Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saqib Ali
  4. Silo

Silo

سائلو

زمین جب بالکل بھی انسان کے رہنے کے قابل نہ رہی تو انسانیت کے باقی ماندہ لوگ زمین کے اندر ایک بہت بڑے سائلو (Silo) میں رہنے لگے، جو زمین کی سطح کے نیچے ایک 144 منزلہ بلڈنگ ہے جس میں 10 ہزار لوگوں کا ایک شہر آباد ہے۔ نسلوں سے لوگ اس کی دھاتی دیواروں کے اندر زندہ رہے ہیں، یہ یقین رکھتے ہوئے کہ بیرونی دنیا ناقابلِ رہائش ہے، ایک ویران بنجر زمین ہے۔

سائلو میں ایک پیچیدہ سماجی و طبقاتی نظام ہے۔ اشرافیہ اوپری سطحوں پر رہتے ہیں، سائلو کے محدود وسائل تک نسبتاً آسانی سے رسائی پر لطف اندوز ہوتے ہیں، جبکہ نچلی سطحوں پر کام کرنے والے لوگ سخت محنت کرتے ہیں اور سائلو کے لائف سپورٹ سسٹم کو برقرار رکھتے ہیں۔

سائلو سے بیرونی دنیا کے بارے میں معلومات کا ایک ہی ذریعہ ہے جو کیفے ٹیریا میں ایک بہت بڑی سکرین پر دکھائی جانے والی دھندلی تصاویر سے ملتی ہیں، جو ایک بنجر، سرمئی زمین کے منظر کی تصویر کشی کرتی ہیں۔ سخت قوانین زندگی کے ہر پہلو پر حکمرانی کرتے ہیں، جو پولیس کے ذریعے نافذ کیے جاتے ہیں۔ نظام یا قانون سے اختلاف کو بے رحمی سے دبایا جاتا ہے۔

سب سے سخت سزا "سائلو سے باہر بھیجا جانا" ہے یہ ایک قسم کی موت کی سزا ہے، کیونکہ کبھی بھی کوئی باہر جانے والا باہر کی زہریلی فضا کے سامنے زندہ نہیں رہ سکا۔ باہر جانے والوں کو ایک مخصوص سوٹ پہنایا جاتا ہے اور ہیلمٹ پر خوبصورت زمین کا منظر بھی دکھایا جاتا ہے۔

سائلو کے سیزن 1 میں، سائلو کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور دبی ہوئی بغاوت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ سائلو کے اندر کے لوگوں کو زمین کے سرسبز ماضی سے جڑی کسی بھی چیز کو اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ کسی پاس بھی ایسی چیز ملنے پر اس کو سائلو سے باہر جانا پڑتا ہے اور باہر لگے کیمرہ کو صاف کرنا پڑتا ہے۔

اس سیریز کی ہیروئین ایک میکینکل انجینئر ہے جو سائلو کے جنریٹر چلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن اس کو یہاں کہ اشرافیہ پر بلکل یقین نہیں ہے۔ وہ سوچتی ہے کہ یہ لوگ کچھ چھپا رہے ہیں اور جان بوجھ کر ہمیں باہر نہیں جانے دیتے۔

سیزن ایک ڈرامائی تصادم پر اختتام پذیر ہوتا ہے، جہاں اس سیزن کی ہیروئین جولیٹ کو بھی باہر جانا پڑتا ہے لیکن وہ باہر جا کر کیمرہ کی صفائی نہیں کرتی بلکہ سامنے نظر آنے والی پہاڑی جیسی جگہ کے پار چلی جاتی ہے جس سے اندر دیکھتے لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ وہ بھی باہر جا کر زندہ رہ سکتے ہیں اور شاید اس سائلو کے بڑے ان سے جھوٹ بھولتے رہے ہیں۔ سائلو میں افراتفری پھیلنا شروع ہوجاتی ہے۔

اب آپ کو بہت زیادہ تفصیل فراہم نہیں کرنی ورنہ مزہ خراب ہوجائے گا۔ یہ سیریز Apple TV + پر مل جائے گی۔

About Saqib Ali

Saqib Ali is a writer and Research enthusiast in Astronomy, Cyber security, and Information Technology.
FaceBook: facebook.com/AstroSaqi
YouTube: Youtube.com/@astrosaqi

Check Also

Hum Mein Se Log

By Najam Wali Khan