Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansha Fareedi
  4. Maryam Nawaz Aur Awais Leghari, Khidmat, Siasat Aur Taraqqi Ki Nai Sharakat Dari

Maryam Nawaz Aur Awais Leghari, Khidmat, Siasat Aur Taraqqi Ki Nai Sharakat Dari

مریم نواز اور اویس لغاری: خدمت، سیاست اور ترقی کی نئی شراکت

یہ حقیقت ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کرکے نہ صرف جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیتے ہیں بلکہ ترقی و خوشحالی کی ایک نئی راہ بھی ہموار کی ہے۔ ان کا یہ اعلان کہ ڈیرہ غازی خان میں میٹرو بس سروس لائی جائے گی اور ہر ضلع میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، ایک انقلابی قدم ہے۔ خاص طور پر یہ بات کہ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز سرائیکی زبان میں کیا، مقامی عوام کے ساتھ ان کی محبت اور اخلاص کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ ان کے الفاظ نے لوگوں کے دلوں میں یہ احساس پیدا کیا کہ پنجاب کا کوئی کونا محروم نہیں رہے گا۔

مریم نواز شریف نے جس انداز میں جنوبی پنجاب کے عوام کو عزت، پیار اور برابری کا پیغام دیا، وہ سیاسی بصیرت اور عوام دوستی کی روشن مثال ہے۔ مریم نواز نے اپنی تقریر میں ثابت کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ بڑے پراجیکٹس یہاں لائے ہیں، چاہے وہ موٹروے ہو یا اب الیکٹرو بس۔

اس موقع پر ڈیرہ غازی خان کے بڑے سیاسی خانوادے لغاری گروپ اور خصوصاً سردار اویس لغاری کو خراجِ تحسین پیش کرنا ناگزیر ہے۔ اویس لغاری نے ہمیشہ اپنے علاقے کی محرومیوں کو مٹانے کیلئے آواز بلند کی اور عملی جدوجہد کی۔ آج ڈیرہ غازی خان میں بڑے منصوبے صرف اس لیے ممکن ہوئے کہ لغاری خاندان نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کیا اور علاقے کے عوام کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ مریم نواز اور اویس لغاری کی سیاسی بصیرت کا امتزاج جنوبی پنجاب کی تقدیر بدلنے کا پیش خیمہ ہے۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ لغاری گروپ نے ہمیشہ اپنی سیاست کو خدمت کا ذریعہ بنایا۔ چاہے سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں یا بنیادی سہولتوں کی فراہمی، سردار اویس لغاری اور ان کے رفقاء عوام کے درمیان موجود رہے۔ مریم نواز کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لغاری گروپ کا تعاون اور بھرپور شرکت ڈیرہ غازی خان کے لیے خوش آئند ہے۔ آج جو خواب پورے ہو رہے ہیں، ان میں لغاری خاندان کی سیاسی دانش اور عوامی وابستگی کا نمایاں کردار ہے۔

آخر میں یہ کہنا بجا ہوگا کہ الیکٹرو بس جیسے منصوبے صرف ٹرانسپورٹ نہیں بلکہ ترقی، مساوات اور یکجہتی کی علامت ہیں۔ مریم نواز شریف نے جس طرح پنجاب کو ایک خاندان قرار دیا، اسی طرح لغاری گروپ نے بھی ہمیشہ سیاست کو عوام کی خدمت کے ساتھ جوڑ کر دکھایا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں یہ سنگ میل دراصل اس اتحاد کا نتیجہ ہے جو قیادت اور مقامی رہنماؤں کے درمیان قائم ہے۔ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ مریم نواز اور اویس لغاری کی مشترکہ قیادت پنجاب کے پسماندہ خطے کو ایک نئے عہد کی طرف لے جا رہی ہے۔

Check Also

J Dot Ka Nara

By Qamar Naqeeb Khan