1.  Home/
  2. Blog/
  3. Gul Bakhshalvi/
  4. Jab Khalil Khan Fakhta Uraya Karte Thay

Jab Khalil Khan Fakhta Uraya Karte Thay

جب خلیل خان فاختے اڑایا کرتے تھے

طوائف نے کوٹھے کے صدر دروازے پر ایک تختی لگائی تھی، جس پر لکھا تھا، عزت برائے فروخت، مہذب حضرات، کوٹھے پر آنے سے پہلے پاک صاف ہو کر خوشبو لگا کر تشریف لائیں، اشرفیوں کو اون کی تھیلیوں میں ڈال کر لائیں۔ لہجے کو نرم اور جذبات کو گرم رکھیں، جوتوں پر لگا کیچڑ باہر صاف کرکے تشریف لائیں ہمارے کوٹھے کا فرش ہمیں رزق دیتا ہے اس کی بےحرمتی ہمیں کسی بھی طور قبول نہیں۔

دروازے پر بیٹھے دلے کو ایک پائی بھی ادا نہ کریں اسے معقول وظیفہ دیا جاتا ہے، البتہ کوٹھے کے صدر دروازے پر رکھے ہوئے چندے کے ڈبے میں دل کھول کر چندہ ڈالیں، آپ کے چندے کی رقم نوجوان طوائفوں کی تربیت پر خرچ ہو تی ہے۔ رات کے آخری پہر میں کوٹھے کو خالی کر دیا کریں کیونکہ یہاں فرش کو دھو کر تہجد کی نماز ادا کی جاتی ہے۔

طوائف کا کوٹھا اور ہمارے پاکستان کی عدالتیں۔ کچھ دیر کے لئے اگر سوچ لیں تو فرق ضرور محسوس ہوگا۔ اس اقتباس کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک بار پھر سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاکستان میں اگر ایک سابق وزیراعظم کی درخواست پر تھانے میں ایف آئی آر درج نہیں ہوتی تو عام شہری کو انصاف کیسے مل سکتا ہے؟

پاکستان دشمن قوتوں نے قومی مردہ ضمیروں کے ساتھ ایک نجی نیوز گروپ کو بھی عمران خان کے خلاف کھڑا کر رکھا ہے، جو کل بھی پی ڈی ایم کی جنگ لڑ رہا تھا آج بھی لڑ رہا ہے، لاشوں پر سیاست کے کھلاڑی عمران خان کے خلاف ہر محاذ پر شکست کے بعد اب توشہ خانہ کی گھڑی پر سیاست کر رہے ہیں، اگر ان لوگوں میں ذرا بھر بھی ایمان کی رتی ہے تو کہتے کہ عمران خان کے ساتھ دوسرے سیاست دانوں اور دیگر کا بھی کھاتا کھولیں۔

اور قوم کو بتائیں کہ کس کس نے توشہ خانہ سے کیا اور کس قیمت میں خریدا؟ لیکن قوم کے یزید پرست ایسا نہیں کریں گے اس لئے عمران کو کہنا پڑا کہ مجھے اپنے دیس کی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں میں دبئی، لندن اور امریکہ میں ہرجانے کا دعویٰ کروں گا وہ جانتے ہیں کہ، غیر مسلم ممالک برطانیہ اور امریکہ نہ تو پاکستان ہیں اور نہ ہی وہاں کے جج پاکستانی مسلمان ہیں، وہاں کی عدالتوں میں بادشاہ اور فقیر کے لئے راج مساوات محمدی ﷺ کی روشنی میں ہے سب کے لئے ایک قانون اور ایک ہی انصاف ہے۔

ڈیلی میل کیس میں شہباز شریف نے ایک برطانوی اخبار ڈیلی میل پر ہتک عزت اور ہرجانے کا دعویٰ کیا، جو ان کے اپنے گلے کا پھندہ بن گیا عدالت نے تاخیری حربوں پر ڈیڑھ کروڑ ہرجانے کے فیصلے میں کہا۔ ہماری عدالت میں بادشاہ اور فقیر میں کوئی فرق نہیں حقیقت تو یہ ہے کہ گھڑی عمران خان نے توشہ خانہ سے قیمت ادا کر کے خرید کر اپنے پاس رکھی اور پھر اپنی گھڑی کو بیچ کر اس کی قیمت اور منافع اپنے اثاثوں میں ظاہر کر دیا۔

لیکن سیالکوٹی بابے نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق مرزا کے منہ میں اپنی زبان دے کر نجی چینل میں پی ڈی ایم کے غلام اینکر کے سامنے بٹھا دیا، اس نے جو بھی کہا قوم نے ایک کان سے سنا اور دوسرے سے نکال دیا اس لئے کہ عمر فاروق فرشتہ نہیں ہے بلکہ پی ڈی ایم ہی کے قبیلے کا فرد ہے۔ عمر فاروق مرزا کی بدقسمتی کہ جو لوگ اس کی مجرمانہ زندگی سے بےخبر تھے وہ بھی جان گئے کہ وہ کس قبیل کا آدمی ہے، میڈیا میں عمر فاروق مرزا کی وہ مجرمانہ کہانیاں سامنے آ گئیں جو کم از کم میں نہیں جانتا تھا۔

عمر فاروق مرزا کی صوفیہ مرزا سے شادی ہوئی، شادی کے بعد طلاق ہوگئی، زبردستی اپنی دو بیٹیوں کو دبئی لے گیا، صوفیہ مرزا نے ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی، ایف آئی اے کی تحقیقات میں انہیں پتہ چلا کہ عمر فاروق پرانا مجرم ہے، وہ اپنے ایک رشتہ دار سلیم کے ساتھ بڑے قومی چوروں کے لئے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عمر فاروق مرزا اوسلو ناروے اور سوئٹزرلینڈ میں ڈالر کے فراڈ میں ملوث تھا۔ اور اس کا ذکر مرحوم صحافی ارشد شریف اپنے ایک پروگرام میں کر چکا ہے یہ بھی ممکن ہے کہ عمر فاروق ارشد شریف کے قتل میں سہولت کار بھی ہو۔

صوفیہ مرزا کی درخواست پر شہزاد اکبر نے عمر فاروق کا نام ای سی ایل میں ڈالا اور اس کے خلاف مضبوط کیس بنا کر انٹرپول کو بھیجا لیکن رجیم چینج آڑے آ گئی اور ایف آئی اے نے انٹرپول کو لکھ دیا کہ وہ اس کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے اور پھر اس کا نام انٹرپول نے ریموو کر کے اس کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا اور اس احسان کا قرض اتارنے کے لئے عمر فاروق مرزا کے منہ میں مسلم لیگ ن کی زبان دے دی گئی، نیوز چینل کے اینکر نے اپنی اینکری دکھائی لیکن قوم بہروپیوں کو جان گئی ہے اور یہ کہ وہ دن گئے جب خلیل خان فاختے اڑایا کرتے تھے۔

Check Also

Shahbaz Ki Parwaz

By Tayeba Zia