Tuesday, 14 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Arif Anis Malik
  4. Aik Parhaku Larke Ki Kahani

Aik Parhaku Larke Ki Kahani

ایک پڑھاکو لڑکے کی کہانی

چھوٹی عمر سے ہی، جیف بیزوس کو پڑھنے کا بے پناہ شوق تھا۔ اس کی ماں جیکی اکثر اسے اپنے کمرے میں، کتابوں کے ڈھیر کے درمیان، دور کی دنیاؤں میں کھویا ہوا پایا کرتی تھی۔ وہ اس کے پڑھنے کے شوق کو سراہتی اور مہمیز کرتی، اور اپنے ساتھ کتب خانے کی سیر پر لے جایا کرتی تھی۔

کتابیں جیف کے لیے علم اور خیالات کا دروازہ تھیں۔ اس نے "دی لارڈ آف دی رنگز" جیسے سائنس فکشن اور طلسم ہوش ربا ناولوں کو شوق سے پڑھا، جو جے آر آر ٹولکین نے لکھا تھا، جس سے اس کی تکنیکی اور تخیلاتی مستقبل کی سوچ کو حوصلہ ملا۔ وژنری لیڈروں کی سوانح عمریاں، جیسے کہ تھامس ایڈیسن کی، نے اسے ایجاد اور استقامت کی طاقت دکھائی۔

جیف کے بڑے ہونے کے ساتھ، کتابوں نے اس کی سوچ پر گہرا اثر ڈالا۔ پرنسٹن سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، اس نے وال سٹریٹ پر ایک اچھی ملازمت اختیار کی۔ لیکن انٹرپرینیوریل جوش اسے چھوڑ نہیں پا رہا تھا۔ ابھرتے ہوئے انٹرنیٹ کی صلاحیتوں میں دلچسپی لے کر، اس نے 1994 میں اپنی نوکری چھوڑنے اور ایک آنلائن کتابوں کی دکان کا آغاز کرنے کا بہادر فیصلہ کیا جو بعد میں ایمیزان کے نام سے معروف ہوئی۔

کتابیں ہی کیوں؟ جیف نے کتابوں کی دنیا کی سب سے بڑے انتخاب کو آسانی سے انٹرنیٹ کے ذریعے ہر کسی کے لیے دستیاب بنانے میں ایک ان شاندار موقع دیکھا۔۔ اس کے لیے کتابیں علم تک رسائی کی علامت تھیں اور وہ علم کو وسیع پیمانے پر پھیلانا چاہتا تھا اور اسی سے پیسے بھی کمانا چاہتا تھا۔

جیسے جیسے ایمزون، جیف کے گیراج سے چلنے والے ایک چھوٹے سٹارٹ آپ سے عالمی سطح کے دیو ہیکل ادارے میں بدلتا گیا، ایک چیز مستقل رہی: جیف کا کتابوں کے لیے جنون برقرار رہا۔ انس نے اپنی پسندیدہ کتابوں کی ایک فہرست مرتب کی، جو کمپنی میں"جیف کی ریڈنگ لسٹ" کے نام سے معروف ہوئی۔

جم کولنز کی بزنس کلاسیکی "بلٹ ٹو لاسٹ" اور کازوؤ ایشی گورو کی کردار پر مبنی ناول "دی ریمینز آف دی ڈے" ایمازون کے ایگزیکٹیوز کے لیے لازمی پڑھنے والی کتابیں بن گئیں۔ جیف کا ماننا تھا کہ مختلف قسم کی کتابوں کا مطالعہ اس کی صف اول کی ٹیم کو دنیا کے بارے میں زیادہ وسیع ذہنی ماڈل بنانے میں مدد دے گا۔

آج، جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہے۔ اس کی اپنی کہانی ایک طلسم ہوش ربا ہے۔ تاہمت وہ اس حیرت کو کبھی نہیں بھولا جو اس نے اس تجسس سے بھرپور چھوٹے لڑکے کی حیثیت سے کتابوں کے لیے محسوس کی تھی۔ بہت حقیقی معنوں میں، کتابوں نے جیف بیزوس کو بنایا - اور جیف بیزوس نے کتابوں کو پہلے سے کہیں زیادہ قابل رسائی بنا دیا۔

Check Also

Dil Fareb Dhoka

By Saira Kanwal