Tuesday, 24 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Gul Bakhshalvi
  4. Afwaj e Pakistan Neutral Hogai

Afwaj e Pakistan Neutral Hogai

افواجِ پاکستان نیوٹرل ہو گئی

قومی سیاست کا قومی منظر لکھنے کے لئے جب بھی قلم اٹھایا ہے، میرے قلم نے افواج پاکستان کو خراجِ تحسین ہی پیش کیا ہے اور کر رہا ہے، دور حاضر اور گزشتہ ادوار کے مغرب پرست حکمران اور آج کی پی ڈی ایم، (پاکستان ڈمی مومنت) کے نام نہاد اتحادی لوٹے اور ان کے بد زبان اور بد اخلاق بونے پجاری نہیں جانتے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سیاست میں مداخلت چھوڑ دی ہے تو کیوں؟

وہ نیوٹرل ہو گئے ہیں تو یہ ان کا اس قوم پر احسان عظیم ہے، عمران خان کو بھی غلط فہمی تھی وہ سمجھتے تھے میری جماعت کا پرچم اٹھا کر میرے ساتھ کھڑا ہر ایک مراد سعید ہے، وہ نہیں جانتا تھا کہ میرے گرد ہر دوسرا علیم خان اور جہانگیر ترین ہے، لوٹا لوٹا ہوتا ہے چاہے وہ پلاسٹک کا ہو، مٹی یا سٹیل کا ہو، ان کا استعمال ایک ہی خاص مقصد کے لئے ہوتا ہے۔

قومی سیاست میں موروثی سیاست دانو ں کو پاکستان کی عوام بخوبی جان گئی ہے۔ جب انہیں بھوک لگتی ہے تو قائد پر بھونکنے لگتے ہیں، لفافے میں ہڈی ڈال کر کھلاؤ تو جوتے چاٹنے لگتے ہیں لیکن اگر ان کی دم پر پاؤں رکھ دو تو کاٹنے کو دوڑتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان افواج پاکستان کی چاہت تھے۔ آج بھی وطن دوست فوجی قیادت کو عمران خان میں قائدِاعظم نظر آ رہا ہے اس لئے اس کے شانے پر ان کا ہاتھ تھا اور ہے۔

عمران خان نے دنیائے کفر اور دنیائے اسلام کو پاکستان کا خوبصورت چہرہ دکھایا، دنیا نے عمران خان کو ایک محب وطن لیڈر تسلیم کر لیا تو پاکستان میں مغرب پرستوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا، اس لیے کہ ان کو اپنا موروثی سیاسی مستقبل تاریک نظر آنے لگا، یہ ہی وجہ تھی کہ افواج پاکستان نے اقوام عالم کو سابقہ ادوار کے مغرب پرستوں کے چہروں سے وطن پرستی کا گھناؤنا نقاب اتارنے کے لئے قومی سیاست میں مشاورت کی عبادت سے کنارہ کر لیا تاکہ دنیا اور پاکستان کی عوام دیکھ لے کہ پاکستان میں کون قائداعظم کے قول و افکار کا علم بردار ہے اور کون ہنود و یہود اور یزید کا یار ہے۔

افواج پاکستان کی قیادت نیوٹرل ہو گئی تو شیطان پرست بے نقاب ہو گئے اور عمران خان کی صدائے حق کو چار چاند لگا دئے۔ آج عمران مخالفین کا ہر قدم ہر اقدام تحریک انصاف کی مقبولیت کے لئے اٹھ رہا ہے۔ عمران خان نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دنیائے اسلام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں یہ ہی نیوٹرل کا کمال ہے۔ لیکن امریکہ وینٹی لیٹر پر زندہ عقل کے اندھے، پنجاب اور سندھ کے ضمنی انتخابات میں عبرتناک شکست کے باوجود اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے کہ ہاری اب ہاری نہیں رہے۔

وہ شعور کے زردار اور ان کی سوچ میں بیدار ہے۔ یہ آئینہ قوم کو افواجِ پاکستان نے دکھایا، کہ ہمارے دیس میں کس بے دردی سے انصاف کا خون ہوتا ہے۔ مغرب پرستی میں مغربی خوشنودی کے حصول کے لئے یہ لوگ کس بے شرمی سے اخلاقیات کی سرحدیں عبور کرتے ہیں۔ افواج پاکستان کا اس قوم پر احسان ہے، پاکستان کی عظمت اور وقار کے لئے ان کا نیوٹرل ہونا کسی کمال سے کم نہیں۔

عمران خان نے کھبی بھی افواج پاکستان پر انگلی نہیں اٹھائی۔ جب بھی مخاطب کیا نیوٹرل کو مخاطب کیا تاکہ کسی کو کوئی غلط فہمی نہ رہے۔ آج عمران خان سے قوم کا مطالبہ ہے، کہ اب وقت آ چکا ہے قوم بیدار ہے، قائداعظم کے پاکستان کے لئے اب شیطان صفت امریکی غلاموں کو مزید وقت دینا پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔

اس سے قبل کہ شیطان صفت ماڈل ٹاؤن جیسے خونی کھیل کا تماشہ لگائیں، اٹھیں اور عوامی طاقت سے اسلام آباد کو اسلام آباد کے باہر سے سیل کر دیں، کسی شیطان صفت کو اسلام آباد سے باہر مت جانے دیں، اسلام آباد کے پاکستان دوست باشندے پنجاب کے ان مفرور چوہوں کو بلوں سے نکال کر پرویز الٰہی کے سپرد کر دیں گے انہیں ہاتھ جوڑ نے پر مجبور کر دیں، خان صاحب، مزید انتظار دیس اور دیس والوں کی بربادی ہے۔

Check Also

Muqtadra Ki Hakoomati Bandobast Ki Janib Peh Raft

By Nusrat Javed