Monday, 25 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Amir Khakwani
  4. Doctor Asim Allah Bakhsh

Doctor Asim Allah Bakhsh

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

گزشتہ روز میں نے پچھلے تین مہینوں کی شوگر کا مشہور ٹیسٹ ایچ بھی اے ون سی HBA1C کرایا۔ اس کے ساتھ ہی فاسٹننگ میں یعنی چودہ گھنٹوں کے فاقے کے ساتھ لیپڈ پروفائل کرایا، اس میں چار پانچ مختلف نوعیت کے کولیسٹرولز(کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائیڈ، ایچ ڈی ایل، ایل ڈی ایل، وی ڈی ایل)کی تفصیل پتہ چلتی ہے۔

آج رزلٹ آیا تو الحمداللہ سب کچھ بہت ہی عمدہ تھا۔

ایچ بی اے ون سی 5.9 تھا، یعنی پری ڈایابیٹک پوزیشن میں۔ یہ ٹیسٹ ہر تین ماہ بعد کرا لینا چاہیے، مجھ سے سستی کی وجہ سے لیٹ ہوگیا۔ کوئی سال ڈیڈھ بعد یہ ٹیسٹ کرایا، تب بھی فائیو پوائنٹ نائن ہی آیا تھا۔ الحمداللہ۔ میں پچھلے چارپانچ برسوں سے شوگر کا مریض ہوں اور ریگولر دوائی لیتا ہوں۔

کولیسٹرول کا بھی ماشااللہ بہت اچھا معاملہ رہا ہے۔ سب نارمل یا ڈیزائرایبل۔

صرف ایچ ڈی ایل تھوڑا سا کم تھا، یہ گڈ کولیسٹرول ہوتا ہے جو کہتے ہیں کہ برے کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کھا جاتا ہے۔ ویسے میرا بیڈ کولیسٹرول بھی خاصا کم ہے ماشااللہ۔

فاسٹنگ شوگر بھی پری ڈائیبیٹک پوزیشن میں تھی۔

یہ سب اللہ کے فضل وکرم سے ہوا اور بہترین طبی مشاورت کا بھی اس میں حصہ ہے جو بذات خود رب کریم کی رحمت ہے۔

میں اپنی کوتاہی تسلیم کرتا ہوں کہ میری فزیکل ایکٹوٹی تسلی بخش نہیں۔ مجھے تیس پینتیس منٹ واک کرنی چاہیے، کم از کم ہفتے میں پانچ دن تو یہ ضروری ہے۔ اگر ایسا کرتا تو ایچ بی اے ون سی شائد 5.7ہوجائے۔ مجھ سے اس حوالے سے کوتاہی ہوجاتی ہے، مگر میں اس کی کسی حد تک تلافی اپنی نہایت باقاعدگی سے دوائی لینے کی عادت سے کر لیتا ہوں۔ میں سو دنوں میں سے ننانوے اعشارہ ننانوے دنوں میں اپنی صبح شام کی دوائی لیتا ہوں۔

چائے، قہوہ وغیرہ میں چینی چھوڑی ہوئی ہے۔ کھیرے، بندگوبھی، تر، آئس برگ وغیرہ کا سلاد باقاعدگی سے۔

سفید ڈبل روٹی، بیکری آئٹم اور روٹین میں کولڈ ڈرنکس، جوسز وغیرہ بھی نہیں لیتا۔ میٹھا بھی کبھی کبھار کسی دعوت وغیرہ پر کھا لیا یعنی مہینے میں ایک آدھ بار۔ کھانے پینے کی میں باتیں بہت کرتا ہوں مگر ویسے احتیاط ہی کرتا ہوں۔ سال میں صرف ایک بار نہاری کھاتا ہوں سخت سردی میں، ایک آدھ بار پائے یا کبھی صرف ایک بار ہریسہ۔ یعنی اگر سردیوں کا موسم چار پانچ ماہ رہا تو صرف تین کھانے کے وقت بدپرہیزی اور جب بھی ایسا کیا، اس کے اگلے تین چار دن احتیاط کی۔ جو کا دلیہ، جو گندم کی مکس روٹی وغیرہ۔

اس کے باوجود میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کی بہترین طبی مشاورت اور ان کی میڈیکل رہنمائی میسر نہ ہوتی تو شائد یہ رزلٹس نہ آتے۔

اپنے دوستوں اور فیس بک احباب کو ہمیشہ اسی لئے ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کی طرف ہی متوجہ کرتا ہوں کہ ان کا دم غنیمت ہے۔

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے گرایجوایٹ اور ایم سی پی ایس ہیں، وہ "مرہم ڈاٹ پی کے" پر فیملی فزیشن ہیں، آپ پاکستان میں یا دنیا میں کہیں پر ہوں، اس ایپ کے تھرو ایک بہت ہی مناسب رقم ادا کرکے ان سے ٹائم لے کر ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔ کمنٹس میں مرہم کا لنک بھی ڈال دوں گا۔

لاہور میں رہنے والے کے لئے البتہ آسانی یہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم صاحب ہفتے میں چار دن(پیر، منگل، بدھ اور جمعہ) ایک بڑی نمایاں جگہ پر شام ساڑھے چھ سے آٹھ بجے تک کلینک پر بیٹھتے ہیں۔

یہ لاہور کی کینال روڈ پر واقع مشہور ڈاکٹر ہسپتال، جوہر ٹائون کے سامنے واقع کیک اینڈ بیکس سے ملحق کلینک خالد سلطان میڈیکل سنٹر (Facing Canal)ہے۔

خالد سلطان سنٹر پر معلومات یا اپائنمنٹ کے لئے قیصر رضوان 03334157704 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ وہی ہمارے مشہور، مقبول پسندیدہ ڈاکٹر عاصم اللہ بخش ہیں جن کی فیس بک پوسٹیں اور مختلف پوسٹوں پر کئے گئے ان کے کمنٹس بے تہاشا رش لیتے ہیں۔

میرے نزدیک ڈاکٹر عاصم اللہ بخش ایک انتہائی دیانت دار، ڈیڈ آنسٹ اور بہت ہی سمجھدار ڈاکٹر ہیں۔ جو بڑی دانشمندی سے مریض کا تجزیہ کرتے اور بے لاگ سچی، کھری رائے دیتے ہیں۔ ایک ایسا ڈاکٹر جس پر آپ آنکھیں بند کرکے بھروسہ کر سکتے ہیں۔ یہ میری ذاتی ضمانت ہے۔

میں پچھلے اٹھارہ برسوں سے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ہر طبی معاملے میں ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کی مشاورت اور رہنمائی ہی لیتا ہوں اور میں نے بہت بار بڑے بڑے نامور پروفیسروں کو ان کی رائے اور تشخیص سے متفق ہوتے دیکھا ہے۔

Check Also

Vella Graduate

By Zubair Hafeez