Monday, 29 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Arif Anis Malik/
  4. Ye Shaadi Nahi, Ye Bharat Ka Power Show Hai

Ye Shaadi Nahi, Ye Bharat Ka Power Show Hai

یہ شادی نہیں، یہ بھارت کا "پاورشو" ہے

بی بی سی کی خصوصی رپورٹ کے مطابق، چارٹرڈ طیارے، 500 ڈشز۔۔ ریحانہ کی پرفارمنس اور جنگل، ڈریس کوڈ۔۔ یہ سب کسی بڑے کنسرٹ یا ایوارڈ شو کی تیاری کے لیے نہیں بلکہ انڈیا کے امیر ترین شخص کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات دیکھنے کو ملے گا جس کا باقاعدہ آغاز یکم مارچ سے ہو رہا ہے۔

اس تقریب کے موقع پر امبانی خاندان اپنے آبائی علاقے جام نگر میں تین روز میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کھانا کھلا رہا ہے۔ اسی مقام پر شادی کی رسومات اور پرفارمنسز کے لیے خصوصی مندر تعمیر کرایا گیا ہے۔

66 سالہ امبانی تیل، ٹیلیکام اور دیگر صنعتوں پر مشتمل ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین ہیں جو فوربز کے مطابق دنیا کی امیر ترین ارب پتی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ فوربز کے مطابق ان کے پاس 114 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے اثاثے ہیں۔

2018 میں امبانی کی بیٹی ایشا کی شادی انڈیا کی سب سے مہنگی تقریب قرار پائی تھی جس میں اطلاعات کے مطابق 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ اس تقریب میں امریکی گلوکارہ بیونسے نے پرفارم کیا تھا۔ ایشا امبانی کی شادی کو منی ڈیوس سمٹ، کا نام بھی دیا گیا تھا کیونکہ اس میں سابق امریکی وزرا ہیلری کلنٹن اور جان کیری شریک ہوئے تھے جنھوں نے بالی وڈ کے ستاروں کے ساتھ مل کر رقص کیا تھا۔

اس بار امریکی گلوکارہ ریحانہ، جادوگر ڈیوڈ بلین اور بالی وڈ کے اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ مہمانوں کو اپنی پرفارمنس سے محظوظ کریں گے۔ ریلائنس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اس تقریب میں مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس اور میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کے ساتھ ساتھ موجودہ اور سابقہ سیاسی رہنماؤں کی لمبی لسٹ شامل ہوگی۔

ڈزنی کے سربراہ رابرٹ اگنر کو بھی مدعو کیا گیا ہے جنھوں نے بدھ کو انڈیا میں اپنے میڈیا کے کاروبار کو ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ ضم کرنے کا معاہدہ کیا۔ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈیا میں یہ انضمام 8.5 ارب ڈالر کی انٹرٹینمنٹ کمپنی کے وجود کا باعث بنے گا جو پانچویں سب سے بڑی معیشت کے لیے تفریحی مواد تیار کرے گی۔

دریں اثنا مہمانوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ، سویڈن کے سابق وزیر اعظم کارل بیلٹ، سابق کینیڈین وزیر اعظم سٹیفن ہارپر اور بھوٹان کے بادشاہ بھی شامل ہیں۔

بالی وڈ کے ستارے امیتابھ بچن، شاہ رُخ خان، سلمان خان، معروف کرکٹرز سچن ٹینڈولکر اور ایم ایس دھونی، صنعتی شخصیات گوتم اڈانی اور کمار برلا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ریلائنس فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جام نگر میں اس شادی کے لیے ایک خصوصی ہندو مندر تعمیر کیا جا رہا ہے جو کہ شادی کی تقاریب میں انڈیا کی ثقافتی اور روحانی شناخت، سے مطابقت رکھتا ہے۔

روئٹرز کے مطابق جنگل فیور، کے دن ڈریس کوڈ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کو جانوروں کے پرنٹ والے کپڑے یا ہوائین شرٹس پہننے کا کہا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب جام نگر میں ہی ہوگی جہاں 1200 مہمان شریک ہوں گے۔ مہمانوں کے لیے دنیا بھر سے آئے 100 شیفس 500 کھانے تیار کریں گے۔

روئٹرز نے مہمانوں کو فراہم کیے گئے دستاویزات سے متعلق بتایا کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ ہیئر سٹائلنگ، میک آپ آرٹسٹ اور انڈین ملبوسات پہلے آئیں اور پہلے پائیں، کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے۔

Check Also

Barkat Kisay Kehte Hain?

By Qamar Naqeeb Khan