Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mehak Rabnawaz
  4. E Rozgar Hunar Seekhen Aur Kamaye

E Rozgar Hunar Seekhen Aur Kamaye

ای روزگار ہنر سیکھیں اور کمائیں

پھر جب کسی کام کا پختہ ارادہ کر لو تو اللہ پر بھروسہ کرو بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ (سورہ آل عمران)

یوتھ افیئرز اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا 36 ڈسٹرکٹس میں 45 سینٹرز کی بنیاد ڈال کر ای روزگار پروگرام کے تھرو تین ماہ کی فری آف کاسٹ ٹریننگ دینے، بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں ایک کامیاب منصوبہ ساز عمل ثابت ہو رہا ہے۔ ای روزگار پروگرام میں 7 ٹائپس کے آن لائن اینڈ آن کیمپس کورسز کی ٹریننگ دی جاتی ہے جس سے مستفید ہو کر کیٔ ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں خود مختار اور باوقار روزگار کمانے کے اہل ہوئے ہیں۔

آن لائن اور آن کیمپس ٹریننگ کورسز میں۔

1) ٹیکنیکل۔

2) کنٹينٹ مارکیٹینگ اینڈ ایڈورٹائزنگ۔

3) کریئیٹو ڈیزائن۔

جبکہ آن لائن ٹریننگ کورسز میں۔

4) ای کامرس۔

5) ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹینگ۔

6) موبائل ایپ ڈیلویلمینٹ۔

7) یو آئی، یو ایکس ڈیزائن۔

اب سوال یہاں پر یہ پیدا ہوتا ہے، فری لانسگ کو سٹارٹ کیسے کیا جاۓ؟

سب سے پہلے ہمیں اپنی نیچ اپنے پیشن کو ڈسکور کرنے کی ضرورت ہے، یہ فِیگر آؤٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کے پاس کون کون سی سکلز ہیں؟ مثال کے طور پر آپ کو کنٹینٹ رائٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، لوگو ڈیزائن، فیوی کون، بزنس کارڈ ڈیزائن، سوشل میڈیا پوسٹ ڈیزائن، سوشل میڈیا مینجمنٹ، سوشل ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ، فیس بک ایڈز، ویب سائٹ ڈیزائن، موبائل ایپس بنانے وغیرہ کا پیشن اور انٹرسٹ ہے یا اور کئی دیگر سکلز جو آپ کے پاس موجود ہیں۔ انہی سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کرییٔٹ کر کے آپ اپنی سروسز پروائڈ کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف سرگودھا ای‌ روزگار ڈیپارٹمنٹ کے مینیجر کلیم اللہ پاکستان میں فری لانسنگ کا سکوپ اور اس کے بینیفٹس کو ہائی لائٹ کرنے، یوتھ کا مائنڈ سیٹ بنانے انہیں موٹیویٹ کرنے، آن لائن ارننگ کے سورسز اور ٹولز سے ہمکنار کروا کر اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ آپ اپنی سِٹی میں رہتے ہوئے ای‌ روزگار پروگرام کا حصہ بنیں اپنے پیشن اور انٹرسٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈومین سلیکٹ کریں اور فری لانسرز پلیٹ فارمز پر اپنی پروفائل بلڈ کریں۔

مثال کے طور پر اپ ورک، فائیور، پیپل پر آور، ٹاپٹال، انسٹا گرام، پی ایچ پی، ٹروفریلانسر، فیس بک، ورڈ پریس، ڈیمانڈ میڈیا وغیرہ۔ اس وقت پاکستان میں ٹاپ فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور اور اپ ورک‌ ہیں۔ ای روزگار پروگرام کا حصہ بننے والے سٹوڈنٹس کو ٹرین کیا جاتا ہے۔ فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر پروفائل کو فُلی کمپلیٹ اور ویری فائی کیسے کرنا ہے؟

اس کے بعد کلائنٹس کو پرپوزل بھیجنے، فائبر پر گگز بنانے، آپٹیمائز کرنے، رینک کرنے، ٹائٹل سلیکٹ کرنے میں کونسے کی ورڈز کو یوز کرنا چاہیے؟ آپ اپنے کلائنٹس کے ساتھ پروفیشنل کمیونیکیشن اور بہترین ورک کے تھرو انہیں سیٹسفاۓ کیسے کر سکتے ہیں؟ کیونکہ سیٹسفائیڈ کسٹمر یا کلائنٹ آپ کا چلتا پھرتا اشتہار ہے۔

آپکو وہ ٹرکس دی جاتی ہیں جو ایک اچھا فریلانسر بننے میں معاون ثابت ہوں۔

آپ کتنی ڈیڈ لائن میٹ کر سکتے ہیں؟ پیمنٹ کے بارے میں کلیئرٹی یہ تمام اور بہت کچھ سکھایا جاتا ہے۔

کامیابی کے تین اصول اپنا لیں۔

خود سے وعدہ۔

محنت زیادہ اور مضبوط ارادہ۔

زندگی میں انتھک کوشش کرنے کا قائل کبھی ناکام اور مایوس نہیں ہوتا۔

کچھ نہیں ملتا اس دنیا میں بغیر محنت کے ہمیں اپنا سایہ بھی دھوپ میں جانے کے بعد ہی ملتا ہے۔ اس لیٔے ہمیشہ محنت کو ترجیح دیں۔ ای روزگار پروگرام کا مین اوبجیکٹو نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارمز مہیا کرنا ہے جس سے وہ اپنے کریئر اور فیوچر کو سیکیوئر بنا سکیں جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جابز کی تلاش میں رہتے ہیں ان کیلیۓ یہ ایک بہترین اوپورچونٹی ہے یہ بات سمجھ لیں۔ جابز سے آپ اپنی ہی بمشکل ضروریات پوری کرتے ہیں جبکہ بزنس سے آپ کی نسلیں بھی مستفید ہوتی ہیں۔

ای روزگار پرگرام سے ٹریننگ لینے کے بعد آپ کسی کے پابند نہیں ہوتے بلکہ خود اپنے بوس ہوتے ہیں اور مرضی کے مطابق ورک ڈیلیوری ٹائم اور پیمینٹ طے کرتے ہیں۔

ای روزگار پروگرام جوائن کرنے کیلیۓ ان شرائط کا پابند ہونا لازم ہے۔

1) سولہ سالہ تعلیم۔

2) عمر کی حد 35سال۔

3) ڈومیسائل آف پنجاب۔

4) امیدوار بحیثیت بے روزگار۔

اپلاۓ کرنے کی مقررہ تاریخ 17/06/2022۔

اپلاۓ کرنے کیلیۓ نیچے دیۓ گۓ لنک پر کلک اور آن لائن فارم فل کریں۔

آن لائن انٹری ٹیسٹ دینے کے بعد کامیاب امیدواران کو ایک ماہ کے دورانیہ میں بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل کلاسز کا نوٹیفیکیشن سینڈ کر دیا جاۓ گا۔

www۔ erozgaar۔ pitb۔ gov۔ pk

Check Also

Riyasat Se Interview

By Najam Wali Khan