Nat House Mein Jashn Aur Abid Raza Kotla Ki Khamoshi
نت ہاؤس میں جشن اور عابد رضا کوٹلہ کی خاموشی
حلقہ PP-32، گجرات! صوبائی نشست پر چوہدری موسیٰ الٰہی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا نوٹیفیکش جاری ہوگیا اور چوہدری برادران نت ہاؤس میں اپنے ہی خون کی شکست پر جشن منا رہے ہیں، چوہدری موسیٰ الٰہی نے اپنے خاندان کے بزرگ چوہدری پرویز الٰہی کو کیسے شکست دی، کیا چوہدری وجاہت حسین اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ وہ اپنے خاندانی وقار کی توہین میں کس قدر آگے جا چکے ہیں، لیکن اگر وہ گریبان میں دیکھنا گوارا نہیں کرتے تو یہ وڈیو دیکھ لیں، جو دنیا دیکھ دیکھ کر چوہدری ظہور الٰہی خاندان کے سیاسی وقار اور کردار پر انگلیاں اٹھا رہی ہیںِ ۔
حلقہ PP-32، میں ضمنی انتخاب سے پہلے ہر جانتا اور کہہ رہا تھا کہ افسر شاہی کے زیر سایہ، یہ الیکشن تو بس ڈرامہ ہے، ضمنی انتخاب کے ڈرامے پر کروڑں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے، افسر شاہی نے سلیکشن ہی کرنا ہے تو کر لیں، پاکستان بھر میں ضمنی انتخاب کے بعد تو کسی شک و شبے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، ہر کوئی جان گیا ہے کی تانگے کی سواریوں کی گھوڑی کا لگام افسر شاہی کے ہاتھ میں ہے، اور سواریاں اپنی قومی اور مذہبی غیرت سے بے پرواہ تانگے میں تالیاں بجا رہی ہیں۔
چوہدری موسیٰ الٰہی کہہ رہے ہیں کہ 45، ہزار ووٹ کی لیڈ چوہدری ظہور الٰہی سے محبت اور اعتماد کا نتیجہ ہے۔ لیکن کیا وہ جانتے ہیں کہ افسر شاہی کی غلامی میں انہوں نے اپنے خاندان کے وقار کے منہ کس زور کا طمانچہ مارا ہے۔
چوہدری موسیٰ الٰہی کی کامیابی پر ان کے چاہنے والے انہیں مبارک باد دے رہے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ موسیٰ الٰہی کی جیت در اصل مسلم لیگ ق کی گجرات میں دائمی شکست ہے۔ گجراتی یہ بھی جانتے ہیں کہ عابد رضا کوٹلہ کی خاموشی کی وجہ مسلم لیگ ق سے کسی خفیہ ملاقات کے سبب نہیں۔ عابد رضا کوٹلہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیالی پلاؤ کھانے اور کھلانے والے عابد رضا کوٹلہ کو بخوبی جانتے ہیں۔
عابد رضا کوٹلہ کا پارٹی پالیسی سے اختلاف ان کا حق ہے لیکن وہ آج بھی مسلم لیگ ن گجرانوالہ ڈویژن کے سالار ہیں، ان کی سیاست ذاتی مفادات سے بالا تر ہے، ان کی خاموشی ان کی سیاسی بصیرت ہے۔ دیواروں سے سر ٹکرانہ کوئی عقلمندی نہیں۔ حالات کی نزاکت جان کر سیاست کرنے والے ہمیشہ سر بلند ہوتے ہیں ضمنی الیکشن سے قبل چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے چوہدری برادران اور مسلم لیگ کی قیادت کو خبردار کیا تھا، کہ میں کسی بھی صورت میں عام انتخابات میں شرمناک شکست سے دو چار چوہدری برادران کو گجرات پر مسلط نہیں ہونے دوں گا۔
سابق ایم این اے ملک محمد حنیف اعوان کوٹلہ ڈیرے پر کوٹلہ برادران سے ملاقات میں ضلع گجرات کی سیاسی اور انتظامی صورت حال پر مشاورت کے بعد شہباز شریف سے سالارِ قافلہ کی ملاقت ہوئی اور ایک عزیز کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے ناروے چلے گئے عابد رضا کوٹلہ یہ بھی بخوبی جانتے ہیں کہ دورِ حاضر کی حکمرانی میں سچائی جرم ہے اس لئے اگر انہوں نے وقتی طور پر خاموشی اختیار کر لی ہے تو یہ ان کی سیاسی بصیرت ہے، لگتا ہے کہ آنے والے کل کو عابد رضا کوٹلہ اور ان کے ہم خیال ساتھی ضلع گجرات کی سیاست کو رخ تبدیل کر دیں گے۔