Friday, 26 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Abaid Ullah Khamees/
  4. Hamare Masail Aur Aap Ke Tarjeehat

Hamare Masail Aur Aap Ke Tarjeehat

ہمارے مسائل اور آپ کی ترجیحات

پاکستان کے شہریوں کو اس وقت کمر توڑ مہنگائی شدید بیروزگاری، اور بدترین ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ حکومت کا بنیادی کام ہوتا ہے، مسائل کو حل کرنا بیرزگاری جیسی لعنت کو معاشرے سے اکھاڑنا اپنے لوگوں کو صحت، تعلیم، سستا اور فوری انصاف مہیا کرنا۔ اپنے ملک میں بسنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا تاکہ ملکی باشندوں کو کسی قسم کی دشواریوں یا ذہنی اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تمام اداروں سے قانون پر عملدرامد کرونا تاکہ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہو۔ اور شہریوں کو ہر قسم کی آزادی میسر ہو۔ مملکت میں بسنے والوں کو اپنے محافظوں اور حاکموں سے کسی قسم کا کوئی ڈر اور خوف نہ ہو۔ ادارے قانون کے پابند ہو کسی طاقتور شخصیت کے آلہ کار نہ ہو۔ غریب اور امیر میں فرق نہ ہو۔ لیکن بدقسمتی سے کلمہ کی بنیاد پر بننے والا آزاد خودمختار پاکستان میں میں سب ریت رواج ہی نرالے ہیں۔

عوام کو تحفظ دینے والے اپنے بھائیوں کے رکھوالے ہی معصوم نہتے شہریوں کے خون پینے پر لگے ہوئے ہیں۔ اپنے حق کےلیے نکلنا جرم بنا دیا گیا ہے۔ یہاں اپنے ملک کی بقاء، اپنے حقوق مانگنے پر جواب دینے کی بجائے موت دی جاتی ہے۔ اس ملک پر راج کرنے اتنے نازک مزاج ہیں، کے اگر ان سے یہ ان کے بارے سوال اُٹھانے پر سوال کرنے والے کو ہی اُٹھا لیا جاتا ہے۔ اس ملک میں اگر کوئی سچ پر ڈٹ جائے تو اس کی عزت اس کی فیملی کو سرعام ننگا کیا جاتا ہے۔

یہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ سفید پوش طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دسترس سے کہی دور جا چکی ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں، ہونا تو یہ، چاہیے تھا کہ شہریوں کی زندگیاں آسان بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پالیسیاں ترتیب دی جاتی۔ شب روز محنت کی اور لگن سے روزگار کے نئے منصوبے بنائے جاتے۔ لیکن یہاں ہم پر مسلط جوکرز نے چلتے روزگار برباد کر دئیے۔

نااہلوں کی عدم دلچسپی اور غلط اقدامات کی وجہ سے آزاد خودمختار پاکستان ڈیفالٹر ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ مگر اس ملک میں (8) آٹھ درجن کے قریب وزیر، مشیر کو صرف عمران خان کیخلاف پریس کانفرنس کرنے کےلیے رکھے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں اور ان کے ہینڈلرز سے گزراش ہے۔ آپ کا مسئلہ عمران خان نہیں پاکستان ہونا چاہیے ملک آپ لوگوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

اہلیان پاکستان کے دلوں میں آپ کے لیے نفرت بھر چکی ہے۔ خوف کا بُت ٹوٹ چکا ہے، اب آپ کے کرائے کے غنڈوں سے لوگ نہیں ڈرتے ہر پاکستانی اب اس ملک کی بقا اور فلاح کے لیے آپ سے چھٹکارے کے لیے اپنی جان قربان کرنے کےلیے تیار ہے۔ اب یہ قوم آپ سب کا احتساب چاہتی ہے۔ لمبے عرصہ سے سوئی ہوئی قوم اب بیدار ہوگئی ہے۔ خدارا خلق خدا کی آواز سنو اس قبل کے دیر ہو جائے۔ آپ نے ایک شخص کے بغض میں پرامن شہریوں پر آنسو گیس کے ایکسپائر شیل برسائے۔

اپنی خواتین پر تشدد کیا ایک پرامن شہر کو آپ نے طاقت کے نشے میں مقبوضہ کشمیر بنا دیا۔ یہ عہدے، وزارتیں اور طاقتیں سب عارضی ہیں۔ یہاں بہت زمینی خدا آئے، لیکن سب مٹ گئے۔ باقی رہنے والی زات صرف اللہ کی ہے۔ عزتیں ڈرانے سے نہیں ملتی اگر لوگوں کی خوشنودی حاصل کرنا مقصود ہے تو غریب کو روٹی اور بیروزگار کو رزگار دو۔ آپ نے طاقت سے اب یہ قوم نہیں دبنے والی آپ نے عمران خان کو گرانے نکلے تھے۔ لیکن شائد آپ کواس بات کا علم نہیں تھا کے قوم میں اب شعور آ چکا ہے، اب آپ خود گر جائیں گے۔

Check Also

Insaan Rizq Ko Dhoondte Hain

By Syed Mehdi Bukhari