Tuesday, 22 October 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Waniya Hamid
  4. Maqsad

Maqsad

مقصد

ہر انسان کی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے بلکہ ہم یہ کہے کہ دنیا کی ہر شے کو بنانے کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہے چاہے وہ ہمارے استمعال میں آنے والا کوئی کاغذ ہو یا کھانے والی کوئی چیز کانئات کی ہر شے کے اندر کوئی نہ کوئی مقصد چھپا ہوتا ہے جیسے ہر انسان کے دل میں کوئی نہ کوئی مقصد ضرور چھپا ہوتا ہے کسی انسان کا مقصد بہت سارے پیسے کمانا ہوتا ہے۔

کسی انسان کو شہرت چاہیے، کسی کا مقصد ڈاکٹر، انجنئیر، استاد، سیاستدان، کرکٹر وغیرہ بنا ہوتا ہے وہ اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیتے ہیں کسی طرح وہ اپنا مقصد حاصل کرلے لیکن دورہِ حاضر میں اکثریت لوگوں کا مقصد صرف اپنی پریشانیاں حل کرنا ہے۔ وہ اپنی زندگی کا ایک مسئلہ حل کرتا ہے تو دوسرا مسئلہ آن کھڑا ہوتا ہے۔

جن لوگوں کے پاس بڑے بڑے مقاصد ہوتے انکو زمانے کی پریشانیاں کچھ کرنے نہیں دیتی ان مسائل الجھ کر وہ اپنا اصل مقصد کھو دیتا ہے اور مایوس ہو کر اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ جاتے اور اپنا ارادہ بدل لیتا ہے، جبکہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہم حالات کی وجہ سے اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں بلکہ یہ حالات ہی ہوتے ہیں جو ہمیں اپنے مقصد حاصل کرنے میں اور بھی زیادہ پختہ کرتے ہیں۔

لحاظہ کبھی بھی مسائل سے پریشان ہوکر اپنے مقاصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں اور اپنی زندگی خوبصورت اور کامیاب بنانے کے لیے کوئی مقصد ذہن میں رکھے کیونکہ واصف علی واصف نے کہا ہے کہ مقصد مر جائے تو انسان مر جاتا ہے بے مقصد زندگی چاہے کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو موت سے بدتر ہے۔

Check Also

Phool Aur Kante

By Muhammad Irfan Nadeem