Monday, 25 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saqib Malik
  4. Pick And Choose Karen

Pick And Choose Karen

پِک اینڈ چوز کریں

کرکٹ میں گیند چھوڑنے یعنی leave کرنے کی بہت اہمیت ہے۔ خاص طور پر ٹیسٹ میچ کرکٹ میں اچھے بولرز کی مشکل گیندیں اگر اچھے طریقے سے کیپر کے پاس جانے دی جائیں تو بلے باز اپنی اننگز کو طویل کر سکتا ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے آتی بریکنگ نیوز، گرما گرم موضوعات کو ہر وقت چھیڑے رکھنا یعنی تبصرہ کرنا، تجزیہ کرنا آپ کی ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی کیپسٹی کو کم کرتا رہے گا۔

اگر آپ ہر حوالے سے non fatigued رہنا چاہتے ہیں تو pick and choose کریں۔ ہر موضوع پر رائے دینا تبصر کرنا کہ سب کر رہے ہیں کہیں ہم رہ نہ جائیں ایک رویہ بن جاتا ہے جو زندگی میں دیگر معاملات میں بھی اثر انداز ہوگا۔ بلکہ یہ رویہ پہلے سے ہی ہوگا تب ہی جلتی روٹی منہ میں ڈالنے کی عادت پروان چڑھتی ہے۔

یہ رویہ اپنایا جائے کہ صرف پوسٹ ہی نہیں ہر موضوع پر کمنٹ بھی نہ کیا جائے۔ کتھارسس کی اپنی محدود اہمیت ہے مگر یہ کوئی ایسا آسمانی صحیفہ یا جادوئی ٹوپی نہیں کہ اسکے نام پر ہر احمقانہ رویہ جسٹیفائی کیا جا سکے۔ اگر آپ ہر ہی معاملے پر کتھارسس کی دلیل رکھتے ہیں تو آپ کسی پاگل خانے سے زیادہ دور نہیں ہیں۔

یہ لیکچر دینے کا مقصد یہ نہیں کہ یہ الفاظ کی بندر بانٹ کرنے والا خود کسی انتہائی باریک بینی سے تیار کردہ presentation سے اخذ کردہ اصول پیش کر رہا ہے اور خود بھی بہت نپی تلی منظم ترین زندگی گزارا رہا ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے نہ میرے خیال میں ایسا ہونا قدرتی ہے اور نہ ہی ہمارے جیسے معاشروں میں ممکن ہے۔

یہ ایک دھندلے آئینے کی صفائی جیسا عمل ہے کہ جیسے ہی شیشہ صاف ہوگا کچھ ہی دیر بعد پھر ہلکی پھلکی صفائی کی نوبت آجائے گی تو اپنی ذہنی فکری صفائی چلتی رہنی چاہئے۔

Check Also

Baray Maidan Ka Khilari

By Muhammad Saqib