Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mehak Rabnawaz
  4. Saal Nahi, Har Din Badalna Hoga

Saal Nahi, Har Din Badalna Hoga

سال نہیں، ہر دن بدلنا‌ ہوگا

قران کریم سورۃ النجم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے "انسان کو وہی کچھ ملے گا جو اس نے کوشش کی ہوگی"۔ ارشاد نبویﷺہے کہ "ہلاک ہے وہ شخص جس کا آج کا دن پچھلے دن سے بہتر نہیں "۔

اس احادیث مبارکہ میں ہمیں self improvementکا حکم دیا جارہا ہے کہ، ہمارا ہر دن پچھلے دن سے بہتر، ہر لمحہ پچھلے لمحے سے بہتر ہونا چاہیے۔ سال تو ہر سال ہی بدلتا ہے، اگر کچھ نہیں بدلتا تو وہ ہیں ہم۔ جونہی نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، امیدیں بر آتی ہیں، ہم یہ گمان کرنے لگتے ہیں، اس سال ہماری قسمت کا ستارہ بدل جائے گا، حالات بدل جائیں گے، دنیا بدل جائےگی، مگر ہم میں سے بہت کم لوگ یہ بات سمجھتے ہیں کہ، تب تک کچھ نہیں بدلے گا، جب تک ہم خود کو نہیں بدلیں گے۔

سوچ کے زاویہ کا تعین درست سمت میں نہیں کریں گے، اور وقت کی آس پر ہو لیں گے تو اس بات کا بھی ہمیں باخوبی علم ہونا چاہیے کہ، وقت اور سمجھ یہ دونوں چیزیں خوش نصیب لوگوں کو ایک ساتھ ملتی ہیں۔ کیونکہ بعض اوقات وقت آنے پر سمجھ، اور سمجھ آنے پر وقت نہیں ہوتا۔ زندگی کا معیار بدلنے کے لیے اپنی شخصیت کا معیار بدلنا از حد ضروری ہے۔

"personality is the state of mind، change of mindset is the change of life"

اگر ہم ان چند اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو ممکن ہے کہ، دنیا نہ سہی، مگر ہم اپنا آپ ضرور بدل لیں گے، اور اگر ہم نے خود کو بدل لیا تو ہماری دنیا ضرور بدل جائےگی۔

"yesterday I was clever، so I wanted to change the world. Today I am wise، so I am changing myself. (Rumi)"

۱۔ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں، کیونکہ جب ایک پرندہ کسی کمزور ٹہنی پر بیٹھتا ہے، تو اس کو ٹہنی پر نہیں بلکہ اپنے پروں پر بھروسہ ہوتا ہے، کہ اگر ٹہنی ٹوٹ گئی تو اس کے پر اس کو گرنے نہیں نہیں دیں گے۔

۲۔ علم کی بات سیکھنے میں کبھی عار محسوس نہ کریں، علم کا ایک قطرہ جہالت کے سمندر سے بہتر ہے اور عمل کا ایک قطرہ علم کے سمندر سے بہتر ہے(شیر خدا حضرت علیؓ)۔

۳۔ اپنی سوچ کو ہمیشہ مثبت رکھو، انسان کو اچھی سوچ پر وہ انعام ملتا ہے جو اسے اعمال پہ بھی نہیں ملتا، کیونکہ سوچ میں دِکھاوا نہیں ہوتا (حضرت علیؒ کافرمان ہے) "اپنی سوچ کو پانی کے قطروں سے بھی زیادہ شفاف رکھو، کہ جس طرح قطرے سے دریا بنتا ہے، اسی طرح سے سوچوں سے ایمان بنتا ہے"۔

۴۔ زندگی میں محنت کو ترجیح دیں، محنت میں عظمت ہے، محنت اتنی خاموشی سے کریں کہ آپکی کامیابی شور مچا دے، اپنے کام میں بلندی پیداکریں، آواز میں نہیں، کیونکہ فصل بارش سے ہوتی ہے، باڑ سے نہیں۔ بھیڑ میں جو شور مچاتے ہیں، آخر وہ بھیڑ ہی بن کر رہ جاتے ہیں۔ کامیابی انہی کو ملتی ہے، جو خاموشی سے اپنا کام کر جاتے ہیں۔

۵۔ کبھی بھی اپنی سوچ اور دل و دماغ میں غرور، تکبر، ریاکاری کو جگہ مت دیں۔ امیر، غریب، بڑے، چھوٹے کی زد میں آ کر کو رشتوں کو تباہ نہ کریں، ہر بات ہر چیز کو اپنی انا کا مسئلہ مت بنائیں۔ Remember it, Ego is just like dust in the eyes، without clearing the dust, we can't see anything clearly، so clear the ego and see the .world

اے نیا سال بتا، تجھ میں نیا کیا ہے؟ ہر طرف خلق نے کیوں شور مچا رکھا ہے۔ روشنی دن کی وہی، تاروں بھری رات وہی۔ آج ہم کو نظر آتی ہیں، ہر ایک بات وہی۔ آسمان بدلا ہے افسوس، نا بدلی ہے زمیں۔ ایک ہندسے کا بدلنا کوئی جدت تو نہیں۔ اگلے برسوں کی طرح ہوں گے قرینے تیرے۔ بے سبب کیوں لوگ دیتے ہیں مبارک بادیں۔ سب کیا بھول گئے وقت کی کڑوی یادیں۔ کسے معلوم نہیں بارہ مہینے تیرے۔ تو نیا ہے‌تو دِکھا صبح نئی شام نئی۔ ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی۔ (فیض احمد فیض)

اے کاش نیا سال خوشیوں کی نوید لائے

اس ملک کے ہر شہری کو یہ سال راس آئے

نہ ہو سانحہ کوئی‌، اب نہ اجڑے کوئی گھر

نئے سال کا ہر لمحہ پیغام امن لائے

Check Also

Aaj Soop Nahi Peena?

By Syed Mehdi Bukhari