Wednesday, 08 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Abdul Wali/
  4. Kaya Pakistan Anqareeb Default Kar Jayega

Kaya Pakistan Anqareeb Default Kar Jayega

کیا پاکستان عنقریب ڈیفالٹ کرجائیگا

گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو بے تحاشہ نقصان پہنچا کر یعنی ایک کمزور معیشت کو مزید پیچھے دھکیل دیا۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کاری کے میدان میں غیر یقینی کی صورتحال نے جنم لیا ہے۔ اسی وجہ سے جس طرح غریب دن بدن نیچے دب رہا ہے، ڈالر بھی اسی تیزی سے اڑان بھر رہا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث جہاں تجارتی خسارہ بڑھا ہے وہیں ملک کے زخائر میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

معاشی ماہرین تجارتی خسارے میں مسلسل کمی کو معیشت کے لئے خطرناک علامات قرار دے رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان کو ماضی کی طرح اپنے دوست ممالک سے قرض نہیں مل رہا، جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گررہے ہیں۔ پاکستان کو آئندہ چند ماہ میں غیر ملکی قرضوں کی واپسی بھی یقینی بنانی ہے۔ قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سے حکومت جس طرح عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ڈیفالٹ کی بات کرتی تھی، اب اسحاق ڈار کے آنے کے بعد پر اعتماد نظر آرہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے کوئی امکان نہیں ہے۔ لیکن اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ معاشی عدم استحکام ضرور ہے۔ جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ "اس وقت کچھ لوگ سیاسی جیت کے لئے پاکستان کی ہار چاہتے ہے۔ لیکن موجودہ حکومت یہ ہونے نہیں دیگی" لیکن اب سوال یہ ہے کہ جو دوست ممالک نے پاکستان کے پاس جو پیسے اس شرط سے رکھوائے ہیں کہ وہ ان کو خرچ نہیں کرسکتا۔ تو اس کا مطلب یہ بھی لیا جاسکتا ہے کہ قابل خرچ ڈالرز کے کم ہونے کی وجہ سے پاکستان بیرونی قرضہ جات پر ڈیفالٹ کرسکتا ہے؟

Check Also

Angrezi Kese Seekhen?

By Mubashir Ali Zaidi