Jab Aik Aurat Muhabbat Karti Hai
جب ایک عورت محبت کرتی ہے
سیلین ڈی اون میری پسندیدہ سنگر تب بنی جب اس نے ٹائیٹینک کے لیے گیت گایا جو ساری دنیا میں مشہور ہوا۔ پھر میں نے اس کے باقی البم بھی سنے اور اکثر مجھے پسند آئے۔
سیلین کہتی ہے۔ "میں نے ساری زندگی میں صرف ایک آدمی کو کس کیا ہے اور وہ میرا ہزبنڈ ہے۔ وہ واحد آدمی ہے جس نے میرے بدن کو چھوا اور وہی آخری ہوگا۔ چونکہ وہ فوت ہو چکا ہے۔۔ میں دوبارہ کبھی کسی سے محبت نہیں کروں گی"۔
سیلین کے شوہر کا نام رینے تھا۔ وہ اس سے تب ملا جب وہ صرف بارہ سال کی تھی اور وہ چھتیس سال کا۔ اس نے اس کو پہلی نظر میں پسند کر لیا۔ وہ اس کا میڈیا مینیجر بن گیا تاکہ اس کو گروم کر سکے۔ انہوں نے دنیا سے چھپ کر ڈیٹنگ شروع کی جب سیلین پندرہ سال کی تھی اور رینے انتالیس سال کا اور جب انہوں نے شادی کی تو سیلین اکیس سال کی اور وہ اڑتالیس سال کا تھا۔ دونوں کی شادی رینے کی موت تک چلی۔۔ اکیس سال تک۔۔
ایک عورت جو بچپن سے سلیبرٹی رہی ہو۔ اس کے اردگرد مردوں کا ہجوم رہے۔ جو اس کی ایک نظر پر فدا ہو جاتے ہوں۔
اس کے پاس اتنے وسائل ہوں کہ وہ دنیا کا بہترین دولہا خرید سکے اور وہ اپنے سے اٹھارہ سال بڑے شوہر کے ساتھ زندگی گزار دے اور اس کے مرنے کے بعد کبھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرے۔۔ حالانکہ اب عورتیں ساٹھ سال کی عمر میں بھی شادیاں کر رہی ہیں۔ جبکہ وہ صرف بیالیس سال کی تھی جب اس کا شوہر فوت ہوا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی عورت کسی سے محبت کرے تو یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ہزار مردوں کو اس کے لیے ٹھکرا دے۔۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ دنیا کے آخری کونے میں جا کر بھی اس کی وفادار رہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ شوبزنس کی شدید ترین بے حیائی والی زندگی کے دوران بھی اپنے شوہر سے وفادار رہے۔۔
میری خواہش ہے کہ مرد اس کہانی سے یہ مطلب اخذ کریں کہ محبت کرنے والی عورتیں بھی وفادار رہتی ہیں اور ایک ہی شخص کے ساتھ زندگی گذار دیتی ہیں اور عورتیں اس سے یہ مطلب اخذ کریں کہ دنیا کی ساری چکاچوند ایک طرف اور ایک خالص مرد کی توجہ اور محبت دوسری طرف۔۔