Saturday, 21 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Khateeb Ahmad
  4. Kamaye Hue Paison Se Paise Kamana

Kamaye Hue Paison Se Paise Kamana

کمائے ہوئے پیسوں سے پیسے کمانا

مجھے اپنی آمدن دس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک لے کر جانے میں سات سال لگے تھے۔ ان سالوں میں مجھے بس یہی معلوم تھا کہ اپنی آمدن بڑھانی کیسے ہے۔ جب میں دس ہزار ماہانہ کماتا تھا تو بھی میرے پاس کوئی سیونگ نہیں تھی اور جب آمدن ایک لاکھ ماہوار ہوئی تو بھی سارے پیسے مہینہ ختم ہونے سے پہلے ختم ہو جاتے تھے۔

یہ آج سے پورے پانچ سال پہلے کی بات ہے جب میں نے اس بارے میں پڑھا کہ آمدن چاہے جتنی بھی ہو ماہانہ %20 پیسے بچانے ہیں۔ اپنے اخراجات کو لکھ کر دیکھنا ہے کہ پیسے کہاں سے بچائے جا سکتے تھے۔ پچاس فیصد ضروریات کے لیے رکھا اور تیس فیصد خواہشوں کی تکمیل کے لیے اور باقی بیس فیصد بچانا شروع کیا۔

ماہانہ بیس ہزار تو میں ایک لاکھ روپے سے بچاتا تھا۔ جب انکم بڑھی تو بچت بھی بڑھی۔ اگر صرف بیس ہزار ہی میں ریگولر بچا رہا ہوتا تو میرے پاس آج بارہ لاکھ روپے ہونے چاہئیے تھے۔ جو کہ ایک لاکھ روپے ماہوار کے حساب سے ایک سال کی تنخواہ بنتی ہے۔ مگر میں نے اپنی ٹوٹل انکم بڑھنے کے ساتھ اپنی بچت بھی اسی حساب سے بڑھائی۔

اور ان پیسوں کو فکس ڈیپازٹ یا بنک میں نہیں پڑا رہنے دیا۔ بلکہ ایک فنانس کے ماہر بندے سے مشورہ کرکے سمال انویسٹمنٹس کرنا شروع کی۔ اسے کمپاؤنڈ ایفیکٹ کہا جاتا ہے۔ کہ ہر ماہ یا ہر سال آپکے کمائے ہوئے پیسوں سے آپ مزید پیسے کما رہے ہوتے ہیں۔ نہ کہ ہم ان بچائے ہوئے پیسوں کو جوڑ کر رکھتے رہیں اور چھ آٹھ پرسنٹ سالانہ پر سیونگ اکاؤنٹ میں ڈال دیں۔ اس سے ذیادہ تو ہمارے ملک جیسی کرنسیوں کی سالانہ قدر کم ہو جاتی ہے۔ یعنی ایک لاکھ روپے لیکر آپ ایک سال بعد مارکیٹ جائیں تو شاید وہ اسی ہزار روپے ہوں۔ جو آپ کو ایک لاکھ پر سالانہ آٹھ دس ہزار فائدہ ملا وہ ملا کر بھی آپ گھاٹے میں رہے۔

خیر میں کوئی فنانس کا بندہ نہیں ہوں۔ نہ یہ میری مہارت کا کام ہے۔ نہ میرے پاس ایسی کوئی اسکیم ہے کہ آپ فلاں جگہ انویسٹ کریں اور ماہانہ منافع حاصل کریں۔ آپ کو بس اپنے ایک اچھے تجربے سے آگاہ کرنا تھا کہ صرف آمدن بڑھانے پر ہی فوکس نہ کریں بلکہ پیسے بچانے اور ان بچے ہوئے پیسوں کو کسی اچھی جگہ انوسیٹ کرنے پر بھی کام کریں۔ اس سوچ کو آپ آج اپنا لیں ان شا اللہ کوئی راہ خود بن جائے گی۔

پانچ سال قبل میں اس بارے میں بلکل بلائنڈ تھا۔ مگر آج میں کچھ نہ کچھ جانتا ہوں کہ ماہانہ چند ہزار بچانے والا بھی چند سال تک کیسے ان سیونگ کو ایک بڑی رقم میں بدل سکتا ہے۔ یہ چیز آپ بھی سیکھ سکتے ہیں۔ بس اس طرف سوچنا ایسی وڈیوز دیکھنا اور ایسی فلمیں اور کتب پڑھنا شروع کیجیے۔

Check Also

Khushaal Zindagi Jeene Ke Asaan Formulae

By Sadiq Anwar Mian