Wednesday, 01 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Gul Bakhshalvi
  4. Tareekh Ka Sab Se Bara Jhoot

Tareekh Ka Sab Se Bara Jhoot

تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ

تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران تین رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت پر اسلام آباد کے ایک تھانے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ عمران خان کی ایما اور حکم پر ہوا ہے، جس کی تعمیل بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید، زلفی بخاری، رؤف حسن، حماد اظہر اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین نے باہمی سازش اور مجرمانہ حکمت عملی، کے تحت کی۔ اس منصوبے کے گواہان جیل میں قید کچھ قیدی، مشقتی اور وہاں تعینات خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں۔

تحریکِ انصاف کے قائد اور رہنمائوں کے خلاف ایف آر میں لکھی گئی تحریر سے ہی ظاہر ہے کہ تحریکِ انصاف کے قائد اور رہنمائوں کو قومی سیاسی منظر سے ہٹائے جانے کے اقدامات رجیم چینج کے بعد سے شروع ہیں اور آج تک جاری ہیں، لیکن پاکستان کا غیور بیٹا ثابت قدم ہے وہ جھکا اور نہ جھکایا جا سکا۔

اس سیاسی اور نام نہاد قتل کے مقدمے میں تحریکِ انصاف کی قیادت کا انجام کیا ہوگا۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن رجیم کی آنکھوں میں خون پوری دنیا دیکھ رہی ہے جہاں تک ہم پاکستانی قوم کے قومی اور مذہبی کردار کا تعلق ہے تو رجیم کے درباریوں کے علاوہ عام پاکستانیوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور دے رہے ہیں اور اسی ساتھ کے جرم میں ان پر تختِ اقتدار کے ڈیٹھ چوک میں گولیوں کی برسات ہوئی، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ شہید ہوئے ان کی لاشیں تک ان کے ورثا کو نہیں ملیں۔

عمران خان کو ٹرمپ جیسا لیڈر، کہنے والے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد مشیر رچرڈ گرینل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہوں گا کہ عمران خان رہا کر دیے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پچھلے دورِ صدارت میں جب عمران خان پاکستان کے حکمران تھے تو امریکہ کے پاکستان کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات تھے۔ کیونکہ عمران خان صرف سیاستدان نہیں بلکہ ایک کرکٹر بھی ہیں اور وہ ایسی زبان میں بات کرتے ہیں جو زیادہ قابلِ فہم ہوتی ہے ٹرمپ کے ان کے ساتھ بہترین دوستانہ تعلقات تھے۔ ایسے لوگ جو سیاستدان نہ ہوں، جن میں کامن سینس ہو اور جو کاروباری صلاحیتیں رکھتے ہوں وہ زیادہ بہتر کام کرتے ہیں۔ وہ فی الحال جیل میں قید ہیں اور ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائے گئے۔ پاکستان میں حکومت کرنے والی سیاسی پارٹی نے ان پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر انھیں جیل میں بند کر رکھا ہے۔

دنیا جانتی ہے کہ ہم پاکستانی محب وطن عوام دنیا میں دوسری فلسطینی قوم ہیں لیکن فلسطینی یہودیوں کے ہاتھوں زندگی سے کھیل رہے ہیں اور ہم اپنے ہی دیس میں اپنے ہی دیس کے محافظوں کے ہاتھوں شہد ہوتے ہیں اپنے ہی دیس کے ان اداروں کے ہاتھوں اپنے وجود پر زخم کھاتے ہیں جن کے ہم گیت گاتے ہیں، لیکن چند دن اپنے پاکستانی ہونے کے جرم پر ماتم کرتے ہیں اور پھر شعور میں اپنے شہیدوں کو دفنا دیتے ہیں زخموں پر وقت، حالات اور مجبوریوں کا مرحم لگا کرخاموش ہو جاتے ہیں۔

افواج پاکستان کے سالار کے ترجمان نے قومی سیاست پر اپنے پریس کانفرنس میں ڈیتھ چوک کے حقائق کو نظر انداز کر تے ہوئے تحریک انصاف کا نام لئے بغیر قومی احتجاج کونومبر سازش، قرار دیا اور کہا کہ اس کے پیچھے سیاسی دہشتگردی کی سوچ تھی۔ اس سے جڑے منصوبہ سازوں اور گھناؤنے کرداروں، کو بھی سزا ملنی چاہیے۔

افواج پاکستان کے سالار کے ترجمان سے پاکستانی قو م کی بس اتنی گذارش ہے کہ خدا را جھو ٹ بول کر ہم مظلوم پاکستانیوں کے زخموں پر نمک مت چھڑکیں تختِ اقتدار کے مقتل ڈی چوک میں لاشیں گرائے جانے کے جرم سے انکار تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے خدارا قومی ادارے رحم کریں ادارے کے لئے جو تھوڑا بہت احترام ہم پاکستانیوں کے دلوں میں دھڑک رہا ہے اسے دھڑکنے دیں ہم پاکستانی آپ سے کوئی حساب نہیں مانگتے ہم نے انصاف کا فیصلہ اس پر چھوڑ دیا ہے جو ہمارا رازق و خالق ہے وہ سب کچھ دیکھ اور سن رہا ہے۔۔

Check Also

Imran Khan Ka Muzakrat Se Inkar

By Sharif Chitrali