Wednesday, 15 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ayaz Khawaja
  4. Us Rizq Se Mout Achi (7)

Us Rizq Se Mout Achi (7)

اُس رزق سے موت اچھی (7)

رُباب: سفیان میرے ڈیڈی کو بچا لو۔۔ نہ جانے۔

وہ لوگ ان کے ساتھ کیا کریں گے۔۔

(زور سے روتی ہے)

سفیان: انہیں کچھ نہیں ہوگا۔۔ بس تم ہمت رکھو اور اب ہم یہاں سے چلتے ہیں۔

لوگ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔۔ میں کچھ سوچتا ہوں

(رُباب پھر زور سے روتی ہے)

سفیان نے پہلے اپنا ہاتھ رُباب کے شانوں پر رکھا پھر اس کے نرم ہاتھوں کو ہلکے سے اپنے ہاتھوں میں لے کر ہلکے سے دبایا۔۔

کہہ رہا ہوں کہ تم فکر نہ کرو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

شہر سے دور کہیں ایک تاریک کمرہ ہے جس میں ایک شخص کرسی پر بیٹھا ہے، اس کے ہاتھ بندھے ہوئے اور منہ پر پلمبنگ ٹیپ لگی ہوئی ہے۔

دو افراد بندوقیں لے کر کھڑے اس کی نگرانی کر رہے ہیں اور ایک آدمی فون پر بات کر رہا ہے کسی سے۔

kidnapper آدمی: ایک

کیا چاہتا ہے۔۔ جلدی سے انتظام کرو ورنہ! (چیخ کر کہتا ہے)

رُباب: تم سب کچھ لے لو لیکن میرے ڈیڈی کو کچھ نہیں کہنا (روتے ہوئے)

آدمی: ہاں۔۔ اب بات سمجھ میں آ رہی ہے تمہاری لگتا ہے۔

جلدی سے انتظام کرو پیسوں کا اور پولیس کو خبر کی تب انجام کے ذمہ دار تم لوگ خود ہوگے۔۔ سمجھ گئے؟ ہاں؟

رُباب: فون بند نہ کرو ڈیڈی سے بات کرواؤ۔۔ پلیز۔۔ پلیز

آدمی: پیسے لے آؤ۔۔ جلدی سے۔۔ پورے 25 لاکھ روپے۔۔ ابا لے جاؤ۔۔ پھر باتیں کرتے رہنا تم لوگ۔۔ ہا ہا ہا! جلدی سے پیسوں کا انتظام کرو۔۔ ہم زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔۔ سمجھی

فون بند ہو جاتا ہے۔

you are a brave girl رُباب روتی ہے۔۔ والدہ کہتی ہیں بیٹی ہمت کرو۔۔

مجھے دیکھو۔۔ کتنا صبر کر رہی ہوں

خدا ہمیں ان سے جلد ہی ملائے گا

آفس ڈیسک سے وسیم صاحب فون پر سارہ (رُباب کی والدہ) سے بات کر رہے ہیں۔

وسیم: جی بیگم صاحبہ۔۔ انتظام ہوگیا ہے۔

سارہ: خدا کا شکر۔۔ وسیم صاحب آپ کو پتا ہے کہاں پیسے پہنچانے ہیں؟

وسیم: جی۔۔ رُباب بی بی نے ایڈریس لیا تھا ان لوگوں سے۔

سارہ: پولیس کو ہم نے کوئی خبر نہیں دی ہے۔۔ انسپکٹر صاحب سے ہماری بہت اچھی جان پہچان ہے۔۔ انہیں اشارہ کرتے تب وہ کوئی ایکشن ضرور لیتے۔

لیکن ہم ایسا کوئی رسک نہیں لے سکتے۔۔ وسیم صاحب

اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔۔

ہمیں بس شہباز واپس چاہیے۔۔ رقم بڑی ہے لیکن خدا ہمیں اور دے گا۔۔ بس پیسے پہنچانے کا انتظام کریں۔۔ میں بھی ساتھ چلوں گی۔

وسیم: میرے خیال میں آپ کا جانا مناسب نہیں ہے۔۔ لیکن اگر آپ اصرار کرتی ہیں تو پھر بہت احتیاط سے ہمیں۔۔ رقم کا بیگ اس ٹریش ڈرم میں ڈال کر آنا ہے۔۔ اس نے کہا ہے ادھر ادھر دیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرنا۔۔ بس بیگ ڈرم میں ڈال کر فوراً وہاں سے چلے جانا ہے۔۔

سارہ: بالکل یہی کرنا ہے۔۔ ان لوگوں کی کال آئے گی تھوڑی دیر میں۔۔ وہ تصدیق کریں گے ہم پہنچا رہے ہیں کہ نہیں۔

وسیم: بیگم صاحبہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔ انہیں پیسے مل جائیں گے۔۔ شہباز صاحب آپ سب کے پاس واپس آ جائیں گے۔۔ بس جیسے ہی ان لوگوں کی کال آئے آپ مجھے بتائیں اور انہیں بتائیں کہ رقم کا انتظام ہوگیا ہے۔

ایک بات کر سکتے ہیں۔۔ اس سے کہیں کہ 25 لاکھ تو نہیں ہو سکتے لیکن 18 لاکھ ہیں۔۔ ہارڈ کیش۔۔ ہم کوشش کر سکتے ہیں۔۔

اغواکاروں کو ایزی منی مل رہی ہوتی ہے وہ کسی مسئلے میں نہیں پڑنا چاہتے۔۔ وہ قبول کر لیتے ہیں۔۔ اگر آپ برا نہ مانیں تو ہم یہ کر سکتے ہیں۔۔

سارہ: اس میں کوئی حرج تو نہیں لیکن کہیں وہ شہباز کو نقصان نہ پہنچا دیں۔۔ وسیم صاحب آپ بتائیں یہ ٹھیک ہے؟

وسیم: میرے خیال میں ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔۔

سارہ: ٹھیک ہے، میں رُباب سے کہوں گی کہ 15 لاکھ روپے کا بتایا جائے۔ اگر وہ نہ مانیں، تو کہنا ہے کہ اس وقت 18 لاکھ سے زیادہ نہیں دے سکتے۔

وسیم: صحیح ہے۔۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔ ایک ایک پیسہ خون پسینے سے کمایا جاتا ہے، اور وہ اس طرح سے انہیں دے دینا۔۔

دل کر رہا ہے کہ ان کا ایسا حشر کروں۔

سارہ: وسیم صاحب بس focus کریں۔۔ میں آپ کو فون کروں گی جلد ہی۔۔ سلام علیکم

سفیان رُباب کے گھر پر رُباب کی والدہ سے بات کرکے رُباب کی طرف توجہ دے کر کہتا ہے

سفیان: رُباب۔۔ کوئی ایسا رسک نہ لو۔۔ وہ انکل کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔۔ بہت کیئر فل رہنا

رُباب: انہوں نے 25 لاکھ روپے تاوان میں مانگے ہیں۔۔ یہ کوئی چھوٹا اماؤنٹ نہیں ہے۔

سفیان: تب وسیم صاحب 25 لاکھ لے کر جا رہے ہیں؟

رُباب: امی نے کہا ہے کہ اغواکاروں سے negotiate.. کیا جا سکتا ہے کہ یہ وسیم صاحب کی ایڈوائس ہے۔

وسیم صاحب کہتے ہیں کہ یہ easy money ہے۔ kidnappers کے لیے ویسے بھی۔۔ وہ مان جائیں گے کم پیسوں پر بھی۔

سفیان: میرا نہیں خیال کہ وہ مانیں گے۔۔ یہ رسکی ہے

رُباب: امی نے کہا ہے۔۔ مجھے کرنا ہوگا (روتے ہوئے)

سارہ: ہاں بیٹے۔۔ وسیم صاحب ان کے بہت قریبی آدمی ہیں۔۔ ہمیشہ اچھے مشورے دیتے ہیں۔۔ یہ بھی کچھ سوچ کر ہی کہا ہوگا

سفیان سر ہلاتا ہے۔۔ جیسے آپ لوگ مناسب سمجھیں۔۔ لیکن انکل کو کوئی نقصان نہ پہنچے اس فیصلے سے

جاری ہے۔۔

Check Also

Kya Aap Ke Pas 8 Minutes Hain?

By Saleem Zaman