Wednesday, 08 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Kiran Arzoo Nadeem
  4. Niyaton Ki Islah

Niyaton Ki Islah

نیتوں کی اصلاح‎‎

ایک ہفتہ سے سوشل میڈیا پر عمران خان کی تصویر گھوم رہی ہے جو ان کے official accountسے جا ری کی گئی ہے جس میں عمران خان کو نماز پڑھتے دکھا یا گیا ہے۔ ان کا نماز پڑھنا ان کا اپنا زاتی فعل ہے۔ اس کی تشہیر کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ میں سمجھ نہیں سکی۔

مجھے حضرت عمر کا وہ خط یاد آرہا جو انھوں نے حضرت سعد بن ابی وقا ص کے نام ایک خط میں لکھا جس میں فلسفہ اخلاق کی ساری عمارت سمٹ کر آگئی ہے۔ آپ نے لکھا:" اگر تم یہ جاننا چاہتے ہوکہ اللہ کے ہاں تمہارا مقام کیا ہےتو یہ دیکھو کہ اللہ کی مخلوق تمہیں کیسا سمجھتی ہے؟ اچھی طرح جان لو کہ اللہ کے ہاں تمہارا مرتبہ وہی ہے جو اللہ کی مخلوق کے ہاں ہے۔ "

اللہ کی مخلوق جس طرح تڑپ رہی ہے خدا ہی بہتر جانتا ہے۔ ہماری نیتوں کو ہما را رب بہت بہتر طریقے سے جانتا ہے، اس سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے لیکن خلافت راشدہ کے دور کے مسلمان اس حقیقت سے اس قدر آگاہ تھے اس کا پتہ اس واقعہ سے سمجھیے۔

ایک جنگ میں دشمن کا ایک سردار اس بے جگری سے لڑتا تھا کہ اسے مغلوب کرنا مشکل نظر آتا تھا۔ مجاہدین کے سپہ سالار نے اعلان کیا کہ جو شخص اس سردار کا سر کاٹ کر لائے گا اسے ہزار دینار انعام دیا جائے گا۔ صبح ہوئی تو لوگوں نے دیکھا کہ اس سردار کا سر سپہ سالار کے خیمہ کے باہر پڑا ہے اور کسی کو پتہ نہیں کہ یہ کارنامہ کس نے سر انجام دیا ہے؟ لوگوں سے دریافت کرنے سے بھی کچھ معلوم نہ ہو سکا تو سپہ سالا ر نے اعلان کیا کہ جس مرد جری نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے، میں اسے خدا کی قسم دیتا ہوں کہ وہ میرے سامنے آئے۔

یہ سن کر ایک غیر معروف سا سپاہی سامنے کھڑا ہو گیا۔ سپہ سالار نے پوچھا کہ یہ تمہارا کارنامہ ہے؟ اس نے کہا ہاں! تو سپہ سالار نے کہا کہ یہ لو تمہارا انعام! اس نے انعام لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں نے یہ خدمت خدا کے لئے انجام دی ہے۔ انعام کی خاطر نہیں۔ سپہ سالار بہت خوش ہوا۔ اس سے پوچھا کہ تمہارا نام کیا ہے؟ وہ بو لا کہ آپ میرا نام پوچھ کر کیا کریں گے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ لوگوں میں اس کا شہرہ کریں؟ آپ اس طرح میرا اجر بھی ضائع کریں گئے اور میرے نفس کو بھی خراب کریں گئے۔ مجھے جانے دیجئے۔

یہ تھا مطلب نیتوں کی اصلاح کا

Check Also

Urdu Ke Liye Aik Dabaiye

By Abu Nasr