Sunday, 22 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Syed Mehdi Bukhari
  4. Swedish Ginti

Swedish Ginti

سویڈش گنتی

سویڈش لوگوں کی گنتی بھی وکھڑی ہے۔ مثلاً ون، ٹو، تھری، فور اور فائیو کو یہ بالترتیب انیت، تُووا، تری، فرا، فِم اور نمبر 6 کو یہ بولتے بھی سیکس ہیں اور لکھتے بھی sex ہیں۔ مجھ پر یہ دل شکن انکشاف جب ہوا میرا دل ہی ٹوٹ گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ میں muffin کے ساتھ کافی کا آرڈر دے کر بیٹھ گیا۔ کاؤنٹر والی نے مجھے نمبر 6 کا کارڈ تھما دیا تاکہ ٹیبل پر رکھ دوں اور اس کے مطابق مجھے آرڈر سرو ہو جائے۔

میں ٹیبل پر جا بیٹھا۔ کچھ دیر میں ایک سویڈش حسینہ آئی۔ اس نے ہاتھ میں ٹرے تھام رکھی تھی۔ مجھے دیکھ کر چہرے پر سمائل سجاتے بولی "سیکس؟"۔ میری تو حیرت کی انتہا ہی نہ رہی کہ یہ کیا آفر کر رہی ہے؟ مارے شرم و حیا کے میرے منہ سے دو بار نکل گیا "یس یس"۔ یہ سنتے ہی اس نے ٹرے میری ٹیبل پر دھری اور پلٹ گئی۔ مجھے بہت عجیب لگا۔ یہ کیسا بیہودہ مزاق ہوا بھلا۔ خیر، میں نے سوچا کہ مجھے غیر ملکی جان کر میرا مزاق بنا رہی ہے۔ جانے دو۔

تھوڑی دیر بعد وہ پھر سمائل پاس کرتی قریب سے گزری تو مجھے اس کی ہنسی اپنے اوپر طنز محسوس ہوئی۔ ٹھیک ہے مزاق ایک بار ہوگیا مگر یہ کیا کہ ہر بار مجھے دیکھ کر ہنسے؟ میں نے بھی پوچھ لیا

Hay, what about sex?

اس نے حیرانگی میں ڈوب کر جواب دیا "میں آرڈر ڈلیور تو کر چکی ہوں اور کیا؟"۔ میں نے بھی کہا کہ ہاں آرڈر تو ڈلیور کر چکی ہیں مگر یہ کیا مزاق ہوا بھلا؟ اس کے دماغ نے آدھ سیکنڈ پراسسنگ میں لگائے۔ اس دوران وہ مجھے حیرت کا بُت بنی دیکھتی رہی اور میں بھی قدرے سیریس لُک میں کھڑا رہا۔ صورتحال کا ادراک اسے آدھ منٹ بعد ہوا۔ پھر یکدم ہنسی اور ہنستی ہی گئی۔ مجھے اب غصہ آنے لگا۔ پھر بولی "تمہارا آرڈر نمبر سیکس تھا۔ وہ والا سیکس نہیں، نمبر سیکس"۔

اففف اللہ، اس کے بعد میں نے گوگل سے ان کی گنتی سیکھی ہے۔ عجب ہے یار۔ اگلے کو یہ تذبذب میں ڈال دیتے ہیں۔ بہرحال، اس وقوعہ کے بعد مجھے سویڈش زبان میں گنتی آ گئی ہے اور جب میں کافی ہاؤس سے نکلا تو کاؤنٹر سٹاف میری جانب دیکھ کر ہنس رہا تھا۔ بیچ میں وہ لڑکی کھڑی تھی۔ ایسے ہی خوامخواہ کسی باہر والے کو دیکھ کر اس کے جذبات کا مزاق اڑاتے ہیں۔ ریس ازم کا شکار تو یہ ہیں۔

خیر ان کو چھوڑیں۔ آئیے سویڈش زبان میں گنتی سیکھتے ہیں۔ نمبر 7 کو یہ سُو، 8 کو اَٹ، 9 کو نِیو، 10 کو ٹِیو اور 16 کو سیکس ٹوں کہتے ہیں۔

Check Also

Tareekh Se Sabaq Seekhiye?

By Rao Manzar Hayat