دن شائع کروانا چاہیں تو 9 بجے صبح سے قبل اپنا بلاگ ای میل کردیں، بہ صورت دیگر بلاگ اگلے دن شائع ہوگا۔
- آپ ایک ہفتہ میں 3 بلاگز ارسال کرسکتے ہیں۔
- آپ سے درخواست ہے کہ ہمیشہ اپنا بلاگ ہی ارسال کریں، کسی اور کا بلاگ اپنے نام سے شائع کروانے والوں کو بین کر دیا جائے گا۔
- آپ سے درخواست ہے کہ ہمارا فیس بک کا صفحہ ضرور لائک کریں اور ٹوئٹر ہینڈل پہ ضرور فالو کریں تاکہ آپ مکمل طور پہ باخبر رہیں۔
- آپ اپنے بلاگز [email protected] ای میل پہ ارسال کرسکتے ہیں۔
ہم آپ کو ڈیلی اُردو کالمز پہ خوش آمدید کہتے ہیں۔