Thursday, 10 April 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Satoshi Nakamoto

Satoshi Nakamoto

ستوشی ناکاموتو

ستوشی ناکاموتو بٹ کوائن کا خالق ہے۔ اس نے سنہ 2008 میں اپنا پیپر پبلش کیا جس میں بٹ کوائن کا تعارف اور اس کے بارے میں کچھ اصول وغیرہ واضح کئے تھے۔

اس کے بعد اس نے 3 جنوری 2009 کو بٹ کوائن کا پہلا سافٹ وئیر ورژن لانچ کیا اور جونہی بٹ کوائن کا مارکیٹ حجم ایک ملین ڈالر پہنچا تو ستوشی ناکاموتو غائب ہوگیا۔

تاریخ گواہ ہے کہ ستوشی نامی کوئی شخص وجود ہی نہیں رکھتا بلکہ یہ محض انٹرنیٹ پر اس شخص کا فرضی نام تھا۔ لیکن ستوشی نے پوری دنیا میں ایک نیا معاشی نظام متعارف کروایا جس کو اب ہم کرپٹو کرنسی کے نام سے جانتے ہیں۔

2011 میں جب ستوشی غائب ہوا تو بہت سے لوگوں نے اسے ڈھونڈھنے کی کوشش کی لیکن یہ آج تک غائب ہی ہے۔

کچھ سورسز کے مطابق اس وقت ستوشی کے پاس چھ لاکھ بٹ کوائن ہیں لیکن لانچ سے لیکر اب تک ستوشی نے ایک بٹ کوائن بھی نہیں بیچا اور اب کے ریٹ کے حساب سے ستوشی کی دولت کی مالیت 49.78 ارب ڈالر ہے۔

وہیں پر کچھ سورس کہتے ہیں کہ ستوشی کے پاس دس لاکھ بٹ کوائنز ہیں۔ اس حساب سے ستوشی کے پاس اس وقت 90.93 ارب ڈالر ہیں۔ جو کہ اس کو دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل کرتے ہیں۔

لیکن ستوش اب غائب ہے۔ کوئی اس کو نہیں جانتا۔ اس کی اسی گمنامی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے Lugano، Switzerland میں ایک مجسمہ بنایا گیا ہے۔ یہ مجسمہ بھی ستوشی کی طرح سائیڈ سے دیکھیں تو نظر آتا ہے جبکہ سامنے سے غائب ہوجاتا ہے۔

یاد رہے ستوشی کے متعارف کروانے کے بعد اب کرپٹو مارکیٹ کا حجم چار کھرب ڈالر کے قریب پہنچ چکا ہے اور اس وقت دنیا میں کروڑوں لوگوں کا روزگار کرپٹو سے چل رہا ہے۔

Check Also

Rahiye Ab Aisi Jagha

By Shahzad Malik