Saturday, 27 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Zaara Mazhar/
  4. Aik Baat To Bataiye

Aik Baat To Bataiye

ایک بات تو بتائیے

میں فیس بک کے رائٹرز سرکل میں تب سے ایکٹو ہوں جب یہاں آٹھ دس ہی لکھنے والے تھے۔ جن میں سے تین چار یا پانچ خواتین تھیں جو چار چھ ماہ ہی سینئیر تھیں سمجھیۓ کہ یہاں سنجیدہ لکھنے والوں کی بنیاد ڈالنے والوں میں شامل ہوں۔ اس سرکل میں صرف لکھنے کی صلاحیت کو پالش کرنے کے مقصد سے آئی تھی مطلب باقاعدہ پلاننگ کے تحت متحرک ہوئی تھی میں اتفاقیہ لکھاری نہیں ہوں۔ بچے بڑے ہو رہے تھے تو میرے پاس کافی وقت بچنے لگا تھا۔

میں ایک وقت میں ایک ہی کام کر سکتی ہوں لیکن جو بھی کروں پوری توجہ اور صحت کے ساتھ کرتی ہوں مجھے آدھے ادھورے اور ٹٹے بھجے کام پسند نہیں بچے پال رہی تھی تو صرف بچے پالے، پڑھا رہی تھی تو صرف انہیں پڑھایا اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں ٹاپ پہ رکھا۔

لکھنا شروع کیا تو دلجمعی سے لکھا وہ وقت بھی تھا جب میری وال پہ تین چار لائکس ہوتے تھے مجھے موبائل کو زیادہ استعمال کرنا بھی نہیں آتا تھا۔ رفتہ رفتہ سرکل بڑھنے لگا تعداد تیس دوستوں سے بڑھ کے سووں اور پھر ہزاروں میں چلی گئی۔۔ مجھے نہیں پتہ تھا میں کیا لکھ رہی ہوں بس جو دل میں آتا لکھ ڈالتی پوسٹس اونلی فرینڈز پہ ہی رکھتی تھی تاکہ محدود رہوں وہی لوگ کمنٹس کر سکیں جو فرینڈز لسٹ میں ہوں کوئی اجنبی میری وال تک نہ آئے۔

پھر فرینڈز کے اصرار پہ کوئی کوئی پوسٹس پبلک کرنا شروع کیں ڈھائی سال پہلے فالوورز کے آپشن کا علم ہوا تو اوپن کر دیا۔ لکھتے پڑھتے کئی نشیب و فراز آئے رفتہ رفتہ معلوم ہوا کہ کمنٹ ہو یا پوسٹ یا کوئی مکمل افسانہ کہانی یا نثر ہر انسان اپنی تربیت اور فطرت کے مطابق ہی لکھتا اور کمنٹ کرتا ہے عموماً تربیت فطرت پہ غالب رہتی ہے

مجھے یہیں معلوم ہوا کہ میرا کمفرٹ زون کیا ہے میری تحریروں کی روح ایک پرانی مشرقی قالب میں قید ہے اور اسی قید میں عافیت محسوس کرتی ہے میری فطرت میری لکھت پہ غالب رہتی ہے جس سے عام پڑھنے والوں میں یہ تاثر بنا کہ میں روایت پسند اور روایات کی علمبردار خاتون ہوں چھوٹے بڑے سب نے عزت سے مجھے آپا کا لقب دیا

جو میرے لئے ہمیشہ افتخار کا باعث ہے اور جسے شائد میں اپنی یہاں کی کمائی سمجھتی ہوں۔ روایت شکنی بالکل نہیں آتی پوسٹس اور کمنٹس پہ ہارٹ ری ایکشن دینا میری شفقت ہے جو میں بلا تخصیص نیا پرانا اور مردو زن بانٹ دیتی ہوں چھوٹوں بڑوں کو جیتے / جیتی رہئے کہنا میری عادت بن چکی ہے۔

بلیو لائک کم ہی کرتی ہوں۔ (یہ بتانا بے حد ضروری تھا)دوست جلدی نہیں بدلتی بہت کم بلاک کرتی ہوں اِلّا یہ کہ کوئی حدود سے تجاوز کر ڈالے۔ نئے لکھنے والوں کی ہمیشہ رہنمائی کرتی ہوں تعریف میں "بغض" سے کام نہیں لیتی اور لکھنے والوں کو ہمیشہ برابری کی جگہ پہ رکھتی ہوں کبھی کسی کو اپنا حریف یا مد مقابل نہیں سمجھا کیونکہ میری پرواز کا آسمان بہت محدود ہے زمانے کے رجحانات جدید بھی ہیں اور وسیع بھی۔

برسوں انباکس کئی خواتین و حضرات کی اصلاح کرتی رہی ہوں جن کی تحریروں کی پروف ریڈنگ کرتی رہی ہوں چند ایک کے سوا نام بھی یاد نہیں۔ سائٹس چلائیں تو خون جگر شامل کیا نئے لکھنے والوں کو کھینچ کھینچ کر لائی پھر انکی تحریر بنا سنوار کے انکے نام سے پبلش کی۔ خود اتنا لکھ چکی ہوں کہ اکٹھا کریں تو پانچ کتابوں میں سما سکتا ہے۔

اچھا لکھتی ہوں یا برا لیکن یہ معلوم ہے کہ میرے ساتھ پوری پوری فیملیز ایڈ ہیں بہت سے مرد حضرات نے اپنی بیگمات کو بہنوں کو بیٹیوں کو اور بعضوں نے منگیتروں تک کو ایڈ کروایا ہے جو میرے لئے باعثِ افتخار ہے۔ اچھا اب جو پرانے لوگ ہیں وہ برس ہا برس سے ساتھ ہیں تو میری تحریروں کے تناظر میں آپا کہتے ہیں نئے کمنٹ کرنے والے یا فالورز کیسے قیاس کرتے ہیں کہ مجھے آپا کہنا چاہئے؟

Check Also

Muhabbat Fateh e Alam

By Amir Khakwani