Aur Jawab Mil Gaya
اور جواب مل گیا

کئی بار کہا۔ مسلسل کہتا رہا۔ جواب ملے گا ضرور ملے گا۔ بتا کر ملے گا۔ دکھا کر ملے گا۔ رات کے گھپ اندھیرے میں نہیں دن کے اجالے میں ملے گا۔ برابر ملے گا۔
تب کچھ لوگوں کی جانب سے طنز بھی سہے طعنے بھی سہے۔ چلو خیر ہے، جواب دے دیا گیا ہے۔ یہ ہو نہیں سکتا تھا کہ بھارت کے مقابل پاکستان چپ رہتا۔ ہمارا ملٹری ڈاکٹرائن ہی بھارت کے گرد گھومتا ہے۔ ہماری افواج کی اُٹھان ہی بھارت دشمنی پر ہوئی ہے۔ بھئی ہم تو دنیا بھر میں سماجی شناخت ہی یہ رکھتے ہیں" اوہ اچھا پاکستان۔۔ انڈیا"۔
ہمارے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جے ایف سیونٹین بھارت کے اندر گھسا دیے ہیں۔ بہت بڑا رسک لیا ہے مگر لے لیا ہے پاک فضائیہ نے اندر گھس کر مارا ہے۔ سورت گڑھ ائیربیس اور سرسہ ائیر فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے سرسہ ائیرفیلڈ کی تباہی کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کے سوا بھارتی ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان شاہینوں کو معلوم تھا کہ شاید اس مشن سے ان کی واپسی نہ ہو پائے۔ ابھی تک میرے پاس کوئی مستند خبر نہیں کہ یہ واپس آ پائے یا نہیں۔ دعا ہے کہ سلامت ہوں اور واپس آ گئے ہوں۔ دوسری جانب پاکستانی ڈدونز دہلی تک پہنچا دیے گئے ہیں۔ پاکستان بھرپور اور سوفٹ وار کر رہا ہے۔ بیسیوں بھارتی سرکاری ویب سائٹس کے ساتھ پاور سٹیشنز پر سائبر اٹیک کرکے پاور سسٹم ہیک کر لیا ہے۔ پاور سٹیشنز کو ہیک کرکے شٹ ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس سے کئی اضلاع کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔ پاکستان نے بھارت کو زبردست جھٹکا دے ڈالا ہے۔ چھبیس مقامات کو ہدف بنایا گیا ہے۔
میں نے دو تین بار یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس بھارت سمیت عالمی برادری کو دینے کے لیے "سرپرائزز" ہیں۔ ایسے ہیں کہ جب دیے تو لگ پتا جائے گا۔ یہ "سرپرائزز" رافیل گرانے اور سائبر اٹیکس سے بھی بہت اوپر کے ہیں۔ بھئی کہا ناں ہم تو تیار ہی بھارت کے لیے ہوئے ہیں۔
ایک خنزیر النسل فاتر العقل شخص نے ڈیڑھ ارب انسانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا ہے۔ پاکستان صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے جو کر سکتا ہے کرے گا اور یہ کرنا اشد ضروری تھا۔ تاکہ پاگل کو ہوش آئے اور عالمی برادری کی بھی آنکھ کھُلے اور وہ فل سکیل جنگ سے دونوں ملکوں اور اس کی عوام کو بچا لے۔ ابھی ابھی امریکیوں کی آنکھ کھُلی ہے اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ڈائریکٹ آرمی چیف کو فون کیا ہے۔
پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا جنگ سے بچا جائے۔ پھر بھی اگر مقدر ہے ایسا تو پھر جو اللہ کو منظور۔ مجھے امن سے محبت ہے۔ مجھے جنگ سے نفرت ہے مگر مجھے اس جنگ سے بھی امن کی طرح محبت ہے جو انسان اپنے حق اور ملک کی بقا کے لیے لڑتا ہے۔
پاکستان زندہ باد۔۔