Mosaic Down Syndrome
موزیک ڈاؤن سنڈروم
ایک ایورج انسانی جسم میں لگ بھگ 37 کھرب خلیے ہوتے ہیں۔ ایک خلیے میں 23 جوڑے یعنی 46 کروموسوم ہوتے ہیں۔ جو پورے جسم کی ساخت، ہمارے نین نقش، رنگ وغیرہ بنانے کی ساری انفارمیشن اپنے اندر رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ ڈاؤن سنڈروم میں 21 نمبر کروموسوم کی دو کی بجائے تین کاپیاں بن جاتی ہیں اور جسم کے ہر خلیے میں 21 نمبر کروموسوم تین ہوتے ہیں۔ اس طرح ایک خلیے میں 47 کروموسوم ہوگئے۔
موزیک ڈاؤن سنڈروم میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ کچھ خلیوں میں تو 21 نمبر کروموسوم کی تین کاپیاں ہوتی ہیں اور کچھ نہیں ہوتیں۔ یعنی آدھے پونے جسم کے خلیوں میں ٹرائی سومی 21 نہیں ہوتا۔ اب جتنے کم خلیوں میں ٹرائی سومی 21 ہوگا اتنے ہی Trisomy 21 ڈاؤن سنڈروم کے فیچرز کم ہونگے۔
تصاویر میں دائیں طرف سنہری بالوں والی موزیک ڈاؤن سنڈروم اور بائیں طرف Trisomy 21 ڈاؤن سنڈروم لڑکی ہے۔ موزیک ڈاؤن سنڈروم اپنی کمیونٹی کا صرف 2 فیصد ہوتے ہیں۔ چہرے اور جسمانی ساخت کو دیکھنے پر ہم پہلی نظر میں نہیں فیصلہ کر پاتے کہ یہ فرد Trisomy 21 ڈاؤن سنڈروم ہے۔ ہاں آپکو ہلکا سا شک ہوگا کہ اس بچے یا فرد کی شکل میں دیگر افراد سے کوئی فرق ضرور موجود ہے۔ Trisomy 21 کا شک سا ہوگا۔ تھوڑا غور کریں گے تو محسوس ہوگا کہ Trisomy 21 سے شکل ملتی ہے۔
مگر Trisomy 21 کی طرح موزیک میں موٹاپا بہت کم ہوگا۔ قد بھی ٹھیک ہوگا۔ گردن بھی پتلی اور لمبی ہوگی اور ناک بھی چپٹی نہیں ہوگی۔ بس ڈاؤن سنڈروم سے مشابہت سی محسوس ہوگی۔ یوں سمجھیں کہ چہرے کے خلیوں میں سے 20 یا 30 فیصد خلیوں میں 21 نمبر کروموسوم کی تین کاپیاں ہیں۔ اگر سو فیصد میں ٹرائی سومی 21 ہوتا تو چہرہ مکمل Trisomy 21 جیسا ہوتا۔
شادی کرنے کی بات ہو تو موزیک شادی کر سکتے ہیں۔ مگر کوشش ہو کہ پارٹز موزیک نہ ہو۔ ان شاءاللہ بچوں میں ٹرائی سومی 21 نہیں ہوگا۔ موزیک میں ٹرائی سومی 21 ڈاؤن سنڈروم کی نسبت دل اور تھائی رائیڈ کے مسائل بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ موزیک میں آئی کیو لیول 64 سے 70 ہوتا ہے۔۔ یعنی نارمل رینج کے کم سے کم آئی کیو کے سکور 70 قریب قریب۔ میرا اور آپکا ایورج آئی کیو 70 سے 120 کے درمیان ہوتا ہے۔
تشخیص کے لیے لاکھوں روپے کی جنیٹک ٹیسٹنگ کی عموماً ضرورت نہیں ہوتی۔ فزیکل فیچرز اور ذہانت سے ہی معلوم ہوجاتا کہ کون ٹرائی سومی 21 ہے اور کون موزیک۔۔
علاج نہ Trisomy 21 کا ہے نہ موزیک کا۔ والدین کے ہاں جب کوئی ڈاؤن سنڈروم بچہ ہوتا سادہ لوح والدین شروع سے تو اسے پہچان ہی نہیں پاتے۔ کوئی بتائے تو جذبات میں آکر مانتے نہیں۔ پھر مان لیں تو اسے کوئی بیماری سمجھ رہے ہوتے اور علاج کے پیچھے بھاگنے لگتے۔ کہ کسی ایک خلیے کو کھول کر اسکے کروموسومز میں سے 21 کو علیحدہ کرکے اس میں سے ایک کروموسوم کی 1 اضافی کاپی نکالنا کیسے ممکن ہے؟ اور 37 کھرب خلیوں سے ڈاؤن سنڈروم کو کیسے نکالا جا سکتا ہے؟ خلیوں کی تعداد جسم کے سائز اور وزن کے حساب کم زیادہ ہوگی۔ موزیک مڈل اسٹینڈرڈ تک پڑھائی میں چل جاتے ہیں۔ کوئی آسان سا ہنر جیسے پیکنگ اور لوڈنگ ان لوڈنگ فوٹو کاپی اور کسی بھی کام میں اسسٹنٹ وغیرہ کی جاب بھی کامیابی سے کر سکتے ہیں۔