Monday, 29 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Nusrat Abbas Dassu/
  4. World TB Day

World TB Day

ورلڈٹی بی ڈے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہر سال 24 مارچ کو ٹی بی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اِس سال اِس دن کے لیے جس تھیم کا اجرا کیا گیا ہے وہ ہے۔

"yes! we can end T.B"

"ہاں، ہم ٹی بی ختم کر سکتے ہیں"۔

تپ دق کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں میں شُعور بیدار کرنا ہے اور وبّا کو ختم کرنے کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ اس دن کو 1882 سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔

ٹی بی تیری سے پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے جس سے 2021 میں دس مِلین سے زائد افراد مُتاثر ہوۓ ہیں جن میں چھ میلن مرد، 3 سے 4 ملین خواتین اور 1 سے 5 ملین بچے شامل ہیں۔ پاکستان میں پلمونری ٹی بی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے پاکستان میں مجموعی طور پر طور پر 1 سے 5 ملین ٹی بی کے مرِیض پاۓ جاتے ہیں۔ پاکستان ٹی بی کنٹرول پُروگرام کے مُطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ افراد ٹی بی سے مُتاثر ہوتے ہیں اور پاکستان ٹی بی کے زیادہ کیسز والے ممالک میں چھٹے نمبر پہ آتا ہے۔

ٹی بی ایک بِیماری ہے۔ جو ایک جراثیم کی وجہ سے ہوتی ہے جسے "mycobacterium tuberculosis" کہتے ہیں۔ یہ بیماری ایک جسم سے دوسرے جسم میں باآسانی مُنتقل ہوتی ہے۔ ٹی بی بنیادی طور پر پھپھڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جسم کے دوسرے حصے مثلاً دماغ، گردے اور رِیڑھ کی ہڈی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ یہ جراثيم ماحول کے حِساب سے ہوا میں کئی گھنٹوں تک رہ سکتا ہے۔ جس سے اُس ہوا مں سانس لینے والے متاثر ہو سکتے ہیں جس " اُویکٹ ٹی بی اِنفیکش" کہتے ہیں۔

اویکٹ ٹی بی انفيکشن دوسروں کے لیے متّعدی نہیں ہوتا۔ اگر مُدافعتی نِظام اِنفيکشن کو مارنے میں ناکام ہوتا ہے تو یہ انفیکشن پھیپھڑوں یا جسم کے دوسرے حصوں کو مُتاثر کرتا ہے اور چند ہفتوں یا چند مہنوں میں اویکٹ ٹی بی "ایکٹیو ٹی بی" میں تبدیل ہوتا ہے جس سے مُدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے۔ ٹی بی کی کچھ علامات ہیں جیسا کہ کمزوری، وزن کا کم ہونا اور رات کو پسینہ آنا وغیرہ شامل ہیں۔ پھپھڑوں کے ٹی بی کے علامات میں کھانسی سینے میں درد، کھانسی کے ساتھ خُون کا آنا وغیرہ شامل ہے۔

ٹی بی کا جراثيم 1882 میں دریافت ہوا ہے اب اس کا مکمل علاج بھی اینٹی بائیوٹیکس کے ذریعہ ممکن ہے اس کی ایک مُوثّر ویکسين بھی ہے جسے BCG ویکسين کہتے ہیں جو مدافعتی نظام کو قوّت بخشتی ہے مگر یہ ہر عُمر کے مریضوں کے لیے نہیں ہے۔ ٹی بی سے بچنے کی چند بنیادی تدابیر ہیں جن پر عمل کرکے خود کو اس بیماری سے بچایا جا سکتا ہے۔

جب بھی ٹی بی کا شکار ہو سکول، کالج اور آفس جانا ترک کریں۔

کھانسی، چھیکنے یا ہنستے وقت منہ کو ڈھانپے۔

جس کمرے میں رہتے ہیں یا سوتے ہیں وہاں دُوسروں کی طرف منہ کرکے نہ سوئیں۔

علامات ظاہر ہونے کے فوراً بعد سینے کا ایکسرا، خون کا ٹیسٹ اور جلد کا ٹیسٹ جسے Mantour کہتے ہیں ضرور کرائیں۔

اگر آپ ہیلتھ ورکر ہیں تو ویکسينیشن ضرور کرائیں۔

سگریٹ نوشی سے اجتناب کریں، پھلوں و سبزیوں کا کثرت سے استعمال کریں، باقاعدگی سے ورزش کریں، شراب نوشی نہ کریں، نیند پُوری کریں گوشت کو چبا کے کھائیں اور اِسٹریس کو کم کریں یہ بنیادی چیزیں ہیں جن پر عمل کرکے مدافعتی نِظام کو مظبوط بنایا جا سکتا اور مضبوط مدافعتی نظام جراثيم سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

About Nusrat Abbas Dassu

Nusrat Abbas Dassu is student of MSC in Zoology Department of Karachi University. He writes on various topics, such as science, literature, history, society, Islamic topics. He writes columns for the daily Salam, daily Ausaf and daily Lalkar.

Check Also

Jadu Toona Aur Hum

By Mubashir Aziz