Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. Anjeer Ka Doodh

Anjeer Ka Doodh

انجیر کا دودھ

یہاں آج کل انجیر کا موسم ہے، یعنی تازہ انجیر میں نے بازار میں دیکھے تھے، مگر میرے لئے یہ نئی بات تھی کہ انجیر کا بھی دودھ ہوتا ہے، ممکن ہے آپ میں سے بھی بہت سارے لوگوں کے لئے یہ نئی بات ہی ہوگی، انجیر ہمارے ہاں اس ہے بھی پسند کی جاتی ہے کہ اس کا ذکر قرآن میں موجود ہے، ہم اسے اس نسبت سے بھی کھاتے ہیں، لیکن یہ انجیر کا دودھ کہاں سے آتا ہے؟ انجیر کا دودھ وہ مائع ہے جو انجیر کو درخت سے چننے پر نکلتا ہے۔ یہ ایک سفید مادہ ہے جو انجیر پر تھوڑا سا پکنے پر گاڑھا ہو کر ظاہر ہوتا ہے۔ یہ انجیر کے تنوں، شاخوں، تنوں اور پتوں سے بھی حاصل کیا جاتا ہے۔

یورپ و عرب ممالک میں اس دودھ کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ویسے تو انجیر کا اصل وطن فلسطین ہے، ترکی اردن لبنان شام سعودی عرب اور بھی کئی ممالک میں پایا جاتا ہے اور اب تو پورے یورپ اور امریکی ممالک میں بھی اس کی کاشت ہوتی ہے اور شاید ایشین ممالک میں بھی اس کی کاشت ہوتی ہے۔ معتدل و گرم اب و ہوا والے علاقوں میں اس کی بہتر کاشت ہوتی ہے۔ اس دودھ کا ایتھانولک عرق Proteus mirabilis (سائنسی نام: Proteus mirabilis) اور دیگر فنگس کے بیکٹیریا کا مقابلہ کرتا ہے۔ یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ انجیر کے دودھ کا ایتھائل ایسٹیٹ بیکٹیریا کی 5 اقسام کی افزائش کو کم کرتا ہے۔

انجیر کے درخت کا دودھ 46 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس میں چکنائی اور پروٹین کے علاوہ البومین اور کچھ پولی سیکرائڈز شامل ہیں، اور اس میں 3 فیصد ربڑ، پروٹولیٹک انزائمز فیکن اور دیگر نقل و حمل کے خامرے شامل ہوتے ہیں۔ انجیر کا دودھ انجیر کا دودھ شاخوں، پتوں کے ڈنٹھل اور پھلوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی ساخت پودوں کے حصوں میں بہت کم مقدار میں ہوتی ہے لیکن پکنے کا موسم قریب آتے ہی اس میں ٹھوس مواد کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ لاتعداد بیماریوں کے لئے اکسیر ہے، خصوصا جلد کی بیماریوں کے لئے، اس میں بہت سے غذائی اجزاء، معدنیات اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں، اس میں اومیگا 3 بھی ہوتا ہے، جو بڑھاپے سے لڑتا ہے اور جھریوں کو روکتا ہے۔

عرب ممالک میں جن لوگوں اپنے انجیر کے باغات ہیں وہ اس کا دودھ حاصل کرلیتے ہیں، یورپ و دوسرے ممالک میں یہ تجارتی بنیادوں پر بھی مل جاتا ہے، سعودی مارکیٹ میں بھی میں نے پہلی بار ہی دیکھا ہے، اس کا fig milk Seram بھی فارمیسیز پر ملتا ہے، انڈیا میں بھی یہ تجارتی طور پر بازار میں دستیاب ہے، ویسے اس سے کئی پروڈکٹس بھی بنتی ہیں، خصوصا جلد کے لئے صابون یا مختلف اقسام کے باڈی لوشن وغیرہ۔ یہ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں بطور پروڈکٹ یہ دستیاب ہے، اس کے علاوہ یہ انجیر سے کیسے نکلتا ہے۔

نوٹ: اس کے بے شمار فوائد بتائے جاتے ہیں، میں نے یہ فقط معلومات کے لئے لکھا ہے، جیسے آپ نے یہ دودھ نہیں پیا ہوگا تو ابھی تک میں نے بھی نہیں پیا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ یہ پوسٹ پاکستانی حکیموں کے لیے فائدہ مند ہو کہ ان کے پاس ایک نسخہ اور آگیا۔ ویسے یہ قدیم عربی حکماء کا جلد کے امراض کا تریاق تھا، باقی مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ پاکستان میں کہاں ملتا ہے۔ یہاں بھی یہ دودھ امپورٹڈ ہی دیکھا ہے اور خاصا مہنگا ہے۔

Check Also

Fahash Tarkari

By Zubair Hafeez