Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Zahoor Dhareja
  3. Muhabbat Aur Khushi Ke 6 Baras

Muhabbat Aur Khushi Ke 6 Baras

محبت اور خوشی کے 6برس

92 نیوز چینل کی چھٹی سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے۔ لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں گورنر چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان خان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، صوبائی وزاء عبدلعلیم خان، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین شاہد، عمار یاسر و دیگر نے شرکت کی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر 92نیوز میاں محمد رشید اور میاں محمد حنیف کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور گروپ ایڈیٹر روزنامہ 92 نیوز ارشاد احمد عارف، ڈائریکٹر نیوز خواجہ حسنین، گروپ ایڈوائزر اسلم ترین، اسامہ شمس اور اینکر پرسن شازیہ ذیشان و دیگر سٹاف ممبران نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پرسالگرہ تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں نے کہا کہ 92نیوز چینل نے بہت کم عرصے میں اپنا مقام بنایا اور حقائق پر مبنی خبریں دے کر مقبولیت حاصل کیا۔ انہو ں نے کہا کہ 92 نیوز کی ٹیم نے صحافت کو نیا رخ دیا اور نئی سوچ کو جنم دے کر پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ بلا شبہ 92 نیوز صحافت کے مسلمہ اصولوں، انفارمیشن، ایجوکیشن اور مثبت تفریح کو سر بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس کیلئے 92 نیوز چینل کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سینئر بیوروکریٹ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مومن آغا، چیئرمین متروکہ بورڈ عامر احمد، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، سیکرٹری ریلویز حبیب الرحمن، سپیشل سیکرٹری پاور حامد یعقوب ڈی جی پی آر محترمہ ثمن رائے و دیگر نے کہا کہ 92 نیوز عشق مصطفی اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کا چینل ہے، یہ چینل چادر، چار دیواری، انسانیت کی تعظیم کو مقدم رکھتا ہے اور پاکستان کی محبت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ میڈیا کا اصل مقصد اپنے وطن سے محبت اور اپنے وطن کے لوگوں کی خدمت ہے۔ میڈیا کے تین اصول انفارمیشن، ایجوکیشن اور انٹرٹینمنٹ کو اگر سامنے رکھا جائے تو خوشی ہوتی ہے کہ 92 نیوز چینل اور روزنامہ 92 نیوز ان مقاصد کو بہت خوبصورتی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ادارہ صحافت کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت، روزگار، خصوصاً سماجی شعبے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مدینہ فاؤنڈیشن کے ذریعے یہ ادارہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں پیش پیش ہے اور مقررین نے بجا طور پر کہا کہ یہ چینل عشق مصطفیؐ کا چینل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سالگرہ کے موقع پر فنکار برادری کی طرف سے بھی نئی خواہشات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی پلس چینل نے اپنی خبروں میں سنسنی پھیلانے کی بجائے حقیقی خبروں کو ترجیح دی اور ثقافت کی ترویج کے حوالے سے نہایت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔ شوبز کی شخصیات اداکارراشد محمود، نیلم منیر، وارث بیگ، حمیرہ ارشد، شیر میاں داد، میگا، حنا ملک، عارف لوہار و دیگر نے چینل کی کامیابی کیلئے دعا کی ہے۔

یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے یہ سب سے ماڈرن چینل ہے۔ اس کا سٹوڈیو دنیا کا بہترین سٹوڈیو ہے، 360 ڈگری کا ورچوئل سٹوڈیو ایشیاء میں کسی کے پاس نہیں۔ یہ اس چینل کی بہت بڑی کامیابی ہے لیکن اس سے زیادہ اہم بات جو ہوتی ہے وہ کنٹنٹ ہوتا ہے۔ اگر ہم اس کے پروگرام، خبریں، رپورٹنگ، تجزیے دیکھیں تو ہر جگہ ایک انفرادیت نظر آتی ہے۔ اس چینل کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ اس نے پاکستان سے محبت اور عشق رسولؐ کا جذبہ اجاگر کیا۔ گروپ ایڈیٹر جناب ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ آزاد اور بیباک، غیر جانبدارانہ صحافت لیکن پوری ذمہ داری اور اس احساس کیساتھ کی جاتی ہے کہ پورے معاشرے کو ہم نے بنانا ہے، بگاڑنا نہیں ہے۔ ہم نے قوم کی تربیت کرنی ہے، قوم کا مزاج خراب نہیں کرنا۔ 92 نیوز کے حالات حاضرہ کے پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر کسی خبر کی سچائی کے بارے میں جاننا ہو تو لوگ 92 نیوز کا رخ کرتے ہیں۔

یہ بھی نا قابل فراموش حقیقت ہے کہ 92 نیوز چینل مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ چینل دنیا بھر کے مسلمانوں کی آواز ہے۔ آج جبکہ چینل یا اخبار جاری کرنا بہت مشکل کام ہے اور یہ اتنا بھاری پتھر ہے کہ بڑے بڑے صاحب حیثیت لوگ اسے چوم کر ایک طرف رکھ دیتے ہیں۔ ان حالات میں دنیا کے جدید ترین چینل کا اجراء اور بیک وقت لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا سے اخبار کا اجراء بہت بڑا کام ہے۔ گو کہ آج صحافت کو بھی تجارت بنا دیا گیا ہے جب اخبار کا ذکر آئے تو اسے اخباری صنعت کے نام سے پکارا جاتا ہے، مگر صحافت میں بہت سے ادارے ایسے ہیں جو مشن کے طور پر کام کرتے ہیں، ان میں ایک 92 بھی ہے۔ اس ادارے کی طرف سے ہر آئے روز کوارٹر پیج کا کلر اشتہار فرنٹ پر مذہبی حوالے سے شائع ہوتا ہے، جو کہ صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے شائع کیا جاتا ہے۔ یہ واحد چینل اور واحد اخبار ہے جو سب سے زیادہ حبیب خداؐ کی محبت میں مذہبی ایڈیشن شائع کرتا ہے۔ اسی طرح 92 نیوز چینل کے دینی و مذہبی پروگرام پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں۔

92 نیوز چینل اور روزنامہ 92 نیوز کا پورے ملک کے ساتھ ایک رشتہ ہے۔ اسی بناء پر وسیب کو اس کے میرٹ کے مطابق اہمیت ملتی ہے اور یہ چینل وسیب کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہاہے وسیب کے لوگ خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جبکہ میڈیا میں بحران آیا ہوا ہے، اس کے باوجود 92 نیوز کا سفر سکون اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے جوکہ ملک و قوم خصوصاً شعبہ صحافت کے لئے خوش آئند ہے۔ یہ ادارہ ملک کے صحافتی میدان کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی میں بھی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

Check Also

Hamare Khawab

By Azhar Hussain Bhatti