1.  Home/
  2. Blog/
  3. Gul Bakhshalvi/
  4. Ghebi Taqaton Ke Zulm O Jabr

Ghebi Taqaton Ke Zulm O Jabr

غیبی طاقتوں کے ظلم و جبر

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر د دیا ہے کہ پاکستان کا نظامِ عدل پس پردہ غیبی طاقتوں کا غلام ہے، یہ ثابت ہو چکا ہے، پاکستان کی قومی تشخص کی بربادی کا مجرم نظام عدل ہے۔

سپریم کورٹ اور صوبائی ہائی کورٹس کے فیصلوں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ عمران خان کا انجام ذوالفقار علی بھٹو سے مختلف نہیں ہوگا، تاریخ گواہ ہے بھٹو کو بھی غلط فہمی تھی کہ پاکستان کی عوام میری محبت میں صدائے حق بلند کرے گی عمران خان آپ بھی جانتے ہیں۔ یہ پاکستان ہے ترکی نہیں! آپ کو غلط فہمی ہے کہ پاکستان کی عوام ترکی کی عوام کی طرح اردغان کی محبت میں سڑکوں پر نکل کر فوج کو بیرکوں میں واپس جانے پر مجبور کر دے گی، کپتان صاحب ہم تماش بین ہیں، وہ نہیں نکلیں گے جن کے لئے آپ نکلے ہیں، اس لئے بس اللہ پر بھروسہ کرو، وہ ہی محافظ اور کار ساز ہے، اس لئے کہ آپ پاکستان میں مدینہ ثانی کے علم بردار ہیں۔ پاکستان کے کپتان اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ ایک سچے اور پاکستان دوست لیڈر ہیں آپ پابندِ سلاسل ہو کر بھی ظلم اور جبر کے سا منے سینہ سپر ہو کر برملا کہتے ہیں۔

"پاکستانیو! اپنا ایمان مضبوط رکھو یاد رکھو زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے، تم موت کی گھڑی کو تبدیل نہیں کر سکتے اس لئے موت کا خوف دل سے نکال دو، میں سچاہوں، سچائی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، میں اپنی سچائی کے لئے جان بھی قربان کر دوں گا، مجھے صراط مستقیم سے کوئی نہیں ہٹا سکتا یہ میرا ایمان ہے اللہ ایک چھوٹے انسان کو بڑا انسان بنا دیتا ہے یہ میرا ایمان ہے، میں وقت کے فرعون کے سا منے کھڑا ہوں کھڑا رہوں گا، میرا نصب العین ہے، " ایا ک نعبد و ایاک نستعین"، اے اللہ میں تیری عبادت کرتا ہوں، تجھ ہی سے مدد مانگتا ہوں۔

پاکستانیو! اللہ نے ہم پر جہاد کیوں فرض کیا ہے، فرمان خدا ہے، جب تم ظلم اور نا انصافی دیکھو تو تم پر فرض ہے کہ اس کا مقابلہ کرو، مجھے اللہ تعالیٰ نے میری ضرورت سے کہیں زیادہ دیا ہے، اس لئے میری مذہبی اور قومی ذمہ داری ہے کہ میں ان کے لئے کچھ کروں جو امداد کے مستحق اور پاکستان کی شان اور پہچان ہیں میں تو سیاست میں آیا ہی اس لئے ہوں، کہ پاکستانیوں کی مدد کروں، پاکستان کو دنیا کے نقشے پر مذہبی قومیت کے حوالے سے روشن کروں۔

آج کے نظام جبر میں، رجیم چینج سے سپریم کورٹ کے آئین سے ماورا فوجی عدالتوں میں سیولین کے ٹرائل کے فیصلے سے تک! قوم جان گئی ہے کہ پاکستان دوست لیڈر کو انصاف نہیں ملے گا، پاکستانیوں کے ارمانوں کا خون ہوگا، اور ہم پاکستانی ایک بار پھر ایک قوم پر ست عالمی لیڈر کی ماورائے آ ئین و قانون سزا پر ماتم کریں گے، لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہورہا، پوری دنیا جانتی، پاکستان دشمن قوتوں کے درباری ایک محبِ وطن لیڈر کے خلاف ایک بار پھر ایک ہو چکے ہیں، دنیا جانتی ہے پسِ پردہ غیبی طاقتوں کے ظلم و جبر سے پاکستان کی تاریخ! پاکستان دوستوں کے خونِ ناحق سے سرخ ہے۔

Check Also

Muhabbat Aur Biyah (1)

By Mojahid Mirza