Tuesday, 21 May 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ali Hassan
  4. Andher Nagri Chuwat Raj

Andher Nagri Chuwat Raj

اندھیر نگری چوپٹ راج‎‎

آج کل کے زمانے میں اندھیر نگری چوپٹ راج کی بہترین مثال پاکستان کے موجودہ حالات میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جو بھی موجودہ حکومت اور طاقتور اداروں کے خلاف بات کرتا ہے، وہ انہیں اٹھا لیتے ہیں یا اس کی زبان ہمیشہ کے لیے بند کر دی جاتی ہے اور دوسری طرف چند افراد اپنے ذاتی مفاد کے لیے ملک میں قانون اور انصاف کا قتل کر چکے ہیں۔

شہباز حکومت، نیب کے قانون میں ترمیم، نیب مقدمات کا خاتمہ، شہباز اور حمزہ کی بربریت، اسحاق ڈار کی واپسی اور وزیر خزانہ، مریم کی لندن روانگی اور نوازشریف کی واپسی کا امکان پاکستان میں اندھیر نگری کی بہترین مثال ہیں، نیب کا موجودہ ترمیم شدہ قانون ایسا ہے۔ جیسے خاوند سالوں بعد گھر آئے، بیوی کی گود میں ناجائز بچہ ہو، جب خاوند بچے کی ولدیت کا سوال کرے تو بیوی کہے یہ ثابت کرنا تو آپ کا کام ہے ثبوت لائیں۔

نیب قوانین میں ترمیم سے بدعنوانی، بددیانتی، غبن، گھپلے وغیرہ کو تحفظ مل گیا اور ہم اس حدیثِ رسول کی وعید کے حقدار ہو گئےکہ"تم سے پہلی قومیں، اس لیے برباد ہوئیں۔ جب انکا کوئی بڑا جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتا اور جب کوئی چھوٹا جرم کرتا تو اسے سزا دی جاتی۔ ہمارے ہاں ایک بات کی جاتی ہے کہ اب پہلے جیسی بات نہیں رہی اب یہ نہیں کہ آپ جو مرضی کرلیں اور آپ کو پوچھنے والا نہیں ہے۔

اب قانون ہے، بھائی جان کچھ غلط کرو گے تو آپ پکڑے جائیں گے اب تو دنیا بدل گئی ہے۔ دنیا جدید دور کی طرف چلی گئی ہے، لیکن یہ کہاوت پاکستان کے بارے میں نہیں ہے، ایسا پاکستان میں نہیں ہے۔ یہاں تو اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، پاکستان میں قانون اور آئین نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے، ہاں قانون اس شخص کے لئے ہے۔ جو دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھاسکتا قانون پاکستان میں صرف غریب کے لیے ہے۔

امیر اور طاقتور لوگ تو اپنا قانون خود لکھتے ہیں اور خود بناتے ہیں اور خود ہیاسے توڑ دیتے ہے اور معذرت کے ساتھ میں نہیں مانتا اس ملک میں کچھ بھی آئین پاکستان کے مطابق ہوتا ہو۔ طاقت کے زور پر آپ آئین کی خلافورزی کر سکتے ہیں کیا ہمارا آئین یہ اجازت دیتا ہے کہ جو آپ پر جو تنقید کرے، آپ اس پر جھوٹا مقدمہ کر کے اس کو گرفتار کرلو؟ کیا ہمارا آئین یہ نہیں کہتا کہ پارلیمان کی کاروائی میں عدلیہ مداخلت نہیں کرسکتی؟

کیا پاکستان کا آئین اور قانون اپنے حقوق کے لے کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دیتا؟ اگر اجازت ہے تو جو پرامن احتجاج کرتے ہیں، ان پرآنسو گیس کے شیل کیوں چلاتے ہے؟ کیا آئین پاکستان میں آزادی صحافت نہیں ہے؟ آئین پاکستان میں آزادی رائے نہیں ہے؟ اگر آپ کہتے ہیں کہ آزادی صحافت ہے، آزادئ رائے ہے، اگر ہے تو ارشد شریف کو آزادی رائے کیوں نہیں ملی؟

کیوں پہلے انہیں ARY کی نوکری سے نکالا گیا؟ پھر کیوں FIR پر FIR کاٹ کر حراساں کیا گیا؟ کیوں مُلک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا؟ سچ کا پرچار کرتے ہوئے موت کو گلے لگانے والا ارشد شریف ہمت اور صبر میں سب کو مات دے گیا۔ قتل کر کے سچ کو دبانے والوں نے آج لاکھوں مزیدسچ بولنے والے ارشد شریف پیدا کر دیئے۔

کتاب سادہ رہے گی کب تک

کبھی تو آغاز باب ہوگا

جنہوں نے بستی اجاڑ ڈالی

کبھی تو انکا حساب ہوگا۔

تو سوال یہ کیا ارشد شریف کے قاتلوں کو پکڑا جائے گا؟ کیا ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا؟ ان سے یہ سوال ہوگا کہ انہوں نے ایک محب وطن پاکستانی کو کیوں مارا؟ تو جواب نہ میں ہے، ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔ ان سب مقصود چپڑاسی (شریف مافیا کامرکزی گواہ "بے نامی اکاؤنٹ) ڈاکٹر رضوان(شریف مافیا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی تفتیشی)عمران رضا(رانا ثناء اللہکے خلاف مقدمات کے تفتیشی)

گلزار احمد (رمضان شوگر کیس کے گواہ) مزمل راجہ (رمضان کے جعلی اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کا گواہ اور ذمہ دار) کیا، ان سبلوگوں کی موت کی اصل وجہ پتہ چلی؟ یہ سب بھی مار دیے گئے پر افسوس ان کو بھی انصاف نہ مل سکا اور اسے ہی ارشد شریف کو بھی انصاف نہیں ملے گا، اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، کہاں پہ عام آدمی میں کچھ بھی نہیں ملا سکتا طاقت یہاں سب کچھ ایک طاقتور کے ہاتھ وہی قانون ہے وہی آئین ہے۔

About Ali Hassan

Ali Hassan is from Sargodha. He is doing BS International Relations and political science from university of lahore sargodha campus. He is interested in writing on different political and social issues.

Check Also

Tarbooz Ki Kahani Meri Zubani

By Mubashir Saleem