Pak Bharat Jang, Mutafariq Khayalat
پاک بھارت جنگ، متفرق خیالات

عالمی میڈیا تو روفیل طیاروں کے تباہ ہونے کے بعد سے چینی ملٹری ٹیکنالوجی کی برتری کے خوف سے سٹھیا ہی چکا ہے۔ ایک اور چیز جو بہت اہمیت رکھتی ہے وہ پاک بھارت جھڑپ میں، اسرائیل ڈرونز اور مختلف ہتھیاروں کی موجودگی ہے جس میں ہیروپ، ہیرون ڈرونز، ہرمس 450 اور 900 جو کہ UAVs یعنی خوکار طیارے ہیں۔
اصولاً یہ تنازعہ مغربی ہتھیاروں اور ابھرتی ہوئی چینی طاقت کا ایک ٹی ٹونٹی ملاکھڑا تھا۔
بھارت کی ہوائی محاذ پر بدترین ناکامی نے نے صرف فرانس اسرائیل اور روس سب کے ہتھیاروں کی افادیت پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں جن کے جوابات جلد ملنے والے نہیں ہیں۔
پاکستان نے جیسے کہ سب اب جان چکے ہیں جے ایف 10 اور 17 کے PL 15 میزائل کے چینی ہتھیاروں سے تباہی پھیری۔
اب ایک اور خطرناک مرحلہ جس کا پاکستان کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کہ امریکہ بھارت کو اپنے ایف 35-s طیارے بیچنا چاہتا ہے جبکہ بھارت روس کے ایس یو 57 فائٹر طیارے خریدنے کے لئے تقریباََ تیار ہے۔ روفیل اور ایس یو 57 کی ڈیل آس پاس ہی ہوئی تھیں گو روس کے ساتھ ڈیل امریکہ کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔
سب سے دلچسپ بات اس میں یہ کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ چین کے جے ایف 10 طیارے بالکل ہمارے طیارے لیوی کی کاپی ہیں۔ جو امریکہ نے بننے نہیں دیئے تھے۔ نیز یہ بھی خدشات ہیں کہ چین نے وہ پروٹو ٹائپ چوری کیا ہے۔ ویسے چوری کون کر سکتا ہے آپ کے خیال میں؟
اس اسلحے کی دوڑ میں پاکستان اور بھارت پیادے کا رول نبھا رہے ہیں۔ اب اگر پاکستان اور بھارت خود مذاکرات نہیں کرتے تو یہ دوڑ بڑھتی چلی جائے گی۔ 2019 اور 2025، آگے چل کر پھر 2031 یا 2037 یا کسی اور تاریخ کی شکل میں پہلے سے زیادہ بڑے خطرے کے ساتھ ظہور پذیر ہو سکتے ہیں۔
ایٹم بم کے بعد ماہرین نے حسب روایت یہ غلط تجزیہ کیا تھا کہ اب برصغیر میں ہتھیاروں کی دوڑ اور روایتی جنگ نہیں ہوگی۔ ہوا اسکے برعکس۔
پچھلی تاریخی "پرفارمنس" کے باوجود اس بار پہلگام ایشو پر پاکستان کو عالمی سطح پر تقریباً کلین چٹ ملی رہی۔ کیا اسکی وجہ یہ تھی کہ امریکہ کو اندازہ تھا کہ بھارت ایسا حملہ کر سکتا ہے اور موقع کی تلاش میں ہے؟ یاد رہے کہ یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ ٹرمپ اسرائیل کے کان بھی ڈبل گیم کی وجہ سے کھینچے جا رہا ہے۔ کیا بھارت کو ٹریپ کیا گیا؟ تاکہ وہ چین کے خلاف مزید تیار کیا جا سکے؟ کیا مقصد، بھارت پاکستان نہیں چین کی طاقت کا اندازہ لگانا تھا؟ یا یہ سب خیالی گھوڑے ہیں؟ بس مودی کا پاگل پن تھا؟
بہرکیف اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی اور ہم اسے تنازعے س سرخرو ہو کر نکلے۔ ردعمل کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔ یہ ہماری بقا کے لئے لازمی تھا۔ ہم نے جو کیا وہ ہر لحاظ سے درست تھا۔ مگر تمام بڑے لیڈرز کو سوچنا ہوگا ہم کب تک ردعمل میں جیتے رہیں گے؟
اب اللہ وہ دن دکھائے کہ پاکستان اور بھارت کسی پاگل پن یا غلط فیصلوں کے در پر بے سہارا نہ کھڑے ہوں۔ لیکن انسانوں کی تاریخ یہی بتاتی ہے کہ جنگ ہی انسانوں کو عقل سکھاتی ہے۔ گاجر کھا کر انہیں عقل نہیں آتی۔
خدا امن میں رکھے اور جنگ کی تباہیوں سے اس خطے کو محفوظ رکھے۔

