Monday, 25 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Shafaqat Abbasi
  4. Mojuda Dirty Siyasi Surat e Haal

Mojuda Dirty Siyasi Surat e Haal

موجودہ ڈرٹی سیاسی صورتِحال

مجھ جیسے لوگ جو کسی سیاسی پارٹی کے سپورٹر یا وفادار ہونے سے پہلے، پاکستان کے سپورٹر اور وفادار ہیں جو پاکستانی سیاست کو بہت باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ موجودہ dirty politicsسے بہت پریشان اورمایوس ہیں۔ کیا کسی بھی پارٹی کی کوئی مورل ویلیو بھی ہے؟ یا صرف گندی سیاست، اور اس سیاست سے پیسہ بنانا ہی مقصد ہے؟

مثال کے طور پر، پرویز الہٰی صاحب بنی گالہ یاترہ سے کچھ دن پہلے ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کے بارے میں تنقید کرتے ہوئے ان کو ایک ایسے بچے سے تشبیہ دی جو ساڑھے تین سال تک اپنے پاؤں پر نا کھڑا ہو سکا بلکہ دو قدم آگے بڑھ کر پرویز الہٰی صاحب نیپیز اور پیمپر کی بات بھی کر گئے۔ اسی طرح عمران خان صاحب پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں 183 ایم پی اے کی موجودگی کے باوجود 10 ایم پی اے والے پرویز الہٰی صاحب کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے، صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کیلئے رضامند۔ Dirty politics۔

دوسری طرف والے بھی کوئی کم نہیں۔ ن لیگ اور پی ڈی ایم والوں کے لئے ساڑھے تین سال تک چینی چور جہانگیر ترین اور عمران کا سپاہی علیم خان، ن لیگ کے مائی باپ اور فرشتے۔ جبکہ علیم خان اور جہانگیر ترین کی ن لیگ پر تنقید قوم کے کانوں اور دماغ میں ابھی تازہ ہے۔ Dirty politics۔ اسی طرع پی پی پی اور ن لیگ کی ایک دوسرے پر تنقید بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، dirty politics۔

قارئین اب آتے ہیں موجودہ سیاسی صورتحال پر، جو کپتان کے ایک ایسے چھکے سے پیدا ہوئی، جس چھکے کے بارے میں بڑے بڑے سیاسی اور صحافتی پنڈت سوچ بھی نہیں سکے کہ ایسا بھی ہو گا یا ہو سکتا ہے؟ بہرحال جو ہونا تھا وہ تو ہو گیا، لیکن یہ واقعہ اپنے پیچھے بہت سے سوالات چھوڑ گیا۔ مثلاً 200 غدار ایم این اے آئندہ الیکشن کیسے لڑیں گے؟ جب شہباز شریف ایم این اے ہی نہیں رہےاور نا ہی قومی اسمبلی موجود ہے تو لیڈر آف اپوزیشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تو نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کیسی؟

موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کب تک چلے گی؟ کیا ایک ایسا خط، جس کی بنیاد پر اسمبلی ختم۔ 200 ایم این اے کو غدار قرار دے کر عدم اعتماد کی تحریک پر عمل روک دیا گیا، کیا جس ملک سے اتنا خظرناک خط آیا اس ملک کے سفیر سے کوئی باز پرس ہوئی؟ بہرحال یہ پورا معاملہ اب پاکستان کی سپریم کورٹ میں ہے۔ اتوار چھٹی والے دن محترم چیف جسٹس صاحب کا اس حساس ترین معاملے پر اپنے باقی ججزکے ساتھ سپریم کورٹ آنا، اور اس پرسوموٹو لینا اس پر پوری قوم چیف جسٹس صاحب کو سلام پیش کرتی ہے۔

ورنہ پورے پاکستان میں سب سیاسی جماعتوں کے جنونی کارکنوں کی کمی نہیں جو ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتے تھے۔ لیکن چیف جسٹس صاحب کے سو موٹو نے معاملے کو کافی ٹھنڈا کر دیا۔ اب اللہ پاک سے دعا ہے کہ جو بھی فیصلہ آئے اس ملک اور اس ملک کی غریب عوام کے لیئے بہتر بلکہ بہترین ہو۔ یہاں افواج پاکستان کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان کو بھی قوم تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے۔ جب انہوں نے اسمبلی کارروائی پر آن بورڈ ہونے کے سوال پر "ایبسیلوٹلی ناٹ" کہا۔

قارئین، اگر ملک نئے الیکشن کی طرف گیا تو کیا موجودہ اپوزیشن غداری اور امریکہ نوازی کا سرٹیفکیٹ لے کر کس طرح الیکشن لڑے گی؟ اور دوسری طرف بھی ایسی ہی صورتحال ہےکیا تین سال تک مہنگائی کی چکی میں پسنے والی غریب ترین عوام، جس کے لیے نا نیا پاکستان بن سکا نا 50 لاکھ گھر اور نا ایک کروڑ نوکریاں اوراوپر سے آج علیم خان کا فرح بی بی سکینڈلز۔ ان سب کے باوجود کیا پی ٹی آئی کا ویسٹ مخالف بیانیہ قوم ہضم کر سکے گی؟

Check Also

Maaf Kijye Ga Sab Acha To Nahi

By Haider Javed Syed