Monday, 25 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Shafaqat Abbasi
  4. PTI Ka Jalsa Aur Wazir e Azam Ka Surprise

PTI Ka Jalsa Aur Wazir e Azam Ka Surprise

پی ٹی آئی کا جلسہ اور وزیراعظم کا سرپرائز

میں ذاتی طور عمران خان صاحب کے ٹرمپ کارڈ اور سرپرائز سے سکتے میں ہوں، اورشاید ایک ہفتے تک سکتے میں رہوں۔ لیکن آج کے پی ٹی آئی کے جلسے نے کرپٹ ترین(بقول کپتان) اپوزیشن پارٹیوں کو آکسیجن مہیا کی۔ اور آج کی تقریر نے تجسس میں مبتلا اتحادیوں کو فیصلہ سازی میں کہ کس طرف جانا ہے آسانی مہیا کر دی۔ اس جلسے کا پی ٹی آئی کو یہ فائدہ ضرور ہوگا کہ بطور اپوزیشن الیکشن تقریروں کیلئے پی ٹی آئی کو مہنگائی سے تنگ عوام میں جانے کا جواز مل جائے گا۔

کہ دودھ اور شہد کی جو نہریں پی ٹی آئی نے 4 سال میں غریب پاکستانیوں کےلیئے بنائی تھی بس حکومت کے آخری سال ان دودھ اور شہد کی نہروں کے والو کھولنے ہی والے تھے کی بین الاقوامی سازش سے میری حکومت ختم کر دی گئی، لیکن اگر تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کامیاب ہو جاتی ہے تو اپوزیشن کے لیے بہت سنگین چیلنج ہوں گے، اور وہ چیلنج مندرجہ ذیل ہوں گے۔

آئی ایم ایف سے ڈیلنگ۔ بجٹ 2022 پیش کرنا۔ مہنگائی، کھانے پینے کی اشیاء، گیس، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو 2018 کی سطع پر لانا۔ ڈالر کی اونچی اڑان کو روکنا بلکہ کم کرنا۔ 120 ڈالر فی بیرل پٹرول خرید کر عوام کو سستا دینا۔ مہنگا ترین پام آئل امپورٹ کر کے عوام کو سستا خوردنی تیل مہیا کرنا۔

اتنی زیادہ اور مختلف الخیال پارٹیوں کا ساتھ چلنا۔ شدید نوعیت کی کرپشن کے نیب اور عدالتوں میں کیسس کی موجودگی میں مورل گراؤنڈ پر حکومت کرنا۔ عمران خان کی پی ٹی آئی جیسی اپوزیشن کی موجودگی میں سکون سےحکومت کرنا۔ نئےانتخابات کرانا اور انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات۔ آٹا، چینی، ادویات، بی آر ٹی، مالم جبہ اور فارن فنڈنگ کیس انتقامی تاثر کے بغیر چلانا۔

بہرحال مسائل کی تعداد اور شدت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اپوزیشن کرنا آسان اور حکومت کرنا مشکل ہو گا۔ اس سارے عرصے میں ہمارے اداروں، اسٹیبلشمنٹ، عدالتوں کا رول بھی بہت اہم ہو گا۔ اور دعا ہے کہ سب مل کر اس ملک اور ملک کی 90 فیصد غریب عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کریں۔ یہ 90 فیصد غریب ترین عوام 72 سال سے آس لگائے بیٹھی ہے۔ لیکن 10فیصد اشرافیہ ہی اس ملک کے وسائل پر قابض رہی ہے۔

اللہ پاک ہماری اشرافیہ، عدالتوں، اداروں، سیاستدانوں کو اس 90 فیصد غریب ترین عوام کی بہتری کے لیئے کچھ کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔

Check Also

Itna Na Apne Jaame Se Bahir Nikal Ke Chal

By Prof. Riffat Mazhar