Tuesday, 30 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Ali Hassan/
  4. Muhabbat

Muhabbat

محبت

محبت تو پتوں کے سائے کی طرح ہوتی ہے۔ نہ دکھائی دیتی ہے نہ پکڑ میں آتی ہے، بس حصار میں لے لیتی ہے۔ محبت کے آگے ساری منطقیں، سارے جواز بے کار ہو جاتے ہیں۔ یہ بڑا انوکھا جذبہ ہے جو آپ سے اپنا پن بھی چھین لیتا ہے۔ محبت کیا ہے؟ صرف چار حرفوں کا مجموعہ لیکن سمندر کی گہرائی سے بھی گہری ہے۔

محبت میٹھا پانی ہے محبت چائے جیسی ہے

محبت کالا جادو ہے محبت سائے جیسی ہے

محبت روگ ہے دل کا، محبت تو فقیری ہے

محبت آہ ہے دل کی، محبت ہائے جیسی ہے

یہ محبت ہی تو ہے جو اگر روٹھ جائے تو انسان کے چہرے سے تمام رنگ چھین لیتی ہے اور اگر مل جائے تو قوس و قزح کے تمام رنگ چہرے پر بکھیر کر اسے اتنا خوبصورت کر دیتی ہے کہ وہ خود حیران رہ جاتا ہے۔ محبت ایک ایسا تالاب ہے کہ اگر بارش روٹھ بھی جائے تو پانی کم نہیں ہوتا اس دریا پر آ کر ہر پیاسا اپنی پیاس بجھاتا ہے۔ محبت دو طرح کی ہوتی ہے دینی اور دنیاوی۔ دینی محبت وہ ہے جو آپ اپنے مذہب، اپنے رب سے کرتے ہیں۔ دنیاوی محبت جو آپ ماں، باپ، بہن، بھائی، رشتہ داروں سے کرتے ہیں۔

نہ دنیا سے نہ دولت سے

نہ گھر آباد کرنے سے

تسلی دل کو ملتی ہے

خدا کو یاد کرنے سے

رب سے محبت کی بات کہیں تو رب کی محبت اور رب سے محبت دونوں ہی نصیب والوں کا نصیب بنتی ہیں۔ رب سے محبت دونوں جہان سنوار دیتی ہے اور رب کی محبت اُ سکی تو پھر بات ہی کیا۔ وہ رب اپنے بندے سے خاموش محبت کرتا ہے اور پھر وہ اپنی محبت جتاتا نہیں ظاہر کرتا ہے اور نوازتا چلا جاتا ہے، بِنا کچھ مانگے وہ خاموش دل کی حسرتوں سے بھی واقف ہے وہ تو وہ بھی نوازتا ہے اپنے پیارے بندوں کو جو وہ بنا بولے خاموش دل میں حسرت کرتے ہیں۔

رب کی محبت جہاں بے انتہا نوازتی ہے وہاں بہت بار امتحان بھی لیتی ہے۔ ایسا نہیں کہ جو تکلیف میں ہو اُس کا رب اُس سے محبت نہیں کرتا بیشک وہ ہی اپنے بندے کے سب سے زیادہ قریب رہتا ہے، بس کبھی کبھی وہ اپنے خاص لوگوں کو آزما کر اُن سے سب کچھ واپس لے کر دیکھنا چاہتا ہے کہ میرا یہ بندہ آخر کتنی محبت کرتا ہے؟ میرے سے پھر اس آزمائش میں بھی وہ اپنے بندے کو تنہا نہیں چھوڑتا وُہ ہمت دیتا ہے اپنے پیارے بندوں کو تا کہ وہ اس امتحان میں کامیاب ہو سکیں۔

محبت مر جاتی ہیں

یا مار دیتی ہیں

کوئی کیا جانے کہ

محبت کیسی سزا دیتی ہے

محبت پیار دیتی ہیں

یا محبت انتظار دیتی ہیں

کوئی کیا جانے کہ

محبت کیسا امتحان دیتی ہے

محبت خواب دیتی ہیں

یا محبت انصاف دیتی ہیں

کوئی کیا جانے کہ

محبت دلوں کو باندھ دیتی ہے

محبت خوشی دیتی ہیں

یا محبت غم دیتی ہیں

کوئی کیا جانے کہ

محبت آنکھوں میں نم دیتی ہے

محبت خزاں دیتی ہیں

یا محبت بہار دیتی ہیں

کوئی کیا جانے کہ

محبت خوشیوں کا جہاں دیتی ہے

محبت احساس دیتی ہیں

یا محبت خیال دیتی ہیں

کوئی کیا جانے کہ

محبت ارمان دیتی ہے

دنیاوی محبت جو آپ اپنی ماں، باپ، بہن، بھائی، رشتہ داروں سے کرتے ہیں یا کسی فرضی رشتے سے۔ جس کی طرف آپ کا دل کھینچے جس کو دیکھ کر آپ کو لگے کے ہاں یہ آپ کی محبت کے لائک ہیں۔ کسی نے سچ کہا کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔ کیوں کہ وہ ذات پا ت نہیں دیکھتی۔ یہ تو بس ہو جاتی ہے ہیر نے رانجھا سے، سسی نے پنوں سے، لیلیٰ نے مجنوں سے کی۔ محبت مرنے والوں کے ساتھ مر نہیں جاتی محبت ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

محبت کا تعلق ایک دل سے دوسرے دل تک کا ہوتا ہے۔ محبت کو محسوس کیا جا سکتا ہے اور یہ احساس ہے جس کو آپ جتنا محسوس کریں گے یہ اتنا ہی بڑھتا جاتا ہیں۔ محبت مانگی نہیں جاتی مانگ کر حاصل کی جاتی ہے محبت خیرات کی طرح ہیں۔ محبت ایک ایسے بندھن کا نام ہے یہ جس کو حاصل ہوتی ہے وہ اپنے آپ کو دنیا کا خوش نصیب آدمی تصور کرنے لگتا ہے۔

لا حاصل محبت اور دیوانگی دونوں ہی جنون کی حدوں تک لے جاتے ہیں دونوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ محبت قبضہ نہیں کرتی نہ اس پر قبضہ کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ محبت کے لئے محبت ہی کافی ہوتی ہے۔ محبت کسی کو پانے کا نام نہیں بلکہ سکون حاصل کرنے کا نام ہے۔ اگر آپ کسی کو چاہتے ہیں تو ضروری تو نہیں کہ وہ آپ کو مل جائے۔ وہ آپ کو ملے نہ ملے اس کی محبت آپ کے دل میں پہلے کی طرح موجود و ترو تازہ رہتی ہے۔

About Ali Hassan

Ali Hassan is from Sargodha. He is doing BS International Relations and political science from university of lahore sargodha campus. He is interested in writing on different political and social issues.

Check Also

Traffic Ke Barhate Hadsat

By Syed Imran Ali Shah