Thursday, 28 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Hannan Sher
  4. Chan Of Mian Channu

Chan Of Mian Channu

چن اف میاں چنوں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں ایک تحصیل میاں چنوں موجود ہے۔ جس کو بابا میاں چنوں کی نسبت سے نام دیا گیا ہے۔ 2017 کی مردم شُماری کے مطابق یہ تقریباً 90000 افراد پر مشتمل ایک چھوٹی سی تحصیل ہے۔

میاں چنوں کا نام بہت سے نامور لوگوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہا ہے۔ جن میں مولانا طارق جمیل، ایوب امیہ (neurosurgeon)، رانا بابر حسین اور افتخار ٹھاکر سر فہرست ہیں۔ مگر آج ایک اور نام ارشد ندیم چن کو چن اف میاں چنوں کا لقب اس کالم میں دیا گیا ہے ان کا اِضافہ ہوا ہے۔

ارشد ندیم وہ نام ہیں جنہوں نے انتہائی کم وقت اور وصائل میں ملک پاکستان کا نام روشن کیا اور (javelin) کے کھیل میں ناقابل یقین کارنامے سر انجام دیے۔

پاکستان کے حالات، غیر یقینی صورتحال، مشکلات اور عدم استحکام کی وجہ سے ارشد ندیم کو کبھی بھی وہ سپورٹ حاصل نہ ہو سکی جو ان کے مخالفین کو حاصل تھی۔ جہاں بھارت کے نیرج چوپڑا پریکٹس کے لیے 200-250 (javelin) کا استعمال کرتے تھے وہاں ارشد ندیم 01 سے ہی اپنا گزران کرتے تھے۔

لیکن ان کا توکل "ہمت مرداں مدد خدا" کے گرد گھومتا تھا۔ انہوں نے اپنے ارادے کو پختہ اور کوشش کو جاری رکھا۔ حسن کردار اور پختہ ایمانی نے ندیم کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ javelin کے میدان میں ارشد ندیم نے آج سے پہلے ورلڈ چیمپئن شپ، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز، اسلامیک گیمز، میں حصہ لیا اور 03 گولڈ، 01 سلور اور 04 کے تمغے حاصل کیے۔

مگر یہ تو ایک شروات تھی اس کہانی کی جس کو سنہرے الفاظ میں لکھا جانا تھا۔

تیری حسن کارکردگی کی جو تعریف کی جائے کم ہے
دل ناداں کی قسم اس بات میں دم ہے

پھر 8 اگست 2024 کا دن آیا جب ارشد ندیم نے Olympic گیمز کے javelin throw کے مقابلے میں اپنا اور پاکستان کا پہلا Gold medal حاصل کیا۔ 32 سال بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان نے olympic games میں کوئی میڈل حاصل کیا ہو۔ علاوہ ازیں 40 سال بعد پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ناصرف ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ انہوں نے Olympic games میں، javelin throw کا 118 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یہ کارنامہ ندیم نے 92.97m دور javalin throw کرکے حاصل کیا اور پیرس میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

ہمیں اور ہماری حکومت کو ضرور اس پاکستانی ہیرو کو سراہنا چاہیے۔ مگر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور لاکھوں ارشد ندیم کو ان کا حق دینا چاہیے۔ تاکہ وہ وصال کی کمی کی بیڑیوں کو توڑ کر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ آخر میں ویلڈن چن اف میاں چنوں ارشد ندیم اور پاکستانیوں کے لیے مبارک بات۔

Check Also

Siasat Yoon Hoti Hai

By Mubashir Ali Zaidi