Sunday, 28 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Aleen Sherazi/
  4. Niklo Pakistan Ki Khatir

Niklo Pakistan Ki Khatir

نکلو پاکستان کی خاطر

بنجر زمین، خون کے دھارےاُگلتے چشمے، بارود کی بُو سے بھری فضائیں، بھیک مانگتے کمسِن بچے، مشقت کرتی معصوم کلیاں، سوکھے ہوئے گلستاں، مسلے ہوئے پھول۔ کچھ اِس طرح کا ہوگا مستقبلِ پاک سرزمین اور اِس کا مصوِر کوئی حاکم، کوئی فوجی، کوئی مُنصف یا کوئی بیرونی طاقت نہیں بلکہ خود آپ اور میں ہوں گے! جِسے ہم فقط کاغذ کا کوئی ٹکڑا یا طاقت و ہوس کی رسہ کشی سمجھتے ہیں وہ ووٹ اِس مُلک کی بقا کی واحد ضمانت ہے۔

اگر کسی گھر کا مالک ہی اُسکی حفاظت و کفالت سے ہاتھ اُٹھا لے تو وہ آشیاں تہِ تیغ ہوجاتا ہے، یہی مثال اِس مُلک کی ہے جِس کا وارث کوئی سیاستدان، جج یا سپاہی نہیں بلکہ خود آپ ہیں۔ اِس کی بقا آپکی بقا سے مشروط ہے۔ اگر عوام اِس کی سالمیت کیلئے نہیں نِکلے گے تو یہ باغ بھی بنجر ہوکر طاقت کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔

اِس زمین نے برسوں سے ہمیں اپنی کوکھ میں ایک شفیق ماں کی طرح پالا ہے، اِس سے وفا ہماری ماؤں نے ہمیں گُھٹی میں پلائی ہے، تو پھر کیوں پاکستانی قوم زندہ و بیدار نہیں ہے؟ کیا اِس مُلک کی تباہی آپ کی تباہی نہیں ہے؟ کیا آپ اپنی نسلوں کےبھی اِسی طرح ٹُکڑے ہوتے دیکھنا چاہیں گے جیسے آپ کے کیے جارہے ہیں؟

کیا اپنی اولادوں کے بھی اِسی طرح لاپتہ ہونے کو تیار ہیں؟ یقیناً ہرگز نہیں! تو خدارا! خود کو کمتر و حقیر نہ جانیں بلکہ اپنی اہمیت کو پہچانیں، آپکا ایک ایک ووٹ آپکی نسلوں کامستقبل لکھےگا۔ جب عوام میں شعور آتاہے تو دھاندلی و طاقت کی ہر قِسم پیروں تلے روندھی جاتی ہے۔ گھروں سے نکلیے اور تجدیدِ وفا کیجئے، کیونکہ:

"آپ! پاکستان کے شہری، پاکستان کے مالک اور اِس کی سلامتی کےضامن ہیں، اِس کیلئے ہمارا لہُو، ہماری جانیں اور زندگیاں سب بے وقعت و بے قیمت ہیں، کیونکہ پاکستان ہے تو۔۔ تُم ہو"۔

جِس دن گلیاں پکی کرنے اور گٹر کے ڈھکنوں کی بنیاد کی بجائے کسی نظریے کو ووٹ ملے گا۔۔ اُس دن یہ ملک ترقی کرے گا!

پاکستان۔۔ زندہ باد!

Check Also

Mein Aap Ka Fan Hoon

By Rauf Klasra