Sunday, 22 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Asfar Ayub Khan
  4. Awam Ki Awaz

Awam Ki Awaz

عوام کی آواز

ہمارا ایک دوست الف شاذونادر اپنے مسائل پر گفتگو کرتا ہے۔ کل جب میں نے اسے بتایا کہ عمران خان صاحب اب وزیراعظم نہیں رہے۔ تو وہ پھٹ پڑا اور مجھے کہنے لگا کہ اگر میری بات کسی تک پہنچا سکتے ہیں تو پہنچا دیں۔ لہٰذا معزز قارئین اپنے وعدے کے مطابق الف کی بات آپ کی نذر کرتا ہوں۔

" ہمارے وطن عزیز میں جس انسان نے اقتدار پانے کی کوشش کی اسے اللّٰہ تعالیٰ نے طاقتور کرسی عطا کی۔ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اکثر اس کرسی کا ناجائز فایدہ ان لوگوں نے چوری، چکاری، نوسربازی، لوٹ مار اور اپنے خزانے بھرنے کی صورت میں اٹھایا۔ ان لوگوں نے اپنے ادوارِ حکومت میں غریب آدمی کا چولہا بند کرنے یا غریب کا گلا دبانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ جب ملک کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں تھی تو انہیں قطعاً خیال نہیں آیا کہ انھوں نے دوبارہ عوام میں جانا ہے اور ان سے ووٹ مانگنے ہیں۔

آج کا پاکستانی باشعور ہے اس کی ملکی اور بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر ہے۔ آج تک پاکستان کے جس حکمران نے بھی حق کی بنیاد پر حکومت کرنے کی کوشش کی تو یا تو اس کو کرسی سے ہٹا دیا گیا یا دنیا سے رخصتی کا پروانہ تھما دیا گیا۔ جس سلسلہ کی پہلی کڑی نوابزادہ لیاقت علی خان تھے اور محترمہ بینظیر بھٹو اور عمران خان سامراجی قوتوں کے تازہ ترین شکار بنے۔ یہ مفاد پرست عناصر صرف حرام کا مال بنانے میں مشغول رہے۔

اس لئے آپ لوگوں کو اللّٰہ کا واسطہ ہے کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ نے کمال مہربانی کر کے ایک سچا اور ایماندار لیڈر دے ہی دیا ہے تو اس کی قدر کریں اور اس کا ساتھ دیں۔ آج تمام اختلافات بھلا کر عمران خان کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر یہ وقت ہاتھ سے نکل گیا تو پھر نہیں آئے گا۔ تو پلیز جاگیں اور سامراج کے خلاف سینہ سپر اپنے کپتان کا ساتھ دیں۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان چور، چکار، لٹیرے اور ڈاکوؤں کو اپنے قیمتی ووٹ سے دور ہی رکھیں۔

اگر ہم لوگوں نے انھیں ووٹ دیئے تو یاد رکھیے کہ ہم لوگوں کے حالات پہلے جیسے ہی رہیں گے اور ہماری آنے والی نسلیں کبھی بھی ترقی نہیں کر پائیں گی اور وہ کبھی ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ مزید درخواست ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان نے 3 سال 7 ماہ میں اللّٰہ کے حبیب ﷺ کا ساری دنیا میں چرچا کیا، اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، پناہ گاہیں، احساس پروگرام، ہیلتھ انشورنس، سٹیزن پورٹل اور بہت سے اچھے کام کئے۔

اور یہ بات یاد رکھیں کہ ہمارا، ہمارے وطن عزیز کا، ہمارے بچوں کا اور ہماری عوام کا مستقبل بہت تابناک ہے، لیکن اگر زمام اقتدار ان لٹیروں کے ہاتھ میں رہی تو ہمارا یہ خواب ادھورا ہی رہ جائے گا۔ اور میرے بھائیو اور بہنو میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ جاگیں۔ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں اور اگلے الیکشن میں اپنے قیمتی ووٹ کی بھرپور طاقت سے بلے پر مہر لگائیں۔ "

Check Also

Aankh Jo Kuch Dekhti Hai (2)

By Prof. Riffat Mazhar