Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. Tareeq Ul Wadi

Tareeq Ul Wadi

طریق الوادی

اس فلم کا نام "طریق الوادی" یعنی وادی کا راستہ The Valley Road ہے، یہ نئی سعودی فلم "طریق الوادی" تمام سرچ انجنوں اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرفہرست ہے۔ طریق الوادی فلم کو ایک سماجی ڈرامے کے طور پر فلمایا گیا ہے، جس میں سعودی اور عرب معاشرے کے بہت سے اہم مسائل پر بات کی گئی ہے، "طریق الوادی" کی کہانی علی نامی ایک بچے کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو (خاموشی) آٹزم کا شکار ہے۔

اس فلم کو سعودی عرب کے کلچرل سینٹر یعنی Ithra کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر King Abdulaziz Center for World Culture نے تیار کیا ہے، اسی مہینے یکم تا 10 دسمبر سنہء 2022 میں یہ فلم ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول Red Sea International Film Festival میں دوسری سات سعودی مختصر دورانئے کی فلموں کے ساتھ جدہ شہر میں نمائش میں شامل کی گئی ہے۔ اگلے ماہ جنوری میں یہ سعودی سینما میں دکھائی جائے گی۔

اس فلم کی کہانی خاموشی کے مرض (Autism) میں مبتلا ایک بچے "علی" کی شخصیت کا بتاتی ہے، جس میں وہ اپنے گھر سے قریبی گاؤں میں ڈاکٹر سے ملنے جاتے ہوئے راستے میں گم ہوجاتا ہے، اب وہ ایک دور دراز جگہ پر اکیلا موجود ہے، جہاں اسے مختلف رکاوٹوں اور چیلنجوں کا سامنا ہے، یہاں وہ خود ایک اپنی ایسی دنیا دریافت کررہا ہے، جو اس کا انتظار کر رہی تھی، تب علی کے گھر والوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ علی جس چیز میں مبتلا تھا وہ رکاوٹ نہیں بلکہ ایک فائدہ تھا، جس نے اسے نئے تخیلات اور تخیلات میں سوچ کا ایک سیلاب دیا۔

اس فلم کی فلم بندی سعودی عرب کے وسط اور جنوبی حصوں کے قریب 10 سے زیادہ مقامات پر ہوئی ہے، خاص طور پر اس کی فلم بندی کے لئث تنومہ کے علاقے میں ایک پورا گاؤں بنایا گیا تھا۔ سعودی عرب کے جنوب میں وہاں النمس کے علاقے کا محل المقر جو کافی برسوں سے بند تھا اس میں اسے فلمایا گیا، مزید وہاں پر ایک اور معروف "سدرید" گاؤں میں اس فلم کے کئی مناظر فلمائے گئے ہیں۔ اثرا کے پرفارمنگ آرٹ اور سینما کے سربراہ اور اس فلم کے پروڈیوسر ماجد ظہیر سمان کا یہ پہلا کارنامہ کہا جاسکتا ہے۔ دیکھیں وہ سعودی فلم انڈسٹری کے لئے مزید کیا کرتے ہیں۔

نوٹ: میں بھی منتظر ہوں کہ اس فلم کو دیکھ سکوں، کب یہ ہمارے قریبی سینما میں پہنچے گی، خصوصا میں اسے ان لوگوں کو ضرور کہونگا جن کے گھروں میں آٹسٹک بچے ہیں، وہ اس فلم کو ضرور دیکھیں۔

Check Also

Hamare Khawab

By Azhar Hussain Bhatti