Tuesday, 22 October 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Waniya Hamid
  4. Fashion

Fashion

فیشن

فیشن جو موجودہ دور میں بہت اہمیت کی حامل بن چکا ہے۔ آج کل ہر انسان کی زبان پر سننے کو ملتا ہے کہ (یہ آج کل کا فیشن ہے) فیشن دراصل ایک انداز ہے، کپڑے پہنے کا طور طریقہ، رہن سہن وغیرہ کا فیشن ہمارے اندر ایک مخصوص جمالیات پیدا کرتا ہے یہ انتہائی قابل ذکر بات ہے کہ آج کل لوگوں نے فیشن کو اپنے سر پر سوار کرلیا ہے ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم آج کل کے فیشن کے حساب سے نہیں چلیں گے تو یہ معاشرہ ہمیں قبول نہیں کرے گا۔

عموماً عورتوں میں یہ فیشن کی باتیں بہت عام ہیں انکی زندگی میں کوئی ایسا پہلو نہیں ہے جو فیشن سے متاثر نہ ہو، انکی شکل وصورت سے لے کر انکے رہن سہن تک ہر چیز میں فیشن ہے اس فیشن سے لوگوں کے اندر زیادہ سے زیادہ ایک دوسروں کے لیے جلن اور حسد پیدا ہورہی ہے۔

ہم سوچتے ہیں اس نے اس ڈیزائنر کے کپڑے پہنے ہیں تو میں اس سے مہنگے ڈیزائنر کے کپڑے پہنو گا/گی ہم دوسرے ممالک کے لوگوں کے فیشن سے متاثر ہو کر اپنے ملک میں بھی وہ فیشن عام کرتے ہیں چاہیے وہ ہمارے لیے جائز ہو یا ناجائز ہم دوسرے ممالک کے رہن سہن کو اپنے ملک میں لے کر آتے ہیں جس سے ہمارا ملک بہت متاثر ہو رہا ہے، ایک عجیب سا بگاڑ اس میں پیدا ہو رہا ہے اور بے حیائی عام ہورہی ہے۔

ہم لوگوں نے فیشن کو ایک نمائش بنا دیا ہے جو اسلام میں ہر گز جائز نہیں ہے فیشن کرنا غلط نہیں ہے ہمیں ایسے فیشن اپنانا چاہیے جو ہمارے اندر خوبصورتی بخشے، ہماری شخصیت کو نکھارے نہ کہ ہماری نمائش کرے یا ہمارے اندر کوئی بگاڑ پیدا کرے ہمیں ایسا فیشن کرنا چاہیے جس سے لگے کہ ہم ایک اسلامی ملک سے تعلق رکھتے ہیں ورنہ ہمارا حال بھی ایسا ہی ہوگا جیسے۔۔

"کوا چلا ہنس کی چال اپنی ہی چال بھول گیا"

Check Also

Aeeni Tarameem Ka Suspense Bhara Drama

By Nusrat Javed