Sunday, 24 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Syed Adil Shah
  4. Harf e Sadaqat

Harf e Sadaqat

حرفِ صداقت

جالب نے کیا خوب کہا تھا

دن بدلتے نہیں غریبوں کے یہ بدلتے ہیں بس امیروں کے

ہر بلاول ہے دیس کا مقروض پاؤں ننگے ہیں بے نظیروں کے

بائیں بازو کی طرف رجحان رکھنے والے مشہور زمانہ جبب جالب کو ان کی پارٹی نے جو باچا خان کی PNA جو پابندی کے بعد اب ANP ہے ٹکٹ بوجہ غریب شاعر ہونا جرم ہے اس لیے نہ دیا۔۔

اب جو موجودہ صورتحال ہے وہ محترم نواز شریف صاحب سے "ازالہ" ہو رہا ہے اور ان کی زندگی میں ہورہا ہے۔ میرا خیال ہے بہت بہتر ہے بھٹو کی پھانسی نے بھٹو کو اب تک زندہ رکھا ہے پانامہ کیس جس طرح چلا اور جس طرح بلیک لاء ڈکشنری نے سے مدد لے کر اور اقامہ پر نا اہل کر دیا گیا یہ سب بے ہودگی کی حد تک انتہائی بےہودہ تھا۔

جسے خدا واسطہ کی نواز شریف سے نفرت ہو جسے ہارون الرشید صاحب کہ نواز سیاست سے آؤٹ ختم ہوگیا۔ یہ وہ ان جیسوں کو نکال کر ہر انصاف پسند نے مانا کہ انصاف کا خون ہوا ہے مگر اب کچھ سوال میاں صاحب سے 12-10-1999 اپ کو یاد ہوگا۔ واجپائی کے آنے پر جماعت اسلامی کے جن، جن کارکنوں پر ظلم ہوا تھا۔۔

آپ نے اس ان سے معافی مانگی تھی خطوط ان کے ذاتی پستوں پر لکھ کر۔۔

ہمیں یاد سب ہے ذرا ذرا

تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

مگر جب آپ دوبارہ اقتدار میں آئے تو وہ لوگ جنہوں نے بڑا جبر سہا تہمینہ دولتانہ، جاوید ہاشمی اور ایسے کئی جیسے پیر صابر شاہ اور ایسے کئی کردار کدھر گئے؟ اسحاق ڈار جو آپ کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے اور اب بھی عباسی صاحب کے طیارے سے لندن پہنچ کر سکون سے لندن میں مزے لوٹے۔۔

اس بار بھی جاوید ہاشمی صاحب کے گھر کے اور بلڈوزر چلائے گئے اور نفسیاتی ٹاچر کیا گیا، کنیٹ تھانہ ملتان میں FIR کاٹی گئی، باغی ہاشمی گرفتاری دینے پیش ہوا تو حکومت اصلیہ کے اور اوسان خطا ہو گئے۔ 15 سال سے فالج جھیلتے اس بوڑھے باغی کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا۔۔

اب مفتاح اسماعیل از خود وزیر خزانہ بن گئے تھے۔ لندن میں بیٹھ کر عیاشی کرنے والے ڈار نے کیوں اعلانیہ تنقیدیں پارٹی کے وزیر خزانہ کی وہ وزیر خزانہ جو نہ صرف اعلیٰ ترین تعلیم یافتہ بلکہ پارٹی کے لیے قید و بند صعوبتیں جھیلیں؟ آخر کیوں میاں صاحب۔۔ آپ سے مطالبہ ہے۔ آپ لسٹ بنوائیں آمریت کے دوران قربانیاں دینے والے عہدے داروں کی اور ذاتی طور پر ان کے گھروں پر جائیں شکریہ ادا کریں اور ہر ایسے کی حوصلہ افزائی کریں۔

حیرت ہے۔۔ ٹکٹ دینے والی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار؟ آخر کیوں میاں صاحب؟ جاوید ہاشمی کیوں نہیں؟ تہمینہ دولتانہ اور ایسے لوگ کیوں نہیں؟ اپ کا سمدھی ہونا واحد کرائٹیریا ہے جو ڈرامہ 16-17 میں آپ کے ساتھ ہوا۔۔ وہ اب دوبارہ کسی اور کے ساتھ چل رہا ہے مگر فرح گوگیوں کے نرغے میں کھلاڑی تھا۔۔ اور آپ؟ کوئی ہاشمی آپ کے لیے باغی کیوں بنے؟ کوئی عباسی آپ کے لیے جیل کیوں کاٹے کب تک۔۔ میاں صاحب کا نام رہے نام اللہ کا لیکن یہ پیغام تمام سیاسی عہدے داروں کے نام ہے۔

Check Also

Netherlands

By Zaigham Qadeer