Thursday, 10 April 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Arslan Aziz
  4. Kya Hum Sache Aashiq Hain

Kya Hum Sache Aashiq Hain

کیا ہم سچے عاشق ہیں

ایک منٹ کے لئے تصور کریں کہ آج اگر آپ کا وصال ہو جائے، او رقبر میں آپ سے سوال کیا جائے کہ" ماذا کنت تقول فی حق ھٰذا الرجل "ترجمہ: یعنی تم اس شخصیت کہ بارے میں کیا کہتے ہو؟"، وہاں پر جواب تو وہی دے سکے گاجس کے دل میں عشق رسولﷺ کی شمع روشن ہوگی، لیکن مالک بڑے سخی ہیں کیا پتہ اسی طرح ہی کرم فرمادیں۔

لیکن عاجز آپ کی توجہ جس بات کی طرف دلانا چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ عملوں کا تو ہمیں علم ہے ہی کہ ہم کتنے پانی میں ہیں، اب اگر سکے کا دوسرا رخ دیکھاجائے یعنی کہ کیاہمیں رسول ﷺ کی ظاہری صورت کے بارے میں پتہ ہے کہ نبی کریمﷺ کا چہرہ مبارک کیسا ہے، آپ ﷺکے موئےمبارک کیسے ہیں، آپ ﷺکی داڑھی مبارک کیسی ہےگھنی ہے یا پتلی، آپﷺ کا قد مبارک کیسا ہےالمختصر کیا ہمیں آپﷺ کی ظاہری صورت کے بارے میں علم ہے۔

اگر آپ کا جواب نہ ہے توذرا سوچیں کہ کیا ہم اپنےآپ کو عاشق رسولﷺ کہنےکے لائق ہیں، کیا ہم رسول اللہ ؔﷺ کو پہچان پائیں گے، محِب تو محبوب کی ہر ہر اد اکا پتہ ہوتا ہے۔

عاشق کو محبوب کی ہر حرکت کا پتا ہوتا ہے
وہ ہر نظر، ہر ادا سے واقف ہوتا ہے

محب تو محبوب کی ہر ہر ادا کو دیکھ کر اس کو اپنی نگاہوں میں سجا کر فیض یاب ہوتاہے، ہمیں تو آپﷺ کی ظاہری صورت کے بارے میں علم نہیں اد ائیں کیا یاد ہوں گی۔ سخت الفاظ کے لئے معافی کا طلبگار ہوں، کبھی کبھار درد دل بیان کرنے کے لئے تلخ الفاظ استعمال کرنے پڑتے ہیں، ذرا غوروفکر فرمائیں کہ اگر کسی کو کہاجائے کہ جاؤ فلاں کو بس سٹاپ سے لے آؤ اور بس سٹاپ جانے والے شخص کو نہ اس شخص کے حلیے کا پتہ ہو اور نہ ہی کسی نشان کا، تو کیا وہ شخص دوسرے شخص کو پہچان کر بس اسٹاپ سے لے آئے گا، تو شاید آپ کا جواب بھی نہ ہی ہوگا۔

اس لئے آپ سب سے درخواست ہے کہ اس بات کو اہمیت دیں کہ ہمیں نبی کریمﷺ کی ظاہری صورت کے بارے میں علم ہونا چاہئے، آپ کو چاہئے کہ آپ اس حوالے سے کتابیں پڑھیں، اس حوالے سے ایک کتاب جو کہ عاجز کہ نزدیک بہت اچھی، مختصر اور جامع ہے وہ "ذکر جمیلﷺ از مفتی شفیع اوکاڑوی صاحب" کی ہے، آپ اس کا مطالعہ فرما سکتے ہیں۔

صورت نبوی ﷺ کا مطالعہ کرتے ہوئے یہ یاد رکھئیے گا کہ یہ نہ ہو کہ کہیں شرک کر بیٹھیں مطلب یہ کہ محبو ب کا ثانی کوئی نہیں ہوتا، اسی لئے حضرت حسان بن ثابتؓ نے فرمایا تھا۔

واَحسنُ منكَ لم ترَ قطُّ عيني
وَاَجُمَلُ مِنُكَ لَمُ تَلِدِ النّسَاءُ

خلقتَ مبرعن منُ كلّ عيبٍ
كأنكَ قدُ خلقتَ كما تشاءُ

یا رسول اللہ ﷺآپ سے زیادہ حسن و جمال والا میری آنکھ نے کبھی کسی کو دیکھا ہی نہیں۔

اور آپ ﷺسے زیادہ کمال والا کسی عورت نے جنا ہی نہیں۔

یا رسول اللہ ﷺآپ ہر عیب و نقصان سے پاک پیدا کئے گئے ہیں

گویا آپ ایسے ہی پیدا کئے گئے جیسے آپ حسین و جمیل پیدا ہونا چاہتے تھے۔

عرض یہ کر رہا تھا کہ مطالعہ کرتے ہوئے شرک نہ کیجئے گا، مطلب یہ کہ اگر آپ آنکھوں کے بارے میں پڑھتے ہیں تو آپ یہ بالکل مت تصور کرنا کہ فلاں کی طرح، کیونکہ کہ فلاں کی آنکھیں جیسی بھی ہوں وہ مازاغ البصر و ما طغی جیسی نہیں ہو سکتیں، زلفوں کے بارے میں پڑھیں تو یہ مت سوچنا کہ فلان کی زلفوں کی طرح کیونکہ فلاں کی زلفیں جیسی بھی ہوں مگر وہ والیل اذا سجی جیسی نہیں ہو سکتیں، چہرے کے بارے میں پڑھیں تویہ کبھی مت سوچنا کہ فلاں کی طرح کیونکہ اس کا چہر ہ جیسا بھی ہو مگر والضحٰی کے چہرہ جیسا نہیں ہو سکتا المختصر

محبت جو سچی ہو، اس کا کوئی بدل نہیں ہوتا
یہ حقیقت ہے کہ محبوب کا ثانی نہیں ہوتا

(مرزا غالب)

اور احمد فراز صاحب بھی حاضری لگاتے ہوئے عرض گزار ہوئے۔

تمہاری باتوں کا رنگ کبھی ماند نہیں پڑا
محبوب کا کوئی ثانی نہیں، یہ سچ ہے

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عاجز سے اور عاجز کے والدین، عاجز کے دوستوں سے اور تمام مسلمانوں سے راضی ہو جائے۔

Check Also

Americi Congress Mein Mutaarif Karaya Joe Wilson Ka Qanoon Aur Hamari Muqtadra

By Nusrat Javed