Tuesday, 19 May 2026

Announcement!

اب اپ ہمارے یوٹیوب چینل کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اب آپ کی تحریر کے ساتھ آپ کی آواز اور تصویر بھی دنیا تک پہنچے گی۔ اپنی تحریر کو اپنے موبائل سے بصورت ویڈیو ریکارڈ کریں اور ہمیں ارسال کر دیں۔

مزید تفصیلات کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔۔

  1.  Home
  2. Blog
  3. Hannan Sher
  4. Pakistan Ki Taraqi Aur Raz

Pakistan Ki Taraqi Aur Raz

پاکستان کی ترقی اور راز

پاکستان ہمارا پیارا ملک۔ جس کی آزادی کے پیچھے وجہ مسلمانوں کے لیے ایک الگ مالک کی چاہ ہی نہیں تھی، بلکہ پر امن اور پر سکون فضا کا حصول بھی تھا۔ جہاں ہم ان زیادتیوں اور مظالم سے بچ سکیں۔ جو ہمیں آزادی سے قبل درپیش تھے۔ مگر کیا واقعی ایسا ممکن ہوا؟ یہ ایک عوامی مسئلے سے زیادہ سیاسی مسئلہ معلوم ہوتا ہے۔ اگر ذکر کیا جائے تو عوامی فائدہ اور ذاتی نقصان۔ جبکہ نہ کرنا ذاتی گھٹن اور عوام نقصان کا باعث بنتا ہے۔ مگر بیچ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے چند حقائق سے پردہ اٹھانا ہوگا۔

دنیا کے لیے تین سب سے ضروری شعباجات ہیں، جو انسانی زندگی کے لیے بنیادی ضروریات سمجھے جاتے ہیں تعلیم، صحت اور معیشت۔

یہ پاکستانی عوام کے لیے پُرمسرت موقع ہے۔ کہ ان کے یہاں ان تینوں شعبوں میں عروج کا دور دور رہا ہے۔ بالکہ یوں کہنا غلط نہ ہوگا کہ آزادی سے آج تک عروج سے عروج تر کا سفر طے ہوتا آیا ہے۔ عوام میں جینے اور پھلنے پھولنے کی چاہ اور بڑھتی جا رہی ہے جبکہ یوتھ کا رجحان ملکی فلاح اور باکڈور سنبھالنے پر مرکوز ہے۔ ملک کے باشندوں کے لیے ہر گزرتا لمحہ عید کا سامان محسوس ہوتا ہے۔

جلیں آج ان تین شعباجات کی رانائیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

تعلیم، یہ دنیا میں کامیابی کے لیے ریڑ کی ہڈی کی مانند سمجھی جاتی ہے اور عوامی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان نے اس شعبے میں سب سے زیادہ اصلاحات کیں۔ جن کا ثمر آج عوام اطمینان کی اور چین کی نیند سو رہی ہے۔ یہاں ہمیں چند اقدامات کا ذکر لازم و ملزوم ہے۔ جیسے تعلیم تک ہر ایک کی رسائی، سکولوں میں کونسیپچعول پڑھائی، رٹا سسٹم کا خاتمہ، نمبروں کی دوڑ کا خاتمہ، فیورٹ ایضم سے دوری، بورڈ اور پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت، میرٹ پر یونیورسٹیوں میں داخلے، سکیل سیکھانے پر زور اور نوکریوں و بزنس کے ان گینت مواقع شامل ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

صحت، تندرستی ہزاروں کیا لاکھوں نعمتوں سے بہتر نعمت ہے۔ اس رٹے رٹاے جملے نے انسان کو بیمار کر رکھا تھا۔ ہر شخص بہتر صحت کے حصول کی جاں توڑ کوششیں کرتا رہتا تھا۔ مگر پاکستان کےجدید اصولوں نے بہترین نظام متعارف کروایا۔ جہاں عوام کے لیے صحت کا حصول ہی ناممکن بنا دیا گیا اور عوام کو صحت کی فکر سے آزاد کر دیا گیا۔

اس سنگِ میل کو عبور کرنے کے لیے چند اقدامات ذیل ہیں، صحت کے بجٹ میں اضافہ، میرٹ پر داخلے، پرائیویٹ کالجوں کا غریب عوام کو تحفہ، میڈیکل طلبہ کی ذہنی صحت پر زور، ایگزامینرز اور میرٹ کا میل، ٹرینگ کے دوران طلبہ پر خصوصی توجہ، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا تسلی بخش علاج، پرائیویٹ اداروں میں عوام دوست فیسوں پر اتفاق۔ جیسے ان گنت اقدامات نے ہمیں دنیا میں ایک مثال بننے کا موقع فراہم کیا۔

معیشت، ہماری معیشت ہمارا فخر ہے۔ ہماری کامیابی اور کامرانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ نے ہمیں زراعت جیسی نعمت سے نوازا ہے اور ہم اس سے بھرپور مستفید ہو رہے ہیں۔ کسانوں کو مفت بجلی کی فراہمی ان اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کسان دوست کھادوں کے نرخ اور جرید طریقہ زراعت تک رسائی نے معیشت پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ حکومت کا کسان سے بہترین ریٹس پر فصلیں خریدنے سے کسان کی خوشحالی میں مزید اِضافہ ہو رہا ہے۔ یہ تو صرف ایک مثال تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ تعمیرات، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ اور دیگر بھی عوام کے لیے بہترین روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں اور معیشت کے پہیے کو جلنے میں مدد کررہے ہیں۔

ان تمام مثالوں سے ہمیں اپنے پیارے ملک کی ترقی و خوشحالی کی وجوہات معلوم ہوتی ہیں۔ کہ کس طرح ایک مقصد کے تحت بننے والا ملک اپنے مقاصد کو پورا کرتا جا رہا ہے۔ اللہ ہمارے ملک کا حامیوں ناصر ہو۔

Check Also

Online Order Kia Mobile Cover Mila Takiya Cover

By Muzammil Ahmed