Sunday, 22 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Asfar Ayub Khan
  4. Watan e Aziz Ki Jonkain

Watan e Aziz Ki Jonkain

وطن عزیز کی جونکیں

اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا یہ وطن، جہاں آج اسلام آباد کے نام کے سوا کہیں اسلام نظر نہیں آتا۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ایسا ملک، جہاں 60 منٹ کی اڑان میں درجہ حرارت میں 60 درجے کا فرق پڑتا ہو، جہاں 750 کلومیٹر طویل ساحل ہو، دنیا کی سات بلند ترین چوٹیاں ہوں، زمین سونا اگلتی ہو، معدنیات کے ذخائر موجود ہوں، 5 بڑے اور دسیوں چھوٹے دریا ہوں، 61 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہو، ایسے ملک میں بجلی ہے، نہ گیس نہ پانی۔۔

واپڈا ہر روز مینٹیننس کے نام پر بجلی بند کر دیتا ہے، اور سارا دن کے بعد جب بجلی آتی ہے تو لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی ہے۔ کیوں واپڈا کے چیئرمین کو چوراہے میں پھانسی پر نہیں لٹکایا جاتا، جو خود اور ہزاروں سٹاف عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے عیاشی کر رہے ہیں اور عوام رل رہی ے۔

کیوں سوئی گیس کے منیجنگ ڈائریکٹر کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا نہیں کیا جاتا، جس کے ہوتے ہوئے ملک گیس سے محروم ہے اور وہ لینڈ کروزر کے مزے لوٹ رہا ہے، کیوں ارسا کے آفس کو بمعہ سٹاف ٹینکوں سے نشانہ نہیں بنایا جاتا، جن کی موجودگی میں سال کے 6 مہینے پانی نہیں آتا اور ایک سہانی صبح سیلاب آجاتا ہے۔

غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے سرپرست وہ ہیں جو مقننہ میں بیٹھے اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔ ورنہ اعتزاز احسنوں، شاہد خاقان عباسییوں، احسن اقبالوں، امیر مقاموں، اور خرم دستگیروں جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ کوگوں کے ہوتے ملک کا یہ حال ہے۔ مافیاز کے آلہ کار بن کر یہ زرداریوں اور شریفوں کے غلام بنے بیٹھے ہیں۔ سی ایس ایس کوالیفائیڈ، ماسٹر انجینئر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایف اے پاسوں کی غلامی کر رہے ہیں۔ ان کی ڈگریوں کو آگ لگا کر انہیں بھی اسی آگ میں دھکا دے دینا چاہئے۔

جب تک عوام اپنے بنیادی حقوق کے لئے اٹھ کھڑے نہ ہونگے، یہ جونکیں ملک کو کھاتی رہیں گے، لہذا عوام سے دست بستہ گزارش ہے کہ اب اٹھ کھڑے ہوں اور آنے والے الیکشن میں ان نام نہاد پڑھے لکھوں کو اٹھا کر تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیں اور عبرت کا نشان بنائیں، کیونکہ آیت قرآنی کا ایک خوبصورت ترجمہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے کر کے امر کردیا تھا

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی

نہ ہو خیال جس کو خود اپنی حالت کے بدلنے کا

Check Also

Teenage, Bachiyan Aur Parhayi

By Khansa Saeed