Monday, 29 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Nusrat Abbas Dassu/
  4. Riwayati Dais Ki Riwayat

Riwayati Dais Ki Riwayat

روایتی دیس کی روایات

دُنیا میں ایک ایسی ریاست بھی ہے، جہاں مُنتّشر لوگ قومیت کے نام سے آباد ہیں۔ ان کے الگ الگ ثقافتی دن ہیں، اس ریاست کی طرز حکمرانی بھی روایتی ہے، تعلیم روایتی، نصاب روایتی، پگڑی و لباس روایتی، مذہب روایتی، ثقافت روایتی، زبان روایتی یہاں تک کی وہاں کے مفّکریں، محّرریں، دانشور، خطبہ و محقیقیں بھی روایتی ہیں۔ اس دیس میں دلیل روایت کو رد نہیں کرسکتی۔

کیونکہ اس دیس کے باسی اپنے آبائی و علاقائی بُتوں کی پرتش کرتے ہیں۔ ان کے آباو اجداد خود بڑے دانشور نہیں تھے، بلکہ انہوں نے اپنی زندگی جفاکش لوگوں کی غلامی میں گزادی ہے، مگر روایات تو آخر روایات ہیں۔ اس دیس کے بھان متی ومذہبی کیرے بھی روایتی ہیں۔ اس عجوبہ بستی کی جمھوریت بھی روایتی ہے، اور مذہبی بے عنان لوگ خود کو سب سے بڑے جمھوریت پسند سمجھتے ہیں۔ خلافت اور ولایت ان کی ضُعفِ بصارت کا شکار ہے۔

اس دیس کی تعلیم مفروضاتی ہے، ان کی درس گاہوں سے فارغ التحصیل ضیقِ معاش کا شکار ہے اور نئی نسل لَچر بازی میں مبتلا ہے اور ان کے کتب خانوں میں موجود حکایتیں ان کی "سائنس" کہلاتی ہے، ان کے ہاں ارسطو و جابر اب بھی مرجعِ عُلومِ جدید ہیں۔ اس کوچہ بے دلی کے باشندے اپنے زبان سے نابلد ہیں۔ وہ اپنی زبان کو ادب اور رُفتگان کی حکایتوں کا مجموعہ سمجھتے ہیں۔

میڈیکل سائنس، کامرس، انجینئرنگ یا آئی ٹی کے بارے میں کوئی مقامی باشن میں لکھے تو مشورہ جاڑ دیتے ہیں کہ ریختہ میں ماسٹر کیونکہ نہیں کرلیتے ہو۔ ان کی زہنی غلامی اس نہج پر ہے کی ان کے رفع حاجت کے اِستنجاہ خانے بھی مغربی طرز کے ہیں۔ اس کفن پوش وادی کے ہر کوچے میں اختر شناسوں، قیافہ شناسوں و دست شناسوں کے حُجرے آباد ہیں، جہالت تو جیسے انہیں ورثے میں ملی ہے۔

سچ بولنا جرم ہے، حق بات کہنے پہ قیدِ بامشقت ہے، مگر قاتل و ڈاکو قید خانے میں بھی قیدِ محض کاٹتے ہیں۔ اس دیس میں چالاک لومڑیوں کا بسیرا ہے۔ یہ چالاک لومڑیاں اپاہچ کتّوں اور کام کاج کے گدھوں پہ حاکم ہیں۔ اس شہر کے گلستان میں اُلو اور اُلو کے پھٹے بیٹھے ہیں۔ چمن میں اُلو کا دم چلتا ہے۔ بات آخر چالاک لومڑیوں کی ہی چلتی ہے، مگر کہنے کو گلستان کا روایتی حاکم"اُلو"ہے۔

About Nusrat Abbas Dassu

Nusrat Abbas Dassu is student of MSC in Zoology Department of Karachi University. He writes on various topics, such as science, literature, history, society, Islamic topics. He writes columns for the daily Salam, daily Ausaf and daily Lalkar.

Check Also

Pyara Herry

By Saira Kanwal