Thursday, 28 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Hannan Sher
  4. Sochen Ke Aap Kese Soch Sakte Hain

Sochen Ke Aap Kese Soch Sakte Hain

سوچیں کہ آپ کیسے سوچ سکتے ہیں

سوچ انسانی زندگی کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ ہی انسان کو اشرف المخلوقات کے درجے پر فائز کرتی ہے۔ سوچ انسانی زندگی کے ہر ایک پہلو پر اثر انداز ہوتی ہے چاہے وہ بات چیت ہو، فیصلہ سازی ہو، مسائل کا حل ہو، تخلیقیت و انویشن ہو، جزبات کا سامنا ہو یا اخلاقی استدلال ہو۔ آج تک جو بھی تخلیقات وجود میں آئی ہیں وہ سوچ کا ہی نتیجہ ہیں۔

یہ کالم سوچ کے عام تاثر اور حقیقی سوچ کے حصول پر مبنی ہے۔ سوچ ایک دماغی حالت ہے جو آپ کو کیسی صورتحال کے مختلف پہلوؤں تک پہنچاتی ہے۔

تیسری دنیا کا المیہ یہ ہے کہ ان کی سوچ حیاتیاتی ضروریات کے گرردا گرد گھوم رہی ہے۔ وہ اپنی خوراک کی ضروریاِتِ کے پورا کرنے کو ہی حقیقی سوچ سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے اس حصے کی طرف سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کوئی نمایاں کارکردگی نظر نہیں آ تی۔ ان کی سوچ (روٹی، کپڑا او ر مکان) تک ہی محدود ہے۔

میزلو ایک ماہر نفسیات تھے جو اپنے زمانہ نظریے (Maslows Hierarchy of Needs) کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے ضروریات کی درجہِ بندی ایک اہرام کی شکل میں کی ہے۔ جس میں حیاتیاتی ضروریات، تحفظ کی ضروریات، محبت اور تعلقات کی ضروریات، عزت کی ضرو ریات اور حقیقت پسندی کی ضروریات با لترتیب شامل ہیں۔ ان تمام درجات کو پار کرکے ہی انسان مفکر بن سکتا ہے۔ سوچ کے حقیقی حصول کے لیے تعلیم واحد حل ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیمی آزادی ہے۔

چند سائنس دانوں کی مثالیں جنہوں نے اپنی سوچ سے دنیا کے نقشے کو بدل کر رکھ دیا درج ذیل ہیں۔

یہ سوچ ہی ہے جس کی وجہ سے (آئن سٹائن) ایک مشہور سائنس دان نے نظریہ اضافت، ماس انرجی مساوات، براونین موشن اور کوانٹم فزکس کے نظریات دے کر فزکس کے بنیادی ت صورات میں انقلابی تبدیلیاں کیں۔ جس سے آج بھی انسانیت کو فاہدہ پہنچ رہا ہے۔ ان میں جی پی اس کا نظام، شمسی پینل، نیوکلیئر انرجی، ایم آر آئی اور پی ای ٹی سکین قابلے ذکر ہیں۔

نکولا ٹیسلا ایک ماہر ایجادات تھے۔ انہوں نے سوچ جیسی نعمت کو استعمال کرکے ایسی ایجادات کیں کہ جن کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کی ایجادات ذیل میں شامل ہیں نظام اے سی، ٹیسلا کوئل، انڈکشن موٹر، ریڈیو، وائرلیس بجلی کی فراہمی، ٹیسلا ٹربائن، ریموٹ کنٹرول۔

ان کے ساتھ ساتھ ماریہ کیوری جو ایک علمی ماہر فزکس اور کیمسٹ تھیں۔ ان کی سائنس، طب اور ریڈیولوجی میں لا تعداد خدمات ہیں۔ انہوں نے اپنے سوچنے کی صلاحیت سے دو مرتبہ نوبل انعام حاصل کیا۔ ان کی خدمات میں ریڈیو ایکٹیویٹی کی دریافت، ریڈیم کو پولونیم سے الگ کرنے کا کام، سب سے بڑھ کر انہوں نے کینسر کے علاج کے لیے ریڈیو ایکٹیویٹی کے استعمال کو دریافت کیا او ر طبی تحقیقات کے لیے پہلا ریڈیم انسٹی ٹیوٹ قائم کیا۔

نیز تعلیم کا حصول عام ہی ایک قوم میں سوچ کے فروغ کا باعث ہے۔

Check Also

Pak French Taluqat

By Sami Ullah Rafiq