Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Master Faheem
  4. Khan, Wahid Option

Khan, Wahid Option

خان ،واحدآپشن

ہم خان کو پرفیکٹ نہیں کہہ رہے، نہ کہہ رہے کہ اس نے دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں یا کوئی ایسی توقع۔ مدعا یہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں خان واحد(اور لازمی) آپشن ہے، کیونکہ ایسا لیڈر تاریخ میں نہ ملا نہ آگے ملے گا، اگر یہ گیا تو بیڑہ غرق ہونا پیچھے۔ اسی کو رکھ کر اسی کو سپورٹ کر کے، اس سے سوال کر کے، اس کو پش کر کے، اسی کی خامیاں دور کر کے، اسی سے کام لینا واحد راستہ ہے۔

بولنا سبھی جانتے ہیں، لیکن کب اور کہاں بولناہے اس چیز کی سمجھ ہی دانشمندی کہلاتی ہے۔ اب جب خان نے عالمی سامراج سے کھلم کھلا پنگا لیا اور اپوزیشن کو 300 ملین ڈالر آنے کے بعد ساری اپوزیشن چڑھ دوڑی ہڈی حلال کرنے کو، تو اب یہ وقت اپنے گھر کے شیر کی اصلاح کے نام پر ٹانگیں کھینچنے کا نہیں، یہ "وقت" تنقید کا نہیں، اس وقت عوام کو بتانا ضروری ہے کہ خان کیوں ضروری ہے؟ خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے کیونکہ خان نے دنیا سے پنگا لیا اس قوم پر اعتماد کر کے، یہ ساری اپوزیشن یہ سارے پنگے یہ کیوں پڑے ہوئے، آپ کو بھی معلوم ہے یہ عدم اعتماد کیوں؟ ہم بخوبی جانتے ہیں۔

خان نے جو دنیا کو آنکھیں دکھائیں، خان نے جو صدام، اور قذافی کی طرح اپنا مسلم ویژن رکھا، خان نے جو غلامی سے انکار کیا، خان نے جو مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کی جدوجہد کو ازسرنو زندہ کیا یہ سب دنیا سے برداشت نہیں ہو رہا، عالمی سامراج اس کو ہٹانے پر تل گیا ہےیہاں ان کے پالتو ٹوٹ پڑے ہیں۔ تو مدعا خاص طور پر " اس وقت " میں خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، جب وقت آۓ گا تب باہر کے تیروں سے نمٹ لیں گے تو خان کو اس کی بیڈ گورننس کا اس کی خامیوں کا ادراک بھی کروا لیں گے۔

میری ہی وال پر خان پر تنقید ی پوسٹیں موجود ہیں اور انتہائی جارحانہ بھی۔ لیکن وقت کو دیکھنا ہی دانشمندی کا تقاضا ہے، کب کیا بات کرنی ہے یہ بہت اہم ہے۔ اب جب سارے لگڑ بھگے چھوڑ دیے دنیا نے اس لیڈر پر جس نے ہمارے وقار کا مقدمہ کھولا ہوا اس میں ہم مہنگائی یا اس کے ساتھ موجود لوٹوں کے کرتوتوں کو پکڑ نشانے باندھ لیں تو اپنے پاؤں پر کلہاڑی کے مصداق ہی ہوگا، خان گیا تو سالوں نہیں بلکہ رہتی زندگی تک ہم اپنے اس کردار پر ماتم کرتے رہیں گے۔

دانشمندی کا مظاہرہ کیجیے، عالمی منظرنامے کو دیکھیے اور سمجھیے، کن کو تکلیف ہے خان کے ویژن سے، کن سے پنگا لیا ہے خان نے، عالمی سطح پر کس اسلام اور کس پاکستان کو متعارف کروا رہا ہے خان جو برداشت نہیں ہو رہا؟ کیوں اچانک سے سب اندرونی و بیرونی لگڑ بھگے اکٹھے ہو کر خان کے پیچھے ہو گئے ہیں؟ سوچیے!اور کچھ بھی لکھنے بولنے سے پہلے وقت کی ضرورت کو ضرور مدنظر رکھیے۔

Check Also

Bhaag Nikalne Ki Khwahish Bhi Poori Nahi Hoti

By Haider Javed Syed