Friday, 27 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Abdul Wali
  4. Sindh Ke Mola Jutt Jeet Gaye

Sindh Ke Mola Jutt Jeet Gaye

سندھ کے مولا جٹ جیت گئے

وہ آئے اور چھا گئے۔ اس سے اچھی کارکردگی کی کسی کو بھی امید نہیں تھی۔ سب کا خیال تھا کہ ان کا کیرئیر بھی ختم ہوگیا ہے اور مزید ان کی جگہ نہیں بنتی ہے۔ ان کی واپسی کا باقی ٹیم ممبر کو بھی علم نہیں تھا۔ واپسی بھی ڈرامائی انداز میں ہوئی لیکن وہ آئے اور چھا گئے سب کو کارکردگی سے جواب دیکر اس نے سب کو حیران کر دیا۔ بات سرفراز احمد کی نہیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہو رہی ہے۔ جس طرح ان کی ایم کیو ایم میں واپسی ہوئی اور وہ رابطہ کمیٹی کا حصہ بن گئے رابطہ کمیٹی کے نصف سے زائد اراکین ان کی واپسی پر سراپا احتجاج تھے۔

امین الحق نے تو یہاں تک کہا کہ انہیں ان کی واپسی کا علم بھی نہیں تھا۔ ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کے لئے جو نام بھیجے تھے اس میں کامران ٹیسوری کا نام بھی شامل نہیں تھا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ نصرین جلیل ہی گورنر سندھ منتخب ہوگی لیکن گرین سگنل نہ ملنے کی وجہ سے کامران ٹیسوری مہینے میں گورنر سندھ منتخب ہوئے۔ عمران خان نے اسے مولا جٹ سے تشبیہ دی جسے کامران ٹیسوری نے جیت قرار دیا۔

کامران ٹیسوری نے بہت ہی چالاکی سے پی ٹی آئی کے علاوہ تمام تر سیاسی جماعتوں کے دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ بات یہاں نہیں رکی اور گورنر صاحب گلیوں میں نظر آئے، کراچی کے ہوٹلوں میں چائے پیتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر شہریوں نے اسے عوامی گورنر قرار دیا بعد ازاں تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ لیکن آہستہ آہستہ پی ایس پی کے کمال اور انیس قائم خانی سے ملاقاتیں شروع کر دی۔ فاروق ستار کو دعوت دینے پی آئی بی بھی جانے میں دیر نہیں کی۔

مہاجر قومی موومنٹ کے آفاق احمد بھائی نے فون ریسیو نہیں کیا تو خود چل کر گئے اور حلیم بھی کھائی لیکن آفاق تیار نہ ہوئے۔ کامران ٹیسوری صاحب مشن پر کام کرتے رہے اور آخر کار کل تک ایک دوسرے کو غدار کہنے والوں کو گورنر ہاؤس ایک ساتھ میز پر لانے میں کامیاب ہو گئے۔ افواہیں ضرور گردشیں کرتی رہی لیکن وہ تھکے نہیں اس طرح خالد مقبول صدیقی نے ورکرز اجلاس میں کمال بھائی کے پاس جانے کا اعلان کیا اور ورکرز نے بھی اسے خوش آئند قرار دیا پھر کیا ہونا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں سب یک اسٹیج بھی نظر آئے۔

بات رکی نہیں آخر کار مستقبل کے وزارت اعلیٰ کے خواب دیکھنے والے مصطفیٰ کمال نے بہادر آباد جانے کو ہجرت قرار دیا اور ضم ہونے کا اعلان کر دیا یہ اعلان محض ضم ہونے کا نہیں تھا اس میں سندھ کے مولا جٹ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی جیت ہوئی۔ اس نیت کے ساتھ سب نے نیت باندھ کر الزامات کو بھلا کر سب ایک صف میں نظر آئے کہ

میں نیت کرتا ہوں تین رکنی انضمام کی۔

واسطے کراچی کے عوام کے

منہ میرا بہادر آباد کی طرف

پیچھے خالد مقبول صدیقی کے

دعا واسطے کامران ٹیسوری کے۔

Check Also

Muhib e Watan Bangali

By Syed Mehdi Bukhari