Dr. Muhammad Tahir Ul Qadri
ڈاکٹر محمد طاھر القادری
بانی و سرپرست اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاھر القادری (مدظلہ العالی) جن کا تعارف کسی کا محتاج نہیں آپ کی روحانی و پراثر شخصیت بےلاگ و بے داغ ہے جو اپنے دامن میں بے پناہ اسرار و رموز چھپاے جلوه گر ھیں۔
آپ نے 19 فروری 1951 میں پاکستان کے ضلع جھنگ میں آنکھ کھولی آپ نے اسلامک قانون میں Phd کی ڈگری حاصل کی اور پھر پنجاب یونیورسٹی میں بطور پروفیسر اپنی خدمات انجام دیں آپ نے 1980 میں ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی اس ادارے کی بے مثال خدمات و قربانیوں اور اعلی ترین خدمات و جدوجہد کی بدولت اس کو دنیا کے مزید 100 سے زائد ممالک میں پھیلایا اور اسکی بنیاد رکھی گئی جس میں تعلیمی ادارہ جات ویلفئیر فاونڈشنز اور کمیونٹی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا۔
حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاھر القادری کی متوازن و مہذب شخصیت وہ شخصیت ہے جس نے 1000 سے زائد کتابیں لکھیں جو دنیا کے ھر موضوع جیسے اسلامک آئیڈیالوجی اسلامک سوسائٹی اسلام کا فکری و ارتقائی نظریہ سائنس معیشت سیاسیات اخلاق انسانی وجود اور خدا کے وجود کے نظریے پر لاجواب کتب ھی نہ لکھیں بلکہ آپ کے خوبصورت اور علم و فضل سے بھرپور لا تعداد خطابات موجود ھیں جن سے نہ صرف اندرون پاکستان بلکہ دنیا کی علمی درسگاہیں استفادہ کر رھی ھیں۔
آپ نے اپنے خطبات سے مغرب کے مکروہ پراپیگنڈے بے نقاب کئے اور ان کو اسلام کے صحیح اور متوازن فلسفے سے روشناس کرایا۔ آج مغربی درسگاہیں آپ کے فکری و اصلاحی پیغام کو سمجھنے پر مجبور ھیں۔ آپ نے 2010 میں دھشت گردی کے حوالہ سے 600 صفحات پر مشتمل فتوی لکھا جس نے مغرب پر اسلام کے حوالہ سے ایک بہترین تاثر دیا اور دنیا کو اسلام کے آفاقی اصولوں کو سمجھنے پر مجبور کر دیا۔
آج مغرب میں اسلام بطور مذھب سب سے زیادہ مقبول ہے اور لوگ اسلام کی Study میں مصروف عمل ھیں آپکی فکری و انقلابی آواز نے دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی حقانیت اور سچائی اور مسلمانوں کے اصل چہرے اور تشخص کو اجاگر کیا آج آپکی شخصیت کے حوالہ سے نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا آپکو انتہائی قدرو عزت و وقار سے دیکھتی اور جانتی ہے۔
الله کریم سے دعا ہے که وہ آپ کو اور آپکی مساعی جمیلہ کو اپنی بارگاہ پاک میں قبول فرما کر آپ کو ھمیشہ عالم اسلام صحیح راہنمائی و ترجمانی کی توفیق مرحمت فرمائے رکھے۔

