Friday, 27 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Arif Anis Malik
  4. Hemingway Ka Gumshuda Suitcase

Hemingway Ka Gumshuda Suitcase

ہیمنگوے کا گمشدہ سوٹ کیس

یہ سچی کہانی میرے فیورٹ نثر نگار ہیمنگوے کے بارے میں ہے۔ اور کہانی وہی ہے جو میں بار بار دہراتا ہوں۔ ہماری زندگی میں آنے والے بحران ہمارے لیے نئے راستے کھولنے آتے ہیں۔ ہماری ناکامیاں، ہماری زندگیوں پر کامیابوں سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں۔

1922 میں، ارنسٹ ہیمنگوے 23 سالہ ابھرتا ہوا ناول نگار تھا جو ٹورانٹو اسٹار اخبار کے لیے پیرس میں بطور غیر ملکی نامہ نگار کام کر رہا تھا۔

جوان ہیمنگوے، جو نیا نیا شادی شدہ تھا اور پیرس کی دنگینیوں سے لطف اندوز ہو رہا تھا، دن کے وقت اخبار کے لیے کام کرتا اور رات میں اپنے افسانوی کام پر محنت کرتا تھا۔

دسمبر 1922 میں، تھوڑی سی لاپرواہی نے ایک تخلیقی سانحے کو جنم دیا۔

اپنے شوہر سے ملنے جاتے ہوئے، جو سوئٹزرلینڈ میں ایک اسائنمنٹ پر گیا ہوا تھا، ہیمنگوے کی بیوی ہیڈلی نے وہ سوٹ کیس کھو دیا جس میں اس کے تمام ناول کے مسودے اور نقلیں موجود تھیں۔

یہ اس لکھاری کے لیے تباہ کن دھچکا تھا، جس نے ان کاغذوں پر برسوں اپنا خون جگر گلایا تھا۔ ایک لکھنے والے کے طور پر محسوس کر سکتا ہوں کہ دنیا اندھیر ہوگئی ہوگی۔

لیکن اس مشکل دھچکے سے مکمل طور پر پٹری سے اترنے کی بجائے، ارنسٹ ہیمنگوے نے بحران سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ تلاش کیا:

کم وقت میں پبلشر کے دباؤ کو محسوس کرتے ہوئے، اس نے اپنی تحریر کو مزید جامع بنا دیا، کم الفاظ، مختصر جملے اور مختصر پیراگراف استعمال کیے۔

جیسا کہ عظیم ہیمنگوے کو پڑھنے والے سب جانتے ہیں، اس انداز میں تبدیلی نے اس کے تحریری معیار میں نمایاں بہتری پیدا کی۔ آج تک، ارنسٹ ہیمنگوے اپنے مختصر جملوں اور سادہ زبان کے لکھنے کے انداز کے لیے مشہور ہے۔

ہیمنگوے کا کھویا ہوا سوٹ کیس ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح ایک بحران کو موقع میں بدلا جا سکتا ہے۔

اپنی زندگی میں آنے والے کسی ایسے بحران کی مثال دیں، جسے آپ نے موقع میں بدل دیا ہو۔

Check Also

Christmas

By Javed Chaudhry